Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»جہان نسواں / فنون لطیفہ»شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو منشیات کے الزامات سے بری کر دیا گیا
جہان نسواں / فنون لطیفہ

شاہ رخ خان کے بیٹے آرین خان کو منشیات کے الزامات سے بری کر دیا گیا

ایڈیٹرمئی 27, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shah rukh son aryan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ممبئی : انڈیا میں انسداد منشیات کے ادارے نے بالی وڈ اداکار شاہ رُخ خان کے بینے آرین خان کو تمام الزامات سے بری کر دیا ہے۔اکتوبر 2021 میں 24 سالہ آرین کو ایک پارٹی میں منشیات کا استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے آرین کو منشیات رکھنے، استعمال کرنے اور غیر قانونی مواد کی فروخت سے متعلق قوانین کے تحت گرفتار کیا تھا۔
جمعے کو این سی بی نے انھیں تمام الزامات سے بری کرتے ہوئے کہا کہ ’آرین خان کے پاس سے کسی قسم کی منشیات نہیں ملی۔‘جمعے کو اس ادارے کی جانب سے عدالت میں چارج شیٹ پیش کی گئی جس میں 14 ملزمان کے نام درج تھے۔ اس فہرست میں آرین سمیت چھ افراد کے نام ’ناکافی شواہد کی بنیاد پر‘ نہیں ڈالے گئے۔این سی بی نے دو اکتوبر 2021 کو ایک کروز شپ پر چھاپہ مارا اور کہا تھا کہ انھیں اطلاع ملی تھی کے وہاں منشیات کا استمال اور فروخت کی جا رہی ہے۔
اس جہاز پر سوار ہونے سے پہلے آرین کی تلاشی لی گئی اور ان سے تفتیش کی گئی تھی جس کے بعد این سی بی نے انھیں حراست میں لے لیا تھا۔آرین کو جیل میں قریب تین ہفتے گزارنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا۔
انڈین سوشل میڈیا اور مقامی ذرائع ابلاغ پر یہ مقدمہ شہ سرخیوں کی ذینت بنا رہا۔ این سی بی نے دعویٰ کیا تھا کہ آرین خان ’منشیات کے عادی ہیں اور ممنوع مواد سپلائی‘ بھی کرتے ہیں۔
اس مقدمے میں کئی موڑ آتے رہے ہیں۔ ایک اہم عینی شاہد نے الزام لگایا تھا کہ این سی بی کے دفتر میں ان سے اس کیس کے سلسلے میں ’ایسے کاغذات پر دستخط کرائے گئے جن پر کچھ بھی درج نہیں تھا۔‘اس کیس کی تحقیقات پر مامور افسر سمیر وانکھیڑے کو ’بلیک میلنگ کے الزامات‘ کے بعد اس کیس سے ہٹا دیا گیا تھا۔
جمعے کو آرین خان کی وکیل روہاتگی نے میڈیا کو بتایا کہ شاہ رخ خان سکون میں ہیں کہ ان کے بیٹے کا نام کلیئر ہوگیا ہے۔ انھوں نے نیوز چینل این ڈی ٹی وی کو بتایا کہ ’آخر کار سچ کی جیت ہوئی ہوئی ہے۔‘
سنہ 2020 سے کئی بالی وڈ اور ٹی وی اداکاروں پر نظر آنے والی معروف شخصیات اسی نوعیت کی تحقیقات کی زد میں رہی ہیں۔ یہ تمام معاملات بظاہر ایک ایسی تحقیقات کا حصہ ہیں جو انڈین فلم انڈسٹری میں منشیات کے استعمال کے دعوے پر کی جا رہی ہیں۔
اسی سال انسداد منشیات کے ادارے نے دیپیکا پڈوکون سمیت کم از کم چار اداکاراؤں سے پوچھ گچھ کی تھی۔ تاہم کسی پر بھی اس سے متعلق باقاعدہ الزام نہیں لگایا گیا تھا۔
سال 2020 کے دوران اداکارہ ریا چکرورتی کو اپنے بوائے فرینڈ سُشانت سنگھ راجپوت کے لیے مبینہ طور ہر منشیات خریدنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
سُشانت 34 سال کے تھے جب وہ مردہ حالت میں اپنے فلیٹ میں پائے گئے تھے۔ پولیس نے اس وقت کہا تھا کہ یہ خودکشی کا واقعہ ہے۔
ریا نے اپنے اوپر لگنے والے الزامات کی تردید کی تھی۔ انھیں گرفتاری کے ایک ماہ بعد رہا کر دیا گیا تھا۔
( بی بی سی اردو )‌

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

شاہ رخ خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفوج نے شیریں مزاری کی بیٹی ایمان مزاری کے خلاف ایف آئی آر درج کرا دی
Next Article شاہ محمود ، فواد چوہدری اور شیریں مزاری کے استعفے منظور کرنے کا فیصلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سہانا خان کے بوائے فرینڈ کیلئے شاہ رخ خان کی شرائط کیا؟

مئی 23, 2024

آریان خان منشیات کیس: بیٹے کی رہائی کیلئے شاہ رخ خان کی افسر سے التجا

مئی 21, 2023

شاہ رخ خان ٹھگنے کیسے ہوئے ؟

جنوری 2, 2018

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.