Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»سچی سچی ہیڈ لائیز ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی
اختصاریئے

سچی سچی ہیڈ لائیز ۔۔ ڈاکٹر عباس برمانی

ایڈیٹرنومبر 22, 20171 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abbas-birmani column on girdopesh .com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

( اگر ملک میں قانون بن جائے کہ سچ کو سچ اور جھوٹ کو جھوٹ ہی کہا جائے تو خبریں کچھ اس طرح  ہوں گی! )

ویوئرز پاکستان کے سب سے بڑے نیوز نیٹ ورک 69 نیوز پر نو بجے کے لائیو بلیٹن معاف کیجیے گا لائیز بلیٹن کے ساتھ میں ہوں آپ کی اپنی کرشمہ خان  ۔۔۔ پیش خدمت ہیں 69 ہیڈلائینز  معافی چاہتی ہوں ہیڈلائیز ۔۔۔۔وزیراعظم جناب شاہد خاقان عباسی نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک با اختیار وزیراعظم ہیں اور کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیتے ، کابینہ کے تمام وزراء صرف انہی کو جواب دہ ہیں ، انہوں نے اس تاثر کو سراسر غلط قرار دیا کہ پی آئی اے کی منافع بخش پروازیں ایئر بلیو کو فروغ دینے کے لئے بند کی جا رہی ہیں ۔ انہوں نے ان پروازوں کے منافع بخش ہونے کو جھوٹا پروپیگنڈا قرار دیا ۔۔ وفاقی وزیر توانائی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جناب شاہد خاقان عباسی کا قطر کے ساتھ کیا ہوا ایل این جی معاہدہ سوفیصد شفاف ہے ، قائد مسلم لیگ میاں محمدنوازشریف اور جناب شاہد خاقان عباسی سے ذاتی تعلق کو مدنظر رکھتے ہوئے امیر قطر نے ہمیں بہت زیادہ ڈسکاؤنٹ دیا تھا اور یہ سستی ترین ایل این جی ہے ، معاہدہ قطر کی درخواست پر منظر عام پر نہیں لایا گیا تاکہ دیگر ممالک بھی اسی ریٹ پر اصرار نہ کریں ۔۔۔ متحدہ مجلس عمل کا اہم اجلاس آج منصورہ لاہور میں ہوا جس میں ملک کی تمام دینی جماعتوں کے سربراہ شریک ہوئے اجلاس کے آخر میں جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ایم ایم اے کسی بھی قسم کی فرقہ واریت کو حرام سمجھتی ہے،  کسی مسلمان بلکہ کسی بھی انسان کا قتل انسانیت کا قتل ہے ، کسی مسلمان کی جان مال عزت آبرو پر حملہ کرنا خلاف اسلام ہےاور خودکش حملے تو سراسر  حرام اور کفر ہیں ۔۔اس دوران مولانا فضل الرحمن پروفیسر ساجد میر اور جناب سراج الحق سمیت تمام سربراہان نے علامہ ساجد نقوی کی اقتدا میں نماز ظہر ادا کی ۔ آج عمران خان نے شہید بےنظیرآباد میں پی ٹی آئی کے عظیم الشان سونامی سے تاریخی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں ایک انقلاب آ چکا ہے ، لوگ رشوت لے کر سڑکوں پر پھر رہے ہیں کوئی لینے والا نہیں ملتا، ہم نے گذشتہ دو سال میں ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائے ہیں جو الیکشن تک دو ارب ہو جائیں گے صوبے میں اتنی چھاؤ ں ہو جائے گی کہ لوگ دھوپ لگوانے پنجاب آیا کریں گے ، انہوں نے کہا وہ عائشہ گلالئی سمیت پی ٹی آئی کی تمام خواتین کو بہنیں اور بیٹیاں سمجھتے تھے۔۔ بلاول ہاؤ س کے ترجمان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اس خبر کو جھوٹ قرار دیا کہ زرداری صاحب کی سندھ میں انیس شوگرملز چل رہی ہیں انہوں نے کہا یہ تعداد صرف سترہ ہے ۔۔۔ دو ملیں مرمت کے لئے بند پڑی ہیں  ،  اور ان میں سے زیادہ تر ملز مختلف بینکوں کے پاس پلج ہیں ۔  انہوں نے اس تاثر کو بھی گمراہ کن قرار دیا کہ لاہور میں بحریہ ٹاؤ ن والا گھر رشوت کے طور پر زرداری صاحب کو دیا گیا ،  درحقیقت یہ گھر ملک ریاض حسین نے یتیم بلاول کو دیا تھا۔۔ خادم اعلی پنجاب نے آج کالوشاہ کاکو میں ایک مظلوم بچی کے گھر پہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان خبروں کو زہریلا پروپیگنڈہ اور ملکی ترقی کے خلاف سازش قرار دیا کہ پنجاب میں پولٹری ڈیری گوشت فارماسوٹیکل اور کپڑے کی صنعتوں پر حمزہ شہباز قبضہ کرتے جا رہے ہیں  ۔  انہوں نے کہا حمزہ تو مجھ سے بھی زیادہ درویش اور تارک دنیا ہے ۔۔۔ ممتاز محب وطن تجزیہ نگاروں جناب مسعود شاہد،  جناب ابراہیم سمیع ، جناب شریف ارشد اور جناب شاکر صابر نے ایک ٹی وی مذاکرے میں یہ ثابت کیا کہ ہماری مسلح افواج مکمل طور پر پروفیشنل اور غیر سیاسی ہیں ، انہوں نے جمہوریت بحال ہونے کے بعد سے تمام تر نامساعد حالات کے باوجود سیاسی امور میں مداخلت نہیں کی ، اور جوڈیشل ملٹری نیکسس کی بات کرنے والے ملک دشمن اور غدار ہیں  ۔۔۔ ناظرین میں ہوں پروین اختر اور اب میں پیش کروں گی کچھ مزید ہیڈلائیز معاف کیجے گا ہیڈلائنزگزشتہ 24 گھنٹے میں ملک کے بالائی علاقوں مغربی پنجاب اور جنوبی خیبرپختونخواہ میں گرج چمک کے ساتھ چھینٹے پڑے جبکہ باقی ملک میں موسم خشک رہا ۔۔ آج بعد دوپہر انڈس ہائی وے پر تیزرفتار بس ٹرالر سے ٹکرا  گئی جس کے نتیجے میں سولہ افراد جاں بحق جبکہ تیس زخمی ہو گئے ،  زخمیوں کو دو گھنٹے بعد قریبی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا جبکہ ڈاکٹرز مزید ایک گھنٹہ بعد پہنچے ۔۔ جاں بحق ہونے والوں اور شدید زخمیوں کا سامان لوٹنے کی خبریں بھی مل رہی ہیں ۔۔ آج پیسیفک ایئرلائنز کا ایک طیارہ جو کوالالمپور سے شنگھائی جا رہا تھا بحیرہ جنوبی چین میں گر کر تباہ ہو گیا تمام دوسو دس مسافروں کی ہلاکت کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔۔ آج پرتھ میں کھیلے جانے والے ون ڈے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو چھ وکٹوں سے ہرا کر سیریز دو ایک سے جیت لی ۔۔ آج ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت میں کمی دیکھی گئی جبکہ سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان پایا گیا۔۔ ایک مختصر بریک کے بعد ملتے ہیں خبروں کی تفصیل کے ساتھ ۔۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleچینی حسیناؤں کا پاکستانی مردوں سے شادی کا بڑھتا ہوا رحجان ۔۔ سدرہ اشرف
Next Article زمبابوے کا موگابے اور پاکستان کا نواز شریف ۔۔ سید مجاہد علی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.