Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا کالم : مرزا غالب بنام پرویز مشرف
کالم

یاسر پیرزادہ کا کالم : مرزا غالب بنام پرویز مشرف

ایڈیٹرجون 24, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
12 may karachi voilence girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آ ہا ہا ہا! میرا پیارا پرویز مشرف آیا۔ کیوں صاحب اب روٹھے ہی رہو گے یا منو گے بھی؟ دیکھو بھائی میرا حال بھی تم سے مختلف نہیں۔ آٹھ پہر پڑا رہتا ہوں۔ اصل صاحب فراش ہوں۔
کوئی شغل، کوئی اختلاط، کوئی جلسہ، کوئی مجمع پسند نہیں۔ اب تو مغل جان بھی نہیں رہیں کہ ہماری مزاج پرسی کو آ جاتیں۔ تم خوش قسمت ہو کہ مہوش حیات نامی زہرہ جبیں اکثر محبت سے تمہارا ذکر کرتی ہے۔ میرے رنج و الم کا عالم یہ ہے کہ میں اب صرف مرنے کی توقع پر جیتا ہوں:
منحصر مرنے پہ ہو جس کی امید
ناامیدی اس کی دیکھا چاہیے
خیر، میری بات چھوڑو اپنی سناؤ۔ وہ بھی کیا اچھے دن تھے جب تم وردی پہن کر تقریر کیا کرتے تھے، کیسی گھن گرج تھی آواز میں، جب تم ہوا میں مکے لہرا کر اپنی طاقت دکھایا کرتے تھے تو سبھی دشمن دبک کر چھپ جایا کرتے تھے۔ آج بھی 12 مئی کا دن یاد کرتا ہوں تو خوشی سے نہال ہو جاتا ہوں، اس روز تم نے واقعی دل موہ لینے والی تقریر کی۔ یہ تقریر ہوئی تو دارالخلافہ میں مگر اس کی بازگشت کراچی تک سنائی دی۔ اس روز 48 لاشے اٹھائے گئے۔
اور لال مسجد کو بھلا کون بھول سکتا ہے۔ کیسا شاندار آپریشن کیا تم نے۔ واللہ تمہاری جگہ کوئی دوسرا ہوتا تو یہ ہمت نہ دکھا پاتا۔ منشی ہر گوپال تفتہ کا الزام ہے کہ آپریشن میں فاسفورس بموں کا استعمال بھی کیا گیا تھا۔ مجھے تو یہ حاسدوں کی اڑائی ہوئی خبر لگتی ہے۔ سید زادے، ملکی مفاد کی جیسی تشریح تم نے کی ویسی آج تک کوئی نہیں کر پایا۔ تم نے کہا، ’سب سے پہلے پاکستان‘ اور پھر سب سے پہلے پاکستانیوں کو ہی امریکہ کے حوالے کرکے نقد دام وصول کر لیے۔جامعہ حفصہ کی بچیاں آج تک تمہارے حق میں دعائیں کرتی ہیں۔ لال مسجد والے تمہارے نام کی منت مان کر جیتے ہیں۔ طالبان اب تک تمہارا قرض چکا نہیں پائے۔ یار لوگ اس سے پہلے ایک مارشل لگایا کرتے مگر تم نے دو مرتبہ آئین کی کتاب پھاڑ کر پھینکی۔ ویسے وہ تھی ہی اسی قابل، چھپائی ناقص اور روشنائی مدھم۔ نہ کاغذ شیو رام پوری اور نہ تحریر دل پذیر۔ نہ جانے لوگ ایسی کتاب کو سینے سے لگائے کیوں بیٹھے ہیں۔ اور منصفوں کی تو تم بات ہی جانے دو، ایسی ایسی قانونی موشگافیوں میں پڑ جاتے ہیں کہ ملکی مفاد کہیں پیچھے رہ جاتا ہے۔ میرے بس میں ہو تو تمہاری تین نومبر والی تقریر جناب فیض مآب ملکہ معظمہ انگلستان کو لکھ بھیجوں کہ دیکھیے ایسے ملکی مفاد کا تحفظ کیا جاتا ہے۔
لیکن یار بےپروا! اگر سچ پوچھو تو تمہارے سارے کارنامے ایک طرف اور بلوچستان کا معرکہ ایک طرف۔ جس انداز میں تم نے وہ فقرہ کہا کہ ہم تمہیں ایسی جگہ سے ہِٹ کریں گے کہ پتہ ہی نہیں چلے گا تو مجھے اپنا ہی شعر یاد آ گیا:
دیکھنا تقریر کی لذت کہ جو اس نے کہا
میں نے یہ جانا کہ گویا یہ بھی میرے دل میں ہے
میر مہدی کو تو تم جانتے ہی ہو، جس طرح اس نے اردو عبارت لکھنے کا ڈھنگ پیدا کیا ہے کہ مجھ کو رشک آنے لگا، اسی طرح تمہاری جرات رندانہ پہ بھی میں ناز کرتا ہوں، آخر تمہارے آبا واجداد ہمارے ہی شہر کے تھے۔ لو کیا یاد آگیا، بھلا بتاؤ تو آج کل کیا شوق ہیں؟ میں تو شراب گاہ گاہ پیے جاتا ہوں، جب موت آئے گی، مر رہوں گا۔ تمہیں شاید ڈاکٹروں نے پرہیز بتایا ہے۔ ویسے تمہارے جام جمشید سے میرا جام سفال اچھا ہے۔
سنو میاں! مجھے اس بات کا شدید قلق ہے کہ تمہیں غدار قرار دیا گیا ہے، غالباً یہ اعزاز بھی صرف تمہی کو نصیب ہوا ہے وگرنہ اس سے پہلے بھی کئی جری جوان گزرے، کسی منصف کی ہمت نہیں ہوئی کہ انہیں غدار لکھے۔ اب جو ہوا سو ہوا، میری مانو تو ہمت کرکے پاکستان آ جاؤ۔ یہاں معافی تلافی کا موسم چل رہا ہے۔ تمہارے بارے میں خوشنما چہکاریں کی جا رہی ہیں۔ جن کو تم اپنا دشمن گردانتے تھے وہ بھی تمہیں معاف کر چکے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ نہ تم نے کوئی معافی مانگی اور کسی عمل پر شرمندگی کا اظہار کیا۔ اور اس کی چنداں ضرورت بھی نہیں۔
بھلا ایسا کون سا جرم تم سے سرزد ہوا جس کی معافی مانگی جاوے؟ آئین کی کاپی پھاڑ دینے سے بھلا کیسے کوئی غدار ہو جاتا ہے؟ سچ پوچھو تو یہ معافی کی روایت اچھی ہے۔ نہ کسی جرم کی باز پرس نہ کوئی سزا۔ خدا بھلا کرے اس منصف کا جس نے تمہارے سر پر غداری کا تاج سجایا، آج زندہ ہوتا تو اپنے فیصلے پر پشیماں ہوتا۔لو بھائی، اب مجھے اجازت دو۔ ڈاک کا ہرکارہ آتا ہوگا۔ یہ خط ازروئے احتیاط بیرنگ بھیج رہا ہوں، جواب ضرور دینا، یہاں بیٹھے بیٹھے جی اکتا گیا ہے، تمہارے خط سے کچھ بہل جائے گا۔ اور اگر خود چلے آؤ تو کیا ہی کہنے، یہاں خوب مینہ برس رہا ہے، کسی روز ابر و شب ماہ تاب میں بیٹھیں گے، پرانے دنوں کو یاد کریں گے۔

خوشنودی کا طالب
غالب

(بشکریہ: انڈی پنڈنٹ اردو)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈالر کی قدر میں مسلسل دوسرے روز بھی کمی : روپیہ مستحکم ہونے لگا
Next Article یکم جولائی سے بجلی کا فی یونٹ مرحلہ وار پچیس روپے کا ہو جائے گا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 28, 2026

کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم

اپریل 28, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.