Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»گال میں سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان کی ریکارڈ ساز فتح
اہم خبریں

گال میں سری لنکا کو شکست دے کر پاکستان کی ریکارڈ ساز فتح

ایڈیٹرجولائی 20, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
pak-sri-lanka
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان نے عبداللہ شفیق اور کپتان بابر اعظم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت سری لنکا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 4 وکٹوں سے شکست دے کر گال اسٹیڈیم میں سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا ریکارڈ بنا دیا۔
گال میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن پاکستان نے 222 رنز تین کھلاڑی آؤٹ سے اپنی دوسری نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے فتح کے لیے مزید 120 رنز درکار تھے۔
سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کے ہمراہ نائب کپتان محمد رضوان موجود تھے اور دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی، اس مرحلے پر جے سوریا نے 40 رنز بنانے والے رضوان کو چلتا کردیا۔
دوسرے اینڈ سے عبداللہ نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نئے بلے باز آغا سلمان کے ساتھ مزید 22 رنز جوڑے البتہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آغا سلمان دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور 12 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی اننگز میں چوتھی وکٹ بن گئے۔
آغا سلمان کے آؤٹ ہوتے ہی امپائرز نے میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے کا اعلان کردیا تھا۔
پانچ وکٹیں گرنے کے بعد اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے حسن علی کو میدان میں بھیجا گیا لیکن وہ صرف ایک چوکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔
اس کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے محمد نواز آئے اور ابتدائی طورپر یہ جوڑی خاصی محتاط رہی لیکن پھر دونوں نے کھل کر بیٹنگ کرنا شروع کی۔
عبداللہ شفیق نے اس دوران بہترین بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنے 150 رنز مکمل کیے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 325 تک پہنچا ہی تھا کہ سری لنکا کو ایک وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن ڈیپ اسکوائر لیگ پر کاسن رجیتھا آسان کیچ ڈراپ کر بیٹھے۔
اس کے بعد دونوں نے مزید رنز جوڑتے ہوئے اسکور کو 331 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی جس کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑ گیا۔
بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو ہدف حاصل کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور قومی ٹیم نے مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہی ہدف حاصل کر لیا۔
عبداللہ شفیق 160 رنز بنا کر کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ نواز نے 19رنز بنائے۔
پاکستان نے گال اسٹیڈیم میں میں 342 رنز کے ہدف کا کامیابی سے تعاقب کر کے اس میدان پر سب سے بڑے ہدف کے حصول کا نیا عالمی ریکارڈ بنا دیا۔
آج سے قبل اس اسٹیڈیم پر کبھی بھی 300 رنز سے زائد کا ہدف عبور نہیں کیا جا سکا اور اس سے قبل سب سے بڑے ہدف کے حصول کا ریکارڈ میزبان سری لنکا ہپی کے پاس تھا جب اس نے 2019 میں نیوزی لینڈ کے خلاف 268 رنز کا ہدف حاصل کیا تھا۔
عبداللہ شفیق کو شاندار بیٹنگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ سری لنکا نے میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 222 رنز بنائے تھے جس کے جواب میں پاکستان کی ٹیم 218 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی۔
میچ کی دوسری اننگز میں سری لنکا نے 337 رنز بنا کر پاکستان کو فتح کے لیے 342 رنز کا ہدف دیا تھا۔
(بشکریہ: ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleاسلام تبسم ۔ چودہ سوسال پرانی روح : رضی الدین رضی کا سترہ سال پرانا خاکہ
Next Article ظفر آہیرکا اختصاریہ:سیاست بہت پیچھے رہ گئی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.