Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»مظہر عباس کاکالم:گجرات کے چوہدری اور ’’تخت لاہور‘‘
کالم

مظہر عباس کاکالم:گجرات کے چوہدری اور ’’تخت لاہور‘‘

ایڈیٹراگست 3, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

گجرات کے چوہدری پرویز الٰہی ان خوش قسمت سیاست دانوں میں شامل ہیں جو حزبِ اقتدار اور حزبِ اختلاف دونوں کے لیے قابلِ قبول تھے۔ شاید خود ان کیلئے سب سے تکلیف دہ لمحہ وہ ہوگا جب ان کے کارکنوں نے چوہدری شجاعت حسین کے پوسٹر پھاڑے ہوں گے، نعرے لگائے ہوں گے۔
وقت وقت کی بات ہے ’گجرات کے چوہدریوں‘ کو 80 کی دہائی میں جنرل جیلانی اور جنرل ضیاء الحق نے شریفوں کا ساتھ دینے کا کہا کیونکہ اس وقت مقصد پی پی پی کو پنجاب سے ختم کرنا تھا۔ بھٹو کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا۔ 1985 کے غیر جماعتی انتخابات کے نتیجے میں میاں نواز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ بنے تو وہ سیاست میں نومولود تھے۔ اس وقت حسین حقانی اور کچھ دوسرے صحافیوں اور دانشوروں کو ان کی سیاسی تربیت کے لیے رکھا گیا۔ مئی 1988 میں جنرل ضیاء اپنے ہی لگائے ہوئے وزیراعظم محمد خان جونیجو سے ناراض ہوئے تو نہ صرف انہیں اقتدار سے فارغ کیا بلکہ اس مسلم لیگ سے بھی جو 1985 کے الیکشن کے بعد معرض وجود میں آئی تھی۔ پاکستان میں اگر کوئی سیاسی جماعت یا گروپ بنانا ہو تو اپنے نام سے پہلے بس مسلم لیگ لکھ لیں۔ اصل نام کا 75 برس میں یہی حشر ہوا ہے۔ لہٰذا جونیجو صاحب فارغ ہوئے تو میاں صاحب کی لاٹری نکل آئی۔
چوہدری شجاعت نے اپنی کتاب میں شریفوں کی بے وفائی کا تو ذکر تفصیل سے کیا ہے مگر یہاں تو ’اس گھر کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے‘ کا ذکر ہو رہا تھا۔ 1988 میں ISI کے سابق سربراہ جنرل حمید گل نے بینظیر بھٹو کا راستہ روکنے کے لیے اسلامی جمہوری اتحاد بنایا تو شریف اور چوہدری خاندان ساتھ ساتھ تھے۔ 1990 میں بےنظیر حکومت کا خاتمہ ہوا تو غلام مصطفیٰ جتوئی کو نگران وزیراعظم بنایا گیا۔ جتوئی صاحب نے ایک بار انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ ’’طے تو یہ ہوا تھا کہ وہ الیکشن کے بعد وزیراعظم بنیں گے، اسلم بیگ ریٹائرمنٹ کے بعد صدر اور نواز شریف وزیراعلیٰ پنجاب مگر بازی پلٹ دی گئی اور میاں صاحب وزیراعظم بن گئے۔‘‘
چوہدریوں کو یقین تھا کہ اب وزارت اعلیٰ انہیں ملے گی مگر وہ غلام حیدر وائیں کے نصیب میں آئی۔ 1997 میں جب دوسری بار میاں صاحب وزیر اعظم بنے تو یہ طے ہوچکا تھا کہ چوہدری شجاعت وزیر داخلہ اور پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب ہونگے۔ مگر شہباز شریف جو 1990 میں بھی وزیراعلیٰ بننا چاہتے تھے، ضد کر کےوزیراعلیٰ بن گئے۔ یہ ابتدا تھی ان دو خاندانوں کے جدا ہونے کی۔ بس وقت کا انتظار تھا، جس کیلئے 12اکتوبر 1999کیا آیا، شریفوں کے برے دن اور چوہدریوں کے اچھے دن شروع ہو گئے جو آج تک جاری ہیں بس چوہدری خاندان تقسیم ہو گیا ہے۔
سیاست کے اس میدان میں اس دوران عمران خان بھی آگئے تھے۔ اس شعبہ میں تو نوآموز تھے مگر اسکرین کے ہیرو تھے۔ 2000میں شریفوں نےپرویز مشرف سے 10سال کا معاہدہ کر کے سعودی عرب میں مستقل رہائش اختیار کرنے کا فیصلہ کیا تو مشرف نے 2002کے الیکشن میں بےنظیر بھٹو اور شریفوں کو باہر رکھنے کا انتظام کرلیا۔ عمران خان نے اس فیصلے کا خیرمقدم کیا اور مشرف کو سیاست کا مسیحا سمجھ بیٹھے۔تاہم جب الیکشن کا وقت آیا تو عمران کو صرف اپنی نشست ملی اور مشرف نے شفقت کا ہاتھ چوہدریوں کے سر پر رکھ دیا۔ چوہدری پرویز الٰہی پنجاب کے وزیراعلیٰ ہوگئے۔ پانچ سال ڈٹ کر حکومت کی اور کوئی انتقامی کارروائی نہیں کی۔ ایک وقت ایسا بھی آیا کہ جب 2007 میں عدلیہ بچائو تحریک میں سپریم کورٹ نے جناب جسٹس افتخار چوہدری کو بحال کیا تو مشرف نے استعفیٰ دینے اور نئے انتخابات کا فیصلہ کرلیا مگر چوہدریوں نے انہیں ایسے کرنے سے باز رکھا۔
بےنظیر کی شہادت کے بعد ان کے اس خط کا بڑا ذکر رہا جس میں دیگر افراد کے علاوہ چوہدری پرویز الٰہی اور بریگیڈئر اعجاز شاہ پر بھی شک کیا گیا تھا۔ 2008 میں الیکشن ہوئے تو پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) کی مشترکہ حکومت بنی مگر ججز کی بحالی پر اختلاف ہونے لگا تو زرداری صاحب نے چوہدریوں کو اپنا ہمنوا بنالیا۔ پرویز الٰہی صاحب نے ایک بار مجھے بتایا کہ زرداری صاحب یہ پیغام لے کر آئے کہ ’’پرانی دشمنی ختم کریں تاکہ ہمارے بچے دوستیوں میں جوان ہوں۔‘‘ اس بار پرویز الٰہی ڈپٹی وزیراعظم بن گئے اب آئین میں اس کی گنجائش تھی یا نہیں۔
اتنے برسوں میں مسلم لیگ (ق) جوان ہو چکی تھی۔ عمران خان صاحب کیلئے وہ بڑا تکلیف دہ لمحہ تھا جب 2018کے ساتھ پنجاب میں حکومت بنانا پڑی، وہ کہتے ہیں ناں ’’ وقت کرتا ہے پرورش برسوں… حادثہ اک دم نہیں ہوتا،‘‘ ان ساڑھے تین برسوں میں دوسال ان کے درمیان گفتگو صرف اس وقت ہوتی جب عمران مشکل میں ہوتے۔
عدم اعتماد کی تحریک آئی تو زرداری صاحب اور چوہدری ایک پیچ پر تھے۔ زرداری ہائوس میں ’دعا‘ کی گئی، ’ماشاء اللہ‘ رب کی شان ہے۔ پرویز الٰہی صاحب وہاں سے روانہ ہوئے تو اچانک ایک ’نامعلوم نمبر سے کال آگئی‘ اور گاڑی کا رُخ چوہدری ہائوس کی بجائے بنی گالہ کی طرف کر دیا۔ وہ دن اور آج کا دن وہ گاڑی وہیں پارک ہے۔ میں نے کہا تھا ناں،وقت وقت کی بات ہے عمران صاحب کو جن کی شکل پسند نہیں تھی وہی مونس الٰہی آج آنکھ کا تارا ہیں اور کل کا چور ڈاکو وزیراعلیٰ ہے۔ رہ گئی بات باپ بیٹے کی تو شہباز شریف نہ خود کامیاب نظر آ رہے ہیں نہ حمزہ۔ اب شاید بات بڑے بھائی کے ہاتھ سے بھی نکلتی نظر آ رہی ہے۔ پنجاب بدل رہا ہے یا پھر سیاست کا اندازبدل رہا ہے۔
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیاسر پیرزادہ کا مکمل کالم:منافقت کا طلائی تمغہ جیتنے والے
Next Article رؤف کلاسراکاکالم:ڈاکٹر سعید باجوہ کا کرشمہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.