Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : کچھ ڈاکٹر وزیر آغا ، انشائیہ اور مزاح کے بارے میں
ادب

یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم : کچھ ڈاکٹر وزیر آغا ، انشائیہ اور مزاح کے بارے میں

ایڈیٹراگست 4, 202226 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
wazir agha
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اللہ کو جان دینی ہے، جتنا مشکل کام مزاح لکھنا ہے اتنا مشکل شاید بچہ جننا بھی نہیں ۔ مجھے بچہ جننے کا کبھی تجربہ تو نہیں ہوا(اورمستقبل میں بھی کوئی ارادہ نہیں )البتہ مزاح میں منہ مارتا رہتا ہوں اسی لیے جب بھی یہ سوچ کر لکھنے بیٹھتا ہوں کہ آج شگفتہ سی تحریر لکھوں گا تو دانتوں تلے پسینہ آجاتا ہے ۔اردو ادب میں ایسی شگفتہ تحریر کو غالباً انشایہ کہتے ہیں ۔ انشائیہ لکھنے کا فائدہ یہ ہوتا ہے کہ لکھاری موضوع کی قید سے آزاد ہوجاتاہے ، اُس پر کوئی بندش نہیں رہتی اوروہ اپنے قلم کو کھلا چھوڑ دیتا ہے ،یوں اُس کےقلم سے غیر رسمی انداز میں لکھی ہوئی تحریر برآمد ہوتی ہے جسے پڑھ کر تازگی اور شگفتگی کا احساس ہوتا ہے ۔ ڈاکٹر وزیر آغا اپنے مضمون ’انشائیہ کیا ہے ‘ میں لکھتے ہیں کہ انشائیے کا کام ’’محض یہ ہے کہ چند لمحوں کے لیے زندگی کی سنجیدگی اور گہما گہمی سے قطع نظر کرکےایک غیر رسمی طریق کار اختیار کرے اور اپنے شخصی رد عمل کے اظہار سے ناظر کو اپنے حلقہ احباب میں شامل کرلے۔دوسرے لفظوں میں تنقید یا تفسیر کا خالق اس افسر کی طرح ہے جو چُست اور تنگ سا لباس زیب تن کیے دفتری قواعد و ضوابط کے تحت اپنی کرسی پر بیٹھا احتساب اور تجزیے کے تمام مراحل سے گزرتا ہے اور انشائیہ کا خالق اس شخص کی طرح ہے جو دفتر سے چھٹی کے بعد اپنے گھر پہنچتا ہے ، چست اور تنگ سا لباس اتار کر ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہن لیتا ہے اور ایک آرام دہ موڑھے پر نیم دراز ہوکر حقہ کی نَے ہاتھ میں لیے انتہائی بشاشت اور مسرت سے اپنے احباب سے مصروف گفتگو ہوجاتا ہے ۔‘‘اِس مضمون میں آگے چل کر وزیر آغا صاحب نے انشائیے کے جو لوازمات گنوائے ہیں انہیں پورا کرکے کوئی مضمون لکھنا کسی شریف آدمی کے بس کی بات نہیں ۔یعنی انشائیہ ایسا ہو کہ پڑھنے والے کومسرت بھی دے مگر نرا طنز بھی نہ ہو ، کیونکہ مزاح سے سطحیت پیدا ہوتی ہے جبکہ اچھے انشائیے میں مزاح بھی ہونا چاہیے اور تعجب بھی ، اس میں موضوع کی مرکزیت بھی برقرار رہے اور موضوع سے ہٹ کر بھی لکھاری اپنے تخیل کے گھوڑے دوڑاتا رہے ۔اب اِن تمام شرائط کو پورا کرکے کوئی مضمون محض اِس لیے لکھا جائے کہ وہ انشائیہ کہلائے ، دانشمندانہ بات نہیں ۔
ویسے بھی خود کو انشائیہ نگار کہلواناکچھ عجیب لگتا ہے۔ اِس سے کہیں بہتر ہے آپ خالص اور ٹھوس مزاح لکھیں اور ایسا لکھیں جیسا ابن انشا، کرنل محمد خان، شفیق الرحمن ، پطرس اور یوسفی نے لکھا۔اِن جید مزاح نگاروں کی تحریریں ایسی سدا بہار ہیں کہ آپ جس وقت چاہیں جہاں سے مرضی نکال کر پڑھ لیں ، قہقہہ لگانے پر مجبور ہو جائیں گے ۔یوسفی صاحب کی تحریر کاایک نمونہ پیش ہے ، یہ اُن کے مضمون ’بارے آلوکا کچھ بیان ہوجائے‘ کا ایک فُٹ نوٹ ہے :’’ایک دن ہم نے اِس بے آرامی پر پُر زور احتجاج کیا تو ہوٹل کے قواعد و ضوابط کا پنسل سے لکھا ہوا ایک نسخہ ہمیں دکھایا گیا، جس کے سرورق پر ’ضابطہ فوجداری ہوٹل ہذا‘ تحریر تھا۔ اس کی دفعہ 9 کی رو سے فجر کی اذان کے بعد ’پسنجر‘ کو چارپائی پر سونے کا حق نہیں تھا۔ البتہ قریب المرگ مریض، زچہ اور یہود و نصاریٰ اس سے مستثنیٰ تھے ۔ لیکن آگے چل کر دفعہ 28 (ب) نے ان سے بھی یہ مراعات چھین لی تھیں۔ اس کی رو سے زچہ اور قریب المرگ مریض کو زچگی اور موت سے تین دن پہلے تک ہوٹل میں آنے کی اجازت نہیں تھی ۔خلاف ورزی کرنے والوں کو بیروں کے حوالے کر دیا جائے گا۔‘‘اِس پائے کا اعلیٰ مزاح پڑھنے کے بعد بندہ سوچتا ہے کہ اگر اِس سطح کا مزاح تخلیق کرسکتے ہو تو ٹھیک ورنہ جو کام کر رہے ہو وہی کرتے رہو، اللہ اسی میں برکت دے گا۔
آج کل’ میمز‘ کا زمانہ ہے جس میں مزاح لکھنا اور بھی مشکل ہوگیاہے ،ادھر کوئی خبر آتی ہے اور ادھر اُس پر دھڑا دھڑ میمز بننی شروع ہوجاتی ہیں۔ اردو میں غالباً انہیں چٹکلے کہاجائے گا گوکہ میمز چٹکلوں سے کچھ مختلف چیز ہے ۔ ڈاکٹر وزیر آغا زندہ ہوتے تو انشائیے کی طرح ’چٹکلے کے خدو خال‘ پر بھی ایک کتاب لکھ مارتے اور ہمیں بتاتے کہ چٹکلہ سازی کا سلسلہ نسب کیا ہے ، اِس کی کیا پہچان ہے ،انگریزی ادب میں اِس کی کیا روایت ہے اور پھر ہمیں اردو چٹکلہ سازی کی پیش رفت سے آگاہ کرتے۔اِس سے ملتی جلتی ایک کتاب انہوں نے طنز و مزاح پر لکھی ہے جس کا نام ہے ’اردو ادب میں طنز و مزاح ہے‘ ۔ اِس کتاب میں شامل مختلف مضامین کے عنوانات ملاحظہ ہوں: ہنسی کا عضویاتی مظاہرہ ، ہنسی کے مختلف نظریے،تقلیب خندہ آوار وغیرہ۔اس کے علاوہ انہوں نے اِس کتاب میں ارسطو ، تھامس ہابز، کانٹ ، شوپنہار ،برگساں اور فرائڈ کا بھی ذکر کیا ہے اور یہ کیسے ممکن تھا کہ وہ غالب کو نظر انداز کردیتے ،پہلے انہوں نے غالب کے خطوط کو نثر کے حصے میں ڈالا اور پھر اُسے شاعری کے سیکشن میں ’غالب کا شاعرانہ مزاح‘ کے عنوان سے شامل کرکےبحث کی۔نقادوں کی یہ بات مجھے بہت کھَلتی ہے کہ اردو ادب کی کوئی بھی صنف ہو انہوں نے کسی نہ کسی بہانے سے اُس میں غالب کو ضرور شامل کرنا ہوتاہے حالانکہ غالب کو اُن کی پبلک ریلیشننگ کی قطعاً ضرورت نہیں ۔
اگر آپ نے یہ تحریر یہاں تک پڑھ لی ہے تو میں آپ کی ہمت کی داد دیتا ہوں اور آپ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ آپ کا نام اب انشائیہ پڑھنے والوں کی فہرست میں شامل ہے۔اِس مضمون کو انشائیہ ثابت کرنے کے لیے اتنا ہی کافی ہے کہ میں نے یہ مضمون دفتر کاچُست اور تنگ لباس اتار کر ڈھیلا ڈھالا لباس پہن کر لکھا ہے ، حقہ میرے پاس نہیں تھا سو میں نے سگریٹ سے کام چلایا ہے اور موڑھے پر بیٹھنے کی بجائے گود میں لیپ ٹاپ لے کر صوفے پر بیٹھ کر لکھا ہے ۔اِس مضمون کے انشائیہ ہونے کا آخری ثبوت یہ ہے کہ اسے نا مکمل صورت میں چھوڑ دیا گیا ہے تاکہ قاری اپنے تخیل سے کام لے کر اسے مکمل کرلے کیونکہ اگر سب کچھ لکھاری نے ہی کرنا ہے تو پھر انشائیے کا کیا فائدہ؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#drwaziragha #humour انشائیہ وزیر آغا
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان نے الیکشن کمیشن کیخلاف احتجاج شروع کر دیا : ریفرنس بھی دائر
Next Article کپاس کے کاشتکاروں کو گلابی سنڈی کے حملہ سے ہوشیار رہنے کی ہدایت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

صاحب ِاوراق ، ڈاکٹر وزیر آغا کے کینو اور انشائیے : ڈاکٹر فاروق عادل کی یاد نگاری

فروری 15, 2024

نامور انشائیہ نگار ،جائز ہ نگارومحقق محمد اسلام تبسم کی 44سال بعد پہلی کتاب منظرعام پرآگئی

مئی 13, 2022

اسپغول گھوڑے کے کان اور کوہ سے کوہان ۔۔ عبدالخالق بٹ

اگست 3, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.