Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سمیع چوہدری»سمیع چوہدری کرکٹ کا کالم : پاکستان انڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ: قصور محمد نواز کا نہیں تھا
سمیع چوہدری

سمیع چوہدری کرکٹ کا کالم : پاکستان انڈیا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میچ: قصور محمد نواز کا نہیں تھا

ایڈیٹراکتوبر 23, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کرکٹ میں وننگ کمبینیشن بہت اہمیت کا حامل ہے اور بڑے ایونٹس میں ٹیمیں اسے چھیڑنے سے گریز کرتی ہیں۔ مگر ٹی ٹونٹی کرکٹ میں بعض اوقات یہ کمبینشن الٹے بھی پڑ جاتے ہیں اور گیارہ کھلاڑی اپنے اپنے حصے کی بہترین کاوش کے بعد بھی ہاتھ ملتے رہ جاتے ہیں۔
جیسے ٹی ٹونٹی میں بیٹنگ آرڈر کبھی حتمی نہیں ہو سکتا اور ہمیشہ لچک کا مظاہرہ کرنے والے کپتانوں کے لیے کامیابی کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، ویسے ہی بہترین ٹیمیں کنڈیشنز کو ملحوظِ خاطر رکھتے ہوئے ایک آدھ تبدیلی کی گنجائش بھی رکھتی ہیں۔پاکستان نے کئی ایک تجربات کے بعد اپنی بہترین الیون کی شکل نکالی ہے جو مسابقتی سطح کی دشوار گزار کرکٹ سے نبرد آزما ہونے کی پوری پوری صلاحیت رکھتی ہے۔ کرکٹ میں جب کوئی ٹیم اپنی بہترین الیون دریافت کرے تو پھر تھنک ٹینک بسا اوقات زمینی حقائق کو درخورِ اعتنا نہیں جانتے اور ہمہ قسمی کنڈیشنز میں اپنے ثابت شدہ فارمولے پہ سختی سے کاربند رہتے ہیں۔
مگر میلبرن کی یہ پچ اس امر کی متقاضی تھی کہ بہترین الیون میں سپن کی نسبت پیس کا پلڑا بھاری ہوتا۔ جیسا باؤنس اس وکٹ میں تھا، حق تو یہ تھا کہ پاکستان جیسی ذرخیز پیس بیٹری رکھنے والی ٹیم چار پیسرز کے ساتھ میدان میں اترتی۔
جس پچ پہ ارشدیپ سنگھ اور بھونیشور کمار نئے گیند کے ساتھ ایک معمہ بنے ہوئے تھے، وہاں اگر محمد حسنین بھی حارث رؤف، نسیم شاہ اور شاہین شاہ کے ہمرکاب ہوتے تو بھارتی مڈل آرڈر پہ بھلا کیا گزرتی؟ اور اگر بیچ میں سپنرز کے چھ اوورز سانس لینے کی جگہ نہ دیتے تو کیا کوہلی اور پانڈیا آخر تک ایسے ہی اپنے حواس مجتمع رکھ پاتے؟
روہت شرما کی خوش بختی رہی کہ ٹاس جیت گئے اور پچ کے تازہ ترین باؤنس کا بھرپور استعمال کیا۔ انڈین بولنگ کی پلاننگ بھی عمدہ تھی کہ دونوں پاکستانی اوپنرز پہ بھرپور ریسرچ کا اہتمام کیا اور یقینی بنایا کہ دونوں بلے باز پاور پلے کے بعد پاکستانی اننگز کا حصہ نہ رہیں۔میلبرن کی پچ پہ جیسی تباہ کن بولنگ انڈین پیسرز نے پاور پلے میں کی، پاکستان بالکل پچھلے قدموں پہ جاتا نظر آیا اور اگر شان مسعود ایک کنارہ نہ سنبھالتے تو حالات نہایت دگرگوں ہو سکتے تھے مگر افتخار نے پچ کے مزاج سے جو موافقت پائی، اس نے شان کا بوجھ بھی خاصا کم کر دیا۔یہ پچ پیسرز کی جنت تھی اور فرق صرف سپن کے اوورز سے پڑنا تھا۔
شرما نے چار پیسرز استعمال کئے اور پانڈیا جیسے بہترین آل راؤنڈر کی موجودگی سے انھیں یہ سہولت بھی میسر ہے کہ وہ دو سپنرز کے متحمل ہو سکتے ہیں۔ سو، جونہی سپن کے اوورز مہنگے پڑنے لگے تو وہ فورا پیسرز کو اٹیک میں واپس لائے اور مڈل اوورز میں پاکستانی بیٹنگ کے سبھی پلان ملیا میٹ کر دیے۔بابر اعظم کو مگر ایسی کوئی سہولت دستیاب نہ تھی۔ مصباح الحق اور وقار یونس کی مینیجمنٹ نے بہت محنت کر کے فہیم اشرف کی شکل میں ایک ایسا فاسٹ بولنگ آل راؤنڈر تیار کیا تھا جو کسی بھی فارمیٹ میں کنجوسی سے اپنا کوٹہ پورا کر سکتا تھا۔ مگر ثقلین مشتاق کے تھنک ٹینک نے پراسرار وجوہ کے سبب، فہیم اشرف پہ سرمایہ کاری ترک کر دی اور یہ بھی نہ سوچا کہ آسٹریلیا میں چوتھے پیسر کی ضرورت کیونکر پوری کریں گے۔
بہرحال اس فیصلے کے بعد بھی پاکستان کا بولنگ اٹیک ہر لحاظ سے بہترین رہا ہے اور اس نے مختلف کنڈیشنز میں بے شمار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ لیکن میلبرن کی کنڈیشنز کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے پاس بھرپور گنجائش تھی کہ شاداب اور نواز کی بیٹنگ صلاحیتوں کو ذہن میں رکھتے ہوئے آصف علی اور حیدر علی میں سے کسی ایک کو آرام دے کر چوتھے پیسر کو الیون کا حصہ بنایا جاتا۔
جب سرفراز احمد کو کہیں ایسے گھمسان کا سامنا ہوا کرتا تھا تو ان کے پاس بھرپور سہولت میسر ہوتی تھی کہ اپنے سات بولنگ آپشنز کو گھما پھرا کر اپنے کمزور بولر کا کوٹہ بچا جائیں۔ مگر بابر کو یہاں میلبرن میں ایسی کوئی سہولت میسر نہ تھی کیونکہ وہ اپنے ساتھ پیس کے محض بارہ اوورز ہی لائے تھے۔اس میں دو رائے نہیں کہ پاکستان نے شاندار کرکٹ کھیلی اور ٹاپ آرڈر کے انہدام کے بعد بہترین کاؤنٹر اٹیک کیا۔ جہاں مڈل اوورز میں اچانک وکٹیں لڑکھڑائیں، وہاں لوئر آرڈر کی کاوش کام آئی اور ایک قابلِ قدر مجموعہ تشکیل دیا گیا۔ پاور پلے کی تباہ کن بولنگ اور شاداب کے سپیل نے انڈین اننگز کے دو تہائی حصے تک یہ میچ پاکستان کی جیب میں رکھا۔
مگر پھر بابر اعظم کے بولنگ وسائل آڑے آئے اور وراٹ کوہلی یہ میچ ان کی جیب سے لے اڑے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کرکٹ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے دی
Next Article وسعت اللہ خان کا کالم : ہماری زندگی ڈاکٹر صدیق کے فارمولے پر چل رہی ہے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم

اپریل 28, 2026

وزیر اعلیٰ پنجاب کے بارے میں سوال کی قیمت دو کروڑ روپے؟ ۔۔۔ سید مجاہد علی

اپریل 1, 2026

پی ایس ایل 11 : کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 14 رنز سے ہرا دیا

مارچ 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا مئی 1, 2026
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.