Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ارشد چوہدری»عمران خان پر حملہ: مقدمہ درج کیوں نہ ہوا ، دوسرا بیان کیسے باہر آیا؟ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ
ارشد چوہدری

عمران خان پر حملہ: مقدمہ درج کیوں نہ ہوا ، دوسرا بیان کیسے باہر آیا؟ارشد چوہدری کی خصوصی رپورٹ

ایڈیٹرنومبر 4, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
long march lahore
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے لانگ مارچ کے دوران جمعرات کو ضلع گجرانوالہ کے شہر وزیر آباد میں پارٹی چیئرمین عمران خان کے کنٹینر پر فائرنگ کے واقعے کے بعد کئی سوالات تاحال حل طلب ہیں۔
ایک جانب واقعے کا مقدمہ درج نہیں کیا جاسکا اور دوسری جانب گرفتار ملزم محمد نوید کے ویڈیو بیانات میڈیا پر جاری کیے جانے سے متلعق قیاس آرائیوں جنم لے رہی ہیں۔
پولیس نے ملزم سے ابتدائی تفتیش کے بعد ان کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا تھا، جس پر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ تھانے کو معطل کرکے تفتیش کا حکم دیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کو محکمہ انسداد دہشت گردی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔تاہم جمعے کو ملزم کا ایک اور بیان میڈیا کو جاری کیا گیا۔
وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو میں ملزم کی ویڈیوز لیک ہونے کی ذمہ داری پنجاب حکومت پر عائد کی ہے۔اس کے علاوہ یہ سوال تاحال حل طلب ہیں کہ فائرنگ کس طرف سے ہوئی؟ اس میں کتنے ملزمان شامل تھے؟ اور فائرنگ کے مقاصد کیا ہوسکتے ہیں؟
گجرات کے ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ملزم محمد نوید کو موقعے پر پکڑ لیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ’ملزم موٹر سائیکل مکینک ہے اور مذہبی خیالات رکھتا ہے۔’ملزم سے جو پستول برآمد ہوئی وہ نائن ایم ایم ولایتی پستول ہے جس کی قیمت اڑھائی سے تین لاکھ روپے ہے۔
’ملزم کے پاس اس کا لائسنس نہیں، البتہ انہوں نے بتایا کہ انہوں نے 20 ہزار روپے میں یہ پستول خریدی تھی جس میں اس وقت نو سے 10 گولیاں تھیں۔‘
پولیس افسر کے مطابق: ’اب تک کی معلومات کے مطابق ملزم کا ایک اور بھی مسلح ساتھی تھا جو فائرنگ کے بعد فرار ہو گیا۔ ملزم نے دو، چار فائر کنٹینر پر کیے باقی پکڑ دھکڑ میں نیچے کی جانب ہوئے جس سے معظم نامی شخص مارا گیا۔‘
انہوں نے کہا ’کنٹینر سے بھی فائرنگ ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تاہم یہ معلوم نہیں کہ فائرنگ ہوائی تھی یا نیچے کی جانب کی گئی۔‘
ملزم کا ویڈیو بیان جاری ہونے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ’ملزم کا ویڈیو بیان میڈیا تک کیسے پہنچا اس بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا کیونکہ اس طرح رش اور افرا تفری میں ایسی چیزیں چیک کرنا مشکل ہوتا ہے مگر ویڈیو بیان پولیس کی مرضی کے بغیر میڈیا تک پہنچنا مشکل ہوتا ہے اور وہ بھی تب جب ملزم پولیس کی حراست میں ہو۔‘
ان سے پوچھا گیا کہ گرفتاری اور ویڈیو بیان میں ملزم کے کپڑے مختلف کیوں دکھائی دے رہے ہیں جس پر انہوں نے کہا کہ ’کپڑے وہی ہیں البتہ فائرنگ کے وقت کھینچا تانی میں ان کا کوٹ اتر گیا جس وجہ سے کپڑے تبدیل دکھائی دے رہے ہیں۔‘دوسری جانب محکمہ انسداد دہشت گردی نے گرفتار ملزم کے اہل خانہ کو بھی حراست میں لے کر ان کے مکان کو تالا لگا دیا ہے۔
آئی جی پنجاب آفس کے ایک ذمہ دار افسر نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ تاحال اس واقعے کا مقدمہ درج نہیں ہو سکا جبکہ سی ٹی ڈی مزید تفتیش کر رہی ہے۔’مقدمہ درج کرنے کے لیے معلومات جمع کی جا رہی ہیں تاہم تاحال کوئی درخواست پولیس کو موصول نہیں ہوئی۔‘
انہوں نے بتایا کہ اس بات کا جائزہ لیا جا رہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے روکے جانے کے باوجود ملزم کا دوسرا بیان میڈیا کو کس نے اور کیسے جاری کیا۔
محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے ایک افسر نے انڈپینڈنٹ اردو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملزم نوید کو سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے اور معاملے کی تحقیقات جاری ہیں۔
’سب سے پہلے ملزم کے پاس اسلحہ کہاں سے آیا؟ منصوبہ بندی کیا تھی؟ کیا کسی سوچے سمجھے منصوبہ کے تحت اس نے ایسا کیا؟ یا واقعی اپنے مذہبی جذبات مجروح ہونے پر یہ قدم اٹھایا؟ ان سب پہلوؤں کو دیکھا جا رہا ہے۔‘واضح رہے کہ سی ٹی ڈی کے زیر حراست ملزم محمد نوید کے دوسرے ویڈیو بیان میں ڈی ایس پی سی ٹی ڈی عمران عباس پیچھے بیٹھے دیکھائی دیتے ہیں جس سے یہ تاثر پایا جاتا ہے کہ دوسرا ویڈیو بیان سی ٹی ڈی کی حراست میں ریکارڈ ہوا اور میڈیا تک پہنچا۔
پولیس افسر کے مطابق واقعے میں زخمیوں کی میڈیکل رپورٹ میں تاخیر بھی مقدمہ درج نہ ہونے کی ایک وجہ ہے۔
( بشکریہ : انڈپینڈنٹ اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#imran khan attack #imran khan firing عمران حملہ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleدوست محمد مزاری اراضی کیس میں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل
Next Article چیئرمین پی ٹی آئی حملہ کیس:مقدمہ کیلئے3 نام، عمران خان اور پرویز الہی کے درمیان ملاقات بے نتیجہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دو بلٹ پروف کمرے تیار ہوگئے ،عمران خان کا بنی گالہ منتقل ہونے کا فیصلہ

جنوری 30, 2023

عمران خان پر حملہ کرنےوالے ملزم کے فون کا فرانزک ریکارڈ سامنےآ گیا،دو سمیں بھی برآمد

جنوری 7, 2023

عمران خان حملہ کیس: ملزم کا بیان آر پی او گجرات کے کمرے میں ریکارڈ ہوا،فوٹیج سامنے ۤگئی

جنوری 5, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.