Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں قطر اپنا افتتاحی میچ ہارنے والا پہلا میزبان ملک بن گیا ہے
کھیل

فٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں قطر اپنا افتتاحی میچ ہارنے والا پہلا میزبان ملک بن گیا ہے

ایڈیٹرنومبر 20, 20220 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
foot ball
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

دوہا : اتوار کو ورلڈ کپ 2022 کے آغاز پر میزبان ملک قطر اور ایکواڈور کے درمیان ہونے والے پہلے میچ میں ایکواڈور نے قطر کو صفر کے مقابلے میں دو گولوں سے شکست دیدی ہے۔اس طرح اب تک ہونے والے فٹبال کے عالمی مقابلے میں قطر وہ پہلا ملک بن گیا ہے جو میزبان ہو کر بھی اپنا پہلا میچ ہار گیا ہے۔ایکواڈور کے اینر ویلنشیا نے میچ کے پہلے ہی ہاف میں دو گول کر کے اپنی فتح کو یقینی بنا لیا تھا۔
اس سے قبل 12 سال تک سوالات، تنقید اور افواہوں کا سامنا کرنے کے بعد قطر میں فٹ بال ورلڈ کپ ٹورنامنٹ کا آغاز اتوار کی شام ہوا۔
پہلی بار ایک اسلامی ملک میں منعقد ہونے والا یہ ٹورنامنٹ ابتدا سے ہی تنازعات میں گھرا رہا تاہم فٹ بال کی عالمی تنظیم فیفا نے ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی 32 ٹیموں کو فٹ بال پر توجہ مرکوز رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
افتتاحی تقریب کے بعد ٹورنامنٹ کا آغاز میزبان قطر اور ایکواڈور کے درمیان میچ سے ہوا۔اس رپورٹ میں اس ٹورنامنٹ سے جڑے چند تناعازت کا احاطہ کیا گیا ہے اور اس سوال کا جواب تلاش کرنے کی کوشش بھی کی گئی ہے کہ اس بار فٹ بال کا عالمی چیمپیئن کون بن سکتا ہے۔
قطر میں ہونے والا عالمی ٹورنامنٹ شاید تاریخ میں سب سے متنازع کپ ہو گا جس کے بارے میں انعقاد سے قبل ہی بہت سی باتیں ہوئیں۔
مشرق وسطی کے اس چھوٹے سے ملک نے جنوبی کوریا، جاپان، آسٹریلیا اور امریکہ کے مقابلے میں میزبانی کا حق حاصل کیا تاہم اس پورے عمل کے دوران کرپشن کے کئی الزامات بھی لگے جن کی قطر تردید کرتا ہے۔
فروری 2021 میں برطانوی اخبار گارڈین نے ایک خبر میں کہا کہ فٹ بال ورلڈ کپ کی میزبانی ملنے کے بعد سے قطر میں انڈیا، پاکستان، نیپال بنگلہ دیش اور سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ساڑھے چھ ہزار مزدور مر چکے ہیں۔
یہ تعداد ان اعداد و شمار کی بنیاد پر دی گئی جو قطر میں موجود ان ممالک کے سفارت خانوں نے فراہم کیے۔
تاہم قطر کی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمارگمراہ کن ہیں کیوںکہ ملک میں ہونے والی تمام اموات ان لوگوں کی نہیں جو ورلڈ کپ سے جڑے منصوبوں پر کام کر رہے تھے۔
قطر حکومت کے مطابق 2014 سے 2020 کے درمیان ورلڈ کپ سٹیڈیمز کی تعمیر کے دوران 37 اموات ہوئیں جن میں سے صرف تین کام کی وجہ سے تھیں۔
دوسری جانب انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کا کہنا ہے کہ قطر حکومت کے اعداد و شمار درست نہیں۔
ملک میں اسلامی قوانین کے اطلاق کی وجہ سے بھی خدشات موجود رہے جن میں سے ایک یہ بھی تھا کہ ہم جنس پرست شائقین کے ساتھ قطر میں کیسا برتاؤ کیا جائے گا۔
دوسری جانب اسی معاملے پر کھلاڑیوں پر بھی دباؤ رہا کہ وہ اپنا اثر ورسوخ استعمال کریں اور اس معاملے پر کھل کر بات کریں۔
انگلینڈ کے کھلاڑی کونور کوڈی نے جمعرات کو دوحہ میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ’ہم سیاستدان نہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’ہم کبھی بھی سیاست دان نہیں ہو سکتے لیکن ہماری ٹیم نے گذشتہ چند برس میں بہت کچھ کیا اور لوگوں کی مدد کی۔‘
فیفا کے سابق صدر، سیپ بلیٹر، جن کے دور میں قطر کو فٹبال ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق دیے گئے، نے گذشتہ ہفتے کہا کہ ’یہ فیصلہ ایک غلطی تھی۔‘
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فیفا ورلڈکپ
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمار مسعود کا کالم : بیچ دے ۔۔ ایک غریب بادشاہ کی کہانی
Next Article ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:ادب، عقائد اور عکسی مفتی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

میسی کا خواب پورا ہو ا: فرانس کو شکست ،ارجنٹینا فٹ بال کا عالمی چیمپئن بن گیا

دسمبر 19, 2022

فیفا ورلڈ کپ : دفاعی چیمپیئن فرانس نے انگلینڈ کو شکست دے دی، سیمی فائنل میں مراکش سے مقابلہ ہو گا

دسمبر 11, 2022

نئی تاریخ رقم، پہلی افریقی ٹیم مراکش، پرتگال کو ہرا کر فیفا ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئی

دسمبر 10, 2022

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.