دوحہ : قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں فرانس نے انگلینڈ کو دو صفر سے شکست دے کر سیمی فائنل میں اپنی جگہ بنا لی ہے جہاں ان کا مقابلہ اب مراکش سے ہو گا۔
فرانس نے میچ کے ابتدائی منٹوں میں ہی ایک گول کر کے انگلینڈ پر برتری حاصل کر لی تھی اور ہاف ٹائم کے بعد جہاں ایک گول انگلینڈ نے کر کے میچ برابر کیا تو وہیں فرانس نے دوسرا گول کر کے فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔اضافی آٹھ منٹوں میں انگلینڈ کو فری کک ملی جو مارکس ریشفورڈ نے کھیلی مگر ان کی گیند صرف کچھ انچوں سے ہی گول پوسٹ سے اوپر نکل گئی۔ چند ہی لمحوں میں میچ کے خاتمے کی سیٹی بجا دی گئی۔
فرانس کی جانب سے اوریلیان چوامینی اور اولیویئر جیرود نے ایک ایک گول کیا جبکہ انگلینڈ کی جانب سے ان کی ٹیم کا واحد گول ہیری کین نے کیا۔اب دفاعی چیمپیئن فرانس کا مقابلہ مراکش سے ہو گا جنھوں نے سنیچر کو پرتگال کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچنے والی پہلی افریقی ٹیم بننے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ