ڈیاگو (میراڈونا) اورلیونل (میسی) کی سرزمین
جو فاک لینڈ کے بچے ہیں
جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا
لڑکو، ہم اب پھر پرجوش ہیں
میں تیسرا (ورلڈکپ) جیتنا چاہتا ہوں
میں عالمی چیمپین بننا چاہتا ہوں
یہ اس ہسپانوی زبان کے ترانے کا ترجمہ ہے جو لیونل میسی کی ٹیم جس وقت بیونس آئرس سے قطر میں منعقد ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے لئے روانہ ہوئی تو اس کے مداح روانہ کرتے ہوئے گا رہے تھے اور پھر ارجنٹائن کے ہر کھلاڑی کے منہ پر تھا
ارجنٹائن کامریڈ چی گویرا کی جنم بھومی ہے ،
ارجنٹائن ساؤتھ امریکہ کا ایک ترقی پذیر ملک ہے جس کا رقبہ تقریبا 1073500 مربع میل ہے اور یہاں اسپینش زبان بولی جاتی ہے ، ملک ایک جدید ترین کاشتکاری کے ساتھ ساتھ صنعتی ترقی کی بھی مثال ہے آ بادی تقریبا ساڑھے چار کروڑ افراد پر مشتمل ہے
یہ فاک لینڈ جزائر پر مشتمل ایک آئینی بادشاہت والی نیم خودمختار ریاست ہے ، اس کے جزائر کی تعداد سینکڑوں ہے اور ازراہ مذاق کہتے ہیں کہ اس کے جزائر کی تعداد 500 کے قریب ہونے کے باعث اس کا ڈائلنگ کوڈ 500 ہے ۔
1982 میں برطانیہ اور ارجنٹائن کے درمیان دس ہفتوں کی جنگ ان ہی فاک لینڈ جزائر کی ملکیت پر ہو چکی ہے اگر چہ جنگ جلد بند ہو گئی اور باقاعدہ ایک معاہدہ کے بعد معاملات ٹھیک ہو گئے مگر جب بھی کبھی برطانیہ یا اس کے حلیف ارجنٹائن کی ٹیم کے سامنے کھیلوں بالخصوص فٹبال جیسے جذباتی کھیل میں آمنے سامنے ہوں تو اس واقعہ کو ضرور یاد کیا جاتا ہے ۔
فٹ بال کا کھیل جنوبی امریکہ کی ریاستوں میں انیسویں صدی کے وسط میں متعارف ہوا مگر یورپ میں تو یہ ایک کھیل ہی رہا جس کے جذباتی شیدائی ہیں مگر جنوبی امریکہ میں یہ کھیل ایک جنون ، ایک مذہب کی حیثیت اختیار کر گیا اور ان علاقوں کی لوگوں جو فٹ بال کی مداح ہیں کے لیے لفظ ” فدائین” زیادہ مناسب ہے اور ان میں ارجنٹائن ، برازیل ، سر فہرست ہیں اور فٹ بال کے مجموعی ورلڈ کپ ٹائٹل میں سے نصف ان تینوں کے پاس ہیں ، فٹ بال کے مبصرین کہتے ہیں کہ یورپ میں فٹ بال پیسہ، کمرشلز م ، ٹریننگ اور پریکٹس کا نتیجہ ہے جبکہ جنوبی اور وسطی امریکہ کے ملکوں میں فٹ بال ان کی مہارت ان کے جنون ، اور صرف اور صرف اس کھیل سے لگاؤ اور بین الاقوامی مقابلوں میں نیشنلزم کی وجہ سے ہے مثلا مائیکل پلاٹینی برازیل کے کھلاڑیوں کے کھیل کی باعث "نعمت خداوندی”قرار دیا ۔
ارجنٹائن میں فٹ بال بہت جلد منظم ہو گئی اور اس کی لیگ 1891 سے شروع ہوئی اور یہ فٹ بال کی پرانی لیگز میں سے ایک ہے،ارجنٹائن فٹ بال کے چھ ورلڈ کپ کا فائنل کھیل کر تین کو جیت چکا ہے ، 20 سال سے کم عمر ورلڈ کپ ٹائٹلز 6 بار ، کوپا امریکہ متعدد بار ، اولمپک متعدد بار اور نیچرل گھاس کے علاؤہ دیگر فارمیٹ بھی سب سے زیادہ جیتے ہیں مختصراً مردوں کے فٹ بال ٹائٹلز سب سے زیادہ ارجنٹائنی ٹیم کے نام ہیں۔
پاکستان میں یہ ٹیم مقبولیت میں برازیل کے برابر ہے اور اس کی دو وجوہات ہیں ایک ان دونوں ٹیموں کا چھوٹے پاسوں کے ساتھ دوسری ٹیموں کے گول پر حملہ آؤر ہونا اور ان کے کھلاڑیوں کا نیچرل ٹیلنٹ کہ لگتا ہے گویا فٹ بال پر جادو کردیا ہے کہ ان کے پاؤں پر جم گئی ہے اور دوسری وجہ وہی ہے جو ان ٹیموں کے پاس جوش دلانے کے لئے کافی ہے کہ یہ ممالک بھی یورپ میں کسی کی کالونی رہے ہیں اس لئے ہم خود تو کرکٹ میں ان ممالک سے وائٹ واش ہوتے ہیں مگر دیگر ممالک کے ہاتھوں ان یورپی ملکوں کی درگت بنتی دیکھ کر اپنی ناکام حسرتوں کو اطمینان پہنچاتے ہیں ، پاکستان میں ارجنٹائن کے سپر اسٹار ڈیگو میرا ڈونا کے بڑے مداح ہیں ۔ اس عظیم الشان کھلاڑی نے 1986 میں اپنی ٹیم کو ورلڈ چیمپئن بنوایا اور 1990 میں فائنل تک لیکر آیا ، اور موجودہ ورلڈ کپ جو قطر میں منعقد ہوا اس میں ارجنٹائن ایک فیورٹ ٹیم کے طور پر شریک ہوا کیونکہ وہ پچھلے 36 مقابلوں میں ناقابل شکست تھا اور فٹ بال مقابلوں کا انعقاد اس ماہ میں ہورہا تھا جب 25 نومبر کو اس عظیم کھلاڑی میرا ڈونا کی دوسری برسی تھی ، اور سب سے بڑا کھلاڑی ہے لیونل میسی جو کسی بھی ٹیم میں اور ارجنٹائن میں بڑا فرق ہے ،
لیونل میسی اس وقت پاکستان کے ہر بچے اور نوجوان کا خواب اور رومانس ہے ، بہت سے باپ ایسے تھے کہ جو دل سے فرانس کے ساتھ تھے مگر چھوٹے بیٹے کے رومانس میسی کی وجہ سے ارجنٹائن کو داد دے رہے تھے ،اور شائد کچھ انقلابیوں کو لیونل میسی میں کامریڈ گویرا نظر آرہا تھا گویا اس کا ہر حملہ استعمار ی اور استحصال پسندوں پر کاری ضرب تھی ویسے تو اس ٹورنامنٹ میں ایک انقلاب ایم آئی سکس اور سی آئی اے کے ہاتھوں شکست کھا بیٹھا تھا ۔
اس بار جب ارجنٹائنی ٹیم گھر سے چلی تو ایک ترانہ ایک خواب لیکر چلی اور یہ عزم کرکے چلی کہ اب وہ فائنل نہیں ہاریں گے ،
وہ جنگی ڈرم ساتھ لیکر آئے اور ان کے مداح ،Muchacos. مطلب جوانوں کو آواز دیتے کہ
En Argentina nací
Tierra del Diego y Lionel
De los pibes de Malvinas
Que jamás olvidaré
Muchachos
Ahora nos volvimos a ilusionar
Quiero ganar la tercera
Quiero ser campeón mundial
یہ وہ اسپینش گیت ہے جو ارجن ٹینا کی جیت پر اس کے کھلاڑی اور اسٹیڈیم میں موجود چالیس ہزار پرستار مل کر گاتے
گیت کا ترجمہ یوں ہے:
میں ارجن ٹینا میں پیدا ہوا
ڈیاگو (میراڈونا) اورلیونل (میسی) کی سرزمین
جو فاک لینڈ کے بچے ہیں
جسے میں کبھی نہیں بھولوں گا
لڑکو، ہم اب پھر پرجوش ہیں
میں تیسرا (ورلڈکپ) جیتنا چاہتا ہوں
میں عالمی چیمپین بننا چاہتا ہوں
اگرچہ ٹورنامنٹ کا ابتدائی میچ ایک ڈراؤنا خواب تھا کہ یہ سعودی عرب کی چھوٹی ٹیم سے غیر متوقع ہارگئے ، مگر پھر بھی ہمت نہ ہاری اور اپنے خواب کی تعبیر حاصل کر لی ، اور خوابوں اور محنت اور ہمت سے بھرے سپر سٹار کو اپنے کیریئر کے خاتمے کا موقع مل گیا اس میچ کے کچھ مناظر بڑے ہی دل موہ لینے والے تھے مباپئے کے شاندار حملے اور گول ، اور ارجنٹائنی کھلاڑی ڈی ماریا کا اس وقت شرٹ میں منہ چھپا کر آنسو روکنے کی کوشش جب میچ تین تین گول سے برابر ہوگیا ، اور آخر میں کامیابی کے بعد مداحوں کا اپنے کھلاڑیوں کو تالیوں اور آنسووں کا نذرانہ ، اور یہ ثابت کرنا کہ خوابوں کے پیچھے محنت ہو تو ہر میدان میں ہر کامیابی ممکن ہے
فیس بک کمینٹ

