Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»ڈاکٹرصغراصدف»ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:ادب، عقائد اور عکسی مفتی
ڈاکٹرصغراصدف

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم:ادب، عقائد اور عکسی مفتی

ایڈیٹرنومبر 21, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
sughra sadaf
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ادب کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اس لئے کہ انسانی قدروں میں اشتراک پایا جاتا ہے۔ شاعری، افسانہ، ناول یا اظہار کی کوئی بھی صورت ہو وہ عالمگیر تاثیر کی حامل ہوتی ہے۔ انسانی قدریں وہ بنیادی عناصر ہیں جو ادب کو آفاقی رنگ بخشتی ہیں۔ جن کے باعث کسی بھی خطے یا براعظم میں رہنے والا فرد کسی اور سرزمین یا براعظم کے ادب سے گہری جڑت محسوس کرتا ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ ادب احساسات اور روح کی آواز ہے تو بے جا نہ ہو گا اور یقینا احساسات اور روح کی سرشاری و رنجیدگی ہر انسان کی میراث ہے۔ جب ہم روحانی عنصر کی بات کرتے ہیں تو اس میں عقائد اور مذاہب کا بھی عمل دخل شامل ہو جاتا ہے۔ ادب میں عقائد کو اس طرح سمونا کہ ادبی حیثیت متاثر نہ ہو کوئی آسان کام نہیں۔ کئی بار مذہبی رنگ اتنا حاوی ہو جاتا ہے کہ ادبی مضمون وعظ کی صورت اختیار کر لیتا ہے۔ لیکن بڑے ادیب کی یہی خوبی ہوتی ہے کہ وہ ادب کے کینوس پر بکھرے مختلف رنگوں کو اس قرینے سے سمیٹتا ہے کہ بہت خوبصورت تصویر ظہور پذیر ہوتی ہے جو آنکھوں کو بھلی لگتی ہے اور دل میں اترتی محسوس ہوتی ہے۔
ممتاز مفتی ہمارے ادبی منظرنامے کی وہ قد آور شخصیت ہیں جنہوں نے روحانی موضوعات کو نثر میں اس ڈھنگ سے سمویا کہ اپنے فن پارے کو ہر دل کی دہلیز تک لے جانے میں کامیاب ہو گئے۔ ’الکھ نگری‘ ہو یا ’لبیک‘ اُن میں ادبی چاشنی بھی ہے اور مذہبی و روحانی رنگ بھی۔ کوئی سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ ان کے بعد ان کا بیٹا اظہار کے نئے جہان تلاشنے میں یوں کامیاب ہو گا۔ عکسی مفتی جن کی ثقافتی حوالے سے گراں قدر خدمات ہیں نے ادبی میدان میں بھی کارہائے نمایاں سرانجام دیئے ہیں۔ انہوں نے اردو کے ساتھ ساتھ انگریزی زبان کو اظہار کا ذریعہ بنایا اور جو دو بڑی کتب تصنیف کیں وہ ’اللہ‘ اور ’محمد‘ ہیں۔ اگر ان کی نئی تصنیف ’محمدؐ دورِ جدید میں‘ پر بات کی جائے تو یہ ایک ایسی خوبصورت کتاب ہے جس کی دلآویزی کے کئی اسباب ہیں جن کے باعث یہ قاری کی توجہ اور دلچسپی کا باعث بننے کی شدید صلاحیت رکھتی ہے۔ حضرت محمد ﷺ پرمسلمان مصنفین نے ہر زبان میں بے شمار کتب تحریر کی ہیں حتیٰ کہ غیر مسلم مصنفین نے بھی اس موضوع پر قلم اٹھایا اور حضور ﷺ کی عظمت کا دلکش پیرائے میں اعتراف کیا۔ انگریزی زبان میں لکھی گئی اور ترجمہ کی گئی کتابوں کی ایک لمبی فہرست موجود ہے لیکن ان سب میں عکسی مفتی کی ’محمدؐ دورِ جدید میں‘ خاص انفرادیت کی حامل ہے۔ پیش لفظ میں مشرق اور مغرب میں طرزِ معاشرت، ثقافت اور رویوں کے فرق کے ساتھ ساتھ وحدت الوجود اور نظریۂ ارتقاء کی ایسی خوبصورت بحث موجود ہے کہ ایک سطر بھی نظرانداز نہیں کی جا سکتی۔ مختلف عنوانات میں حضرت محمد ﷺ کی ولادت، پرورش، قبائل کا تہذیبی تصادم، قبیلہ قریش، تصورِ توحید، صحرائے عرب میں دستورِ زندگی، انسانی معاشرے کا ارتقاء، معجزات، حضرت ابراہیم علیہ السلام اور اسماعیل علیہ السلام کی کہانی، نمرود کا ظلم و تشدد، خدا کا گھر کعبہ، وجدان، مراقبہ، ارتکاز، لادینیت، وحی اترنے کے بعد مکے کی صورت حال، حضرت محمد ﷺکا پیش کردہ سماجی نظام، مدینہ میں آمد اور قیام، مساجد کی تعمیر، صلح حدیبیہ، عورتوں کے حقوق، قرآن، فقہ، سائنس اور مذہب، پیغام اور پیغمبر، جنگیں، نبی کریم ﷺ کی دیگر مذاہب کے حکمرانوں کے ساتھ خط و کتابت اور رویہ، محمد ﷺ اور مقامی ثقافت، عرب میں شادیوں کی روایات، دیگر ثقافتوں میں شادیاں، احادیث، اقوال اور سنت، چار امام، اہل بیت، حضرت حسین علیہ السلام کی اہمیت، حضرت زینبؓ کی کہانی اور انسانی حقوق وغیرہ شامل ہیں۔ سیرت کی دیگر کتب اور اس میں فرق یہ ہے کہ عکسی مفتی نے حضرت محمد ﷺ کی زندگی کے تمام ادوار اور حالات و واقعات کو جدید دور کی عینک سے دیکھنے اور دکھانے کی کوشش کی ہے۔ ہر واقعے اور عمل کے ساتھ جڑی ہوئی منطقی اور سائنسی وجوہات کو نمایاں کیا ہے۔ عقائد کو صرف احترام تک محدود نہیں رکھا بلکہ ان کی افادیت اور عالمگیریت کو اجاگر کیا ہے۔ وہ تمام سوال جو مختلف فرقوں اور مذاہب کے لوگوں کے دلوں اور ذہنوں میں جنم لیتے رہتے ہیں ان کے جواب بھی اس میں موجود ہیں اور کافی وضاحت کے ساتھ ان کی تشریح کی گئی ہے۔ اسلام دینِ فطرت یعنی ہر دور کا مذہب ہے۔ اس کے اصول آفاقی اور اٹل ہیں۔ اس کی وسعت اور دائرۂ کار کا یہ عالم ہے کہ ہر دور کے انسانوں کی رہنمائی کا علمبردار ہے۔ قرآن اور سنت کو گہرائی سے سمجھا جائے تو ہر زمانے کے سوالوں اور مسائل کا حل تلاش کیا جا سکتا ہے اور یہی عکسی مفتی کی فکر کا نچوڑ ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleفٹ بال ورلڈ کپ کی تاریخ میں قطر اپنا افتتاحی میچ ہارنے والا پہلا میزبان ملک بن گیا ہے
Next Article حامد میرکاکالم:نئے آرمی چیف سے واحد توقع
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری

اپریل 21, 2026

اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے

اپریل 21, 2026

امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 21, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے اپریل 21, 2026
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.