Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, جون 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کھیل»ابرار احمد کی پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں ، انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں پر 107 رنز
کھیل

ابرار احمد کی پہلے ٹیسٹ میں 7 وکٹیں ، انگلینڈ کے 281 رنز کے جواب میں 2 وکٹوں پر 107 رنز

ایڈیٹردسمبر 9, 20221 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abrar-ahmad bowler
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ملتان : پاکستان نے اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے نوجوان اسپنر ابرار احمد کی جادوئی باؤلنگ کی بدولت دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں انگلینڈ کو 281 رنز پر آؤٹ کردیا جبکہ اپنی پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 107 رنز بنالیے۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازوں کو آزمانے کا فیصلہ کیا تاہم ڈیبو کرنے والے اسپنر ابرار احمد نے مہمان ٹیم کے ارادوں کو دھچکا پہنچایا۔انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنرز کو ایک مرتبہ پھر پاکستانی فاسٹ باؤلرز کو کھیلنے میں کوئی مشکل پیش نہ آئی اور انہوں نے پہلی وکٹ کے لیے 38 رنز کی شراکت قائم کی۔
اس موقع پر کپتان بابر اعظم پہلا میچ کھیلنے والے اسپنر ابرار احمد کو باؤلنگ کے لیے لے کر آئے جنہوں نے کپتان کے اعتماد پر پورا اترتے ہوئے پہلے ہی اوور میں زیک کرالی کو چلتا کردیا۔اس مرحلے پر بین ڈکٹ کا ساتھ دینے اولی پوپ آئے اور دونوں نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 61 گیندوں پر 79 رنز کی ساجھے داری بنائی۔
بین ڈکٹ اسپنر ابرار کے اوور میں آؤٹ ہونے سے بال بال بچے لیکن اسی اوور میں دوبارہ ان کے خلاف ایل ڈبلیو کی اپیل ہوئی اور اس مرتبہ وہ ریویو پر آؤٹ قرار دیے گئے، انہوں نے 63 رنز بنائے۔جو روٹ کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور نوجوان اسپنر کی خوبصورت لیگ اسپن پر وہ بھی آؤٹ قرار پائے۔
اولی پوپ نے بھی نصف سنچری اسکور کی لیکن ابرار کی گھومتی ہوئی گیندوں کا ان کے پاس بھی کوئی جواب نہ تھا اور وہ ریورس سوئپ کھیلنے کی کوشش میں انہیں کیچ دے بیٹھے۔
کھانے کے وقفے سے قبل انگلینڈ کو اس وقت پانچواں نقصان اٹھانا پڑا جب ابرار کی گیند پر ہیری بروک اونچا شاٹ کھیل بیٹھے اور محمد نواز نے ان کا کیچ لینے میں کوئی غلطی نہ کی۔جب میچ کے پہلے دن کھانے کا وقفہ ہوا تو انگلینڈ نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے تھے۔
وقفے کے بعد بھی ابرار کی عمدہ باؤلنگ کا سلسلہ جاری رہا اور انہوں نے پہلے 228 کے مجموعی پر 30 رنز بنانے والے کپتان بین اسٹوکس اور پھر اپنے اگلے ہی اوور میں 31 رنز بنانے والے وِل جیکس کو بھی چلتا کردیا۔انگلینڈ کے آخری تین کھلاڑی زاہد محمود کا شکار بنے اور یوں مہمان ٹیم 281 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
ابرار احمد نے 7 وکٹوں کے عوض 114 رنز دیے جبکہ زاہد محمود نے 63 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر امام الحق کھاتہ کھولے بغیر جیمز اینڈرسن کی گیند پر آؤٹ ہوگئے تاہم پاکستان کا اسکور 5 رنز تھا۔
عبداللہ شفیق بھی جلد ہی 14 رنزبنا کر آؤٹ ہوئے لیکن انہوں نے ٹیم کی نصف سنچری بنانے کے لیے کپتان بابراعظم کا ساتھ دیا۔جیک لیچ نے عبداللہ شفیق کو وکٹ کیپر اولی پوپ کے ہاتھوں آؤٹ کرادیا اور پاکستان کو دباؤ میں ڈال دیا تاہم بابراعظم نے ٹیم کو اس صورت حال سے نکال دیا۔
بابراعظم اور سعود شکیل نے پہلے روز تیسری وکٹ کی شراکت میں آؤٹ ہوئے بغیر 56 رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران کپتان نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔
ملتان ٹیسٹ کے پہلے روز جب کھیل ختم ہوا تو پاکستان نے 2 وکٹوں پر 107 رنز بنا لیے تھے۔کپتان بابراعظم 61 اور سعود شکیل 32 رنز بنا کر کھیل رہے ہیں۔
دوسرے ٹیسٹ کے ٹاس کے موقع پر بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔پہلے میچ میں شکست کے بعد پاکستان نے انجریز اور ناقص فارم کے پیش نظر میچ کے لیے ٹیم میں متعدد تبدیلیاں کیں اور اسپنر ابرار احمد کو ڈیبیو کرایا گیا۔اس کے علاوہ اظہر علی کی جگہ محمد نواز جبکہ فہیم اشرف کو نسیم شاہ کی جگہ فائنل الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔
انگلینڈ نے بھی میچ کے لیے ٹیم میں ایک تبدیلی کی ہے اور انجری کا شکار لیام لیونگسٹن کی جگہ فاسٹ باؤلر مارک وُڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو شکست دے کر تین میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کی تھی۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleافضال احمد نے پاکستانی فلم انڈسٹری پر انمٹ نقوش مرتب کیے : ادبی بیٹھک میں تعزیتی ریفرنس
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ : سیاسی لیڈروں کی حوصلہ مندی کے بنا فوج غیر سیاسی نہیں ہوگی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 27, 2026

ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم

جون 26, 2026

اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار

جون 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا ایران مشرق وسطیٰ کی نئی ’سپر پاور‘ ہے؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 27, 2026
  • ہمارے یوسف کدھر گئے ہیں ؟ معصومہ شیرازی اور ’’ صدائے ابابیل ‘‘ : رضی الدین رضی کا کتاب کالم جون 26, 2026
  • اسلام آباد میں چھاپہ : حمل میں تشکیل پانے والا ’500 کلوگرام انسانی پلیسینٹا‘ برآمد ۔۔ تین چینی باشندے گرفتار جون 26, 2026
  • مودی سرکار کی مسلمان اور پاکستان دشمنی کی بھڑکائی آگ : نصرت جاوید کا کالم جون 26, 2026
  • ایران پاکستان فارسی اور اقبال : کوچہ و بازار سے / انوار احمد کا کالم جون 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.