Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • ڈونلڈ ٹرمپ: نوبل امن انعام کا خواہاں مگر امن دشمن ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات سیخ پا، عوام سے احتجاج کی اپیل
اہم خبریں

عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات سیخ پا، عوام سے احتجاج کی اپیل

ایڈیٹرمئی 9, 20232 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
imran
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری پر شوبز شخصیات نے سخت مایوسی اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے عوام اور اپنے مداحوں سے احتجاج کے لیے گھروں سے باہر نکلنے کی اپیل کردی۔
عمران خان 9 مئی کو 7 مقدمات میں ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ پہنچے تھے جہاں رینجرز نے انہیں حراست میں لیا۔
بعد ازاں اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں گرفتار کرنے کی تصدیق کی۔
عمران خان کی گرفتاری کے فوری بعد اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں احتجاج شروع ہوگئے جب کہ سوشل میڈیا پر بھی عام افراد نے بھی ان کی گرفتاری کی مذمت کی جب کہ شوبز شخصیات بھی انہیں گرفتار کرنے پر سیخ پا دکھائی دیں۔
شوبز شخصیات نے عمران خان کی گرفتاری پر سخت برہمی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی گرفتاری کے دن کو ملک کے لیے ’سیاہ‘ قرار دیتے ہوئے لوگوں سے گھروں سے نکلنے کی اپیل بھی کی۔
سینیئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے عمران خان کی گرفتاری کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے لکھا کہ وہ عدالت میں ضمانت کے لیے حاضر ہوئے تھے اور وہ قانون کی پاسداری کرتے ہوئے گرفتار ہوئے۔
انہوں نے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ وہ عمران خان کی گرفتاری کا نوٹس لے کر ان کی عدالتوں میں پیشی اور ضمانت کو یقینی بنائیں۔
گلوکارہ عینی خالد نے عمران خان کی گرفتاری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی متعدد سوشل میڈیا پوسٹس میں تحریک انصاف کے چیئرمین کی رہائی کی خاطر لوگوں سے احتجاج کی اپیل بھی کی۔
انہوں نے عمران خان کی گرفتاری پر افواج پاکستان کے جرنلز کے حوالے سے بھی سخت الفاظ کا استعمال کیا۔
اداکارہ زارا پیرزادہ نے بھی مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے عمران خان کی گرفتاری کو اغوا قرار دیا اور لکھا کہ اسٹیبلشمنٹ نے یہ سب کچھ کیا ہے۔
اداکارہ مشی خان نے عمران خان کی گرفتاری پر شدید برہمی اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے اپنی ویڈیو بھی جاری کی، جس میں وہ جذباتی بھی ہوگئیں۔
ان کی جانب سے جاری کی گئی ویڈیو میں انہیں عمران خان کی گرفتاری پر روتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر رد عمل دیتے ہوئے متعدد ٹوئٹس کیں اور انہوں نے بتایا کہ وہ لاہور میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں شریک ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے لوگوں کو بھی اپیل کی کہ وہ گھروں سے باہر نکلیں اور احتجاج کریں۔
انہوں نے ایک اور ٹوئٹ میں دعویٰ کیا کہ گرفتاری کے وقت عمران خان کے ماتھے پر کوئی چیز ماری اور ٹانگوں پر بھی انہیں مارا گیا جب کہ ان پر کالی مرچ کا اسپرے بھی کیا گیا جس وجہ سے وہ بے ہوش ہوگئے۔
گلوکارہ و اداکارہ قرت العین بلوچ نے مختصر ٹوئٹ میں لکھا کہ اب وہ جمہوریت کے ساتھ نہیں ہیں۔
اداکارہ ارمینہ خان نے بھی ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں۔
فریحہ الطاف نے بھی عمران خان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی خیریت کی دعائیں کیں۔
سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے بھی ان کی گرفتاری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ آج تک 72 سال میں ایسا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا کہ یوں سابق وزیر اعظم کو اس طرح گرفتار کیا جائے۔
اداکارہ مایا علی نے عمران خان کی گرفتاری کو پاکستان کا سیاہ دن قرار دیا اور لکھا کہ یہ انتہائی شرمناک عمل ہے کہ کپتان اور ملک کے واحد وزیر اعظم کو اس طرح گرفتار کیا گیا، ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا کہ اور کتنا گروگے؟
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری اسلام آباد افغانستان امریکا پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی شوبز شخصیات عمران خان عمران خان کی گرفتاری فیشن ڈیزائنر خدیجہ شاہ قرت العین بلوچ گرفتاری کا نوٹس گلوکارہ عینی خالد مشی خان وزیر اعظم عمران خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعمران خان کو نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں ہائی کورٹ سے گرفتار کیا
Next Article عمران خان کی گرفتاری کے خلاف پی ٹی آئی کا مختلف شہروں میں احتجاج
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم

اپریل 16, 2026

ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا

اپریل 16, 2026

ایران سے مذاکرات اگلے دو روز میں پاکستان میں ہو سکتے ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر ’بہت اچھا کام‘ کر رہے ہیں: ٹرمپ

اپریل 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.