Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, مئی 17, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97%
  • Lieve Gokhuis buiten CRUKS online casino Gissen buitenshuis CRUKS wegens 2025
  • Discover the amazing world of casinos: How to maximize your chances of winning Kasína sú fascinujúcim svetom plným vzruš
  • Traktandum 10: Unser Casino energy Login besten Androide Casino Echtgeld Apps 2026
  • Erreichbar Kasino PayPal 2026 » Jedweder PayPal Castle Builder Spielautomaten Casinos inoffizieller mitarbeiter Übersicht
  • 100 Freispiele ohne starburst kostenlose Spins keine Einzahlung Einzahlung Traktandum Register Wonnemond 2026
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»وجاہت مسعودکا کالم:فلمی ہیرو کے لاٹھیاں کھاتے پرستار اور بازوئے قاتل
کالم

وجاہت مسعودکا کالم:فلمی ہیرو کے لاٹھیاں کھاتے پرستار اور بازوئے قاتل

ایڈیٹرمئی 15, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns wajahat masood
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور میں وسط مئی کے اتوار کی دھوپ خاصی روشن ہے مگر ابھی اس میں وہ خنجر ایسی چبھن نہیں ہے جسے مولوی اسماعیل میرٹھی نے ’مئی کا آن پہنچا ہے مہینہ‘ میں بیان کیا تھا۔ ادارتی صفحات کیلئے اتوار کو لکھے جانے والے کالموں میں از جھنگ ثم مقیم کراچی والے ایک بزرگ عموماً ابتدائی سطروں میں اس روز اپنے پوتے پوتیوں یا نواسےنواسیوں کے ساتھ خوش وقتی کے امکان کا التزام سے ذکر کرتے ہیں۔ عمر گریزاں کا حاصل ان ننھے مہمانوں کے گلال کلوں، دمکتی آنکھوں نیز لفظ اور آواز کے بیچ اظہار کی ہمکتی چہکار کی اس نعمت سے کچھ حصہ نیاز مند کو بھی ودیعت ہوا ہے لیکن مکانی فاصلوں نے خوشی کی اس کھڑکی کے پٹ بند کر رکھے ہیں۔ اس کا گلہ اس لئے روا نہیں کہ ہمیں ہر بچے میں خود اپنے بچپن کی جھلک نظر آتی ہے۔ دنیا کے سب بچے یہاں بسنے والی جوان اور بوڑھی نسلوں کا مشترکہ اثاثہ ہیں۔ بچوں کی معصومیت کو حسب نسب، ذات پات، خطے، زبان اور دوسری شناختوں سے آلودہ کرنا مناسب نہیں۔ ٹیگور کے جو برے بھلے تراجم دیکھنے کا اتفاق ہوا، ان میں سے ایک معروف جملہ یاد رہ گیا، ’جب کوئی بچہ پیدا ہوتا ہے تو میں جان لیتا ہوں کہ خدا ابھی انسان سے مایوس نہیں ہوا‘۔ ٹیگور ہی کی ایک دعائیہ نظم کا آخری مصرع تھا، ’اے خدا، میرے وطن کو آزادی کی اس صبح میں جاگنا نصیب ہو‘۔
ٹیگور نے یہ نظم شاید بیسویں صدی کے ابتدائی برسوں میں لکھی تھی۔ کیا قیامت ہے کہ نصف صدی بعد بالآخر آزادی کی صبح طلوع ہوئی تو کلکتہ کی گلیاں 16 اگست 1946 کی وحشت سے لالہ گوں ہو چکی تھیں اور اگست 47 ء کے خون آشام لاہور میں بیٹھا 35 سالہ فیض احمد فیض ’صبح آزادی‘ کے عنوان سے نوحہ کناں تھا کہ ’یہ وہ سحر تو نہیں….‘۔ انسانی تاریخ کا حقیقی المیہ دعا اور قبولیت میں فاصلہ ہی تو ہے۔ یہ فاصلہ تدبر اور تدبیر کی بجائے نعرہ اور جنون اختیار کرنے سے جنم لیتا ہے۔ انتظار حسین نے مشرقی پاکستان سے فراق کے بعد ’خواب اور تقدیر‘ کے عنوان سے ایک کٹیلا افسانہ لکھا تھا ۔ اسے 71ء کی شکست کے تناظر میں نہیں بلکہ آزادی کے بعد قومی تعمیر کا المیہ سمجھ کر پڑھنا چاہئے۔ افسانے کی اختتامی سطر ملاحظہ کیجئے۔ ’منصور بن نعمان الحدیدی افسردہ ہو کر بولا، ’مکہ ہمارا خواب ہے، تقدیر ہماری کوفہ ہے‘۔ اس جملے کے آس پاس ہی کہیں یہ بھی لکھا ہے کہ ’رات بہت کالی تھی۔ ہم نے راہ پر ھیان نہیں دیا۔ ‘
ان دنوں ’ریاست مدینہ‘ کا خواب پلکوں میں سجائے سڑکوں پر نکلنے والے وطن کے ان گنت نوجوان بچے بچیاں کوفہ کی گلیوں میں بھٹک رہے ہیں۔ جیب میں پاکستان کا شناختی کارڈ رکھا ہے لیکن اس کارڈ پر شعور کے خانے میں ’مطالعہ پاکستان‘ کی خانہ ساز مہر ثبت ہے۔ ان میں بہت سوں کو شاید علم بھی نہیں کہ ان پر قید و بند میں زیادہ عقوبت گزرے گی یا ان کی حقیقی کمائی تب لٹے گی جب انہیں اپنے خوابوں اور خاک آلود لہو کی سودا بازی کا علم ہو گا۔ آپ کے نیاز مند نے اسی ادارتی صفحے پر 2013 ء میں عرض کی تھی کہ ’نیا پاکستان کا پرچم اٹھائے نسل کے خلوص میں شبہ نہیں، افسوس یہ ہے کہ 1947، 1967، 1988 اور 2007 کی طرح موجودہ نوجوان نسل کے خواب بھی چکنا چور ہوں گے تو قوم کو ماضی کی طرح مایوس، لاتعلق اور ذاتی مفاد میں غلطاں انبوہ سے واسطہ پڑے گا‘۔ معاملہ ہی کیا ہو اگر زیاں کے لئے…. آپ ’لفافہ خوری‘ ، ’ضمیر فروشی‘ اور’جہالت‘ جیسے طعن و دشنام کا ترکش تیار رکھئے۔ ہم نے گزشتہ کل میں بھی یہی عرض کی تھی اور آئندہ بھی یہ جانتے ہوئے اپنی بات کہتے رہیں گے کہ ’بیان غم سے ہو گا غم آرزو دو چنداں‘۔
اردو پڑھنے والوں میں سے شاید ہی کوئی ایسا ہو جس نے ’کابلی والا‘ کے عنوان سے ٹیگور کا افسانہ نہ پڑھا ہو۔ اس مختصر افسانے کا سب سے دل گداز منظر یہ تھا کہ کلکتہ کی گلیوں میں رزق ڈھونڈنے والے کابل کا دست فروش باشندہ افسانہ نگار کی بیٹی کے ہاتھ کا عکس ایک کاغذ پر اتروا لیتا ہے۔ اسے جب اپنی بیٹی کی یاد ستاتی ہے تو کاغذ کا وہ ٹکڑا نکال کر دیکھ لیتا ہے۔ انسانی شفقت کے خد و خال قیمتی کیمروں کی عکاسی کے محتاج نہیں ہوتے۔ کچھ روز قبل لاہور کی بستی شادمان کے ایک گرد آلود پارک میں کھیلتے دو کمسن بچوں کو پاس بلا کر کچھ بات کرنا چاہی۔ معلوم ہوا کہ بہن بھائی ہیں۔ والدہ اسی گلی کے کسی گھر میں کام کاج کرتی ہیں۔ لباس، خد و خال اور لب لہجے پر غربت اور محرومی کی گہری چھاپ تھی۔ پوچھا کہ سکول جا رہے ہو؟ بھائی نے حیران کن اعتماد سے کہا۔ ’میں جانا واں، ایہنوں پانا اے‘۔ اردو ترجمہ کچھ یوں کہ میں سکول جاتا ہوں اور اسے (چھوٹی بہن کو) ابھی داخل کروانا ہے۔ پوچھا کہ آپ کی تصویر لے لوں؟ میلی سی اوڑھنی میں لپٹی بہن کو بھائی نے اپنی بانہوں کے حصار میں لے کر اس لگاوٹ سے تصویر کھنچوائی کہ بے اختیار تصویر کھینچنے والے کی آنکھ اس خیال سے بھر آئی کہ یہ بچہ نہیں جانتا کہ دوسروں کے گھروں میں برتن مانجھ کر ان دو فرشتہ صفت کھلونوں کو سکول بھیجنے والی محنت کش ماں کے ہاتھوں کی لکیروں میں جمی کالک مستقل سیاہ لکیروں میں بدل جائے گی لیکن وہ اس ملک میں اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلانے کے لئے درکار پونجی جمع نہیں کر سکے گی۔ یہ بچے چند برس کسی غیر معیاری سکول میں عقل چوس نصاب سے مغز ماری کرنے اور دیہاڑی دار اساتذہ سے گھرکیاں سننے کے بعد اس ہجوم میں شامل ہو جائیں گے جس کی قسمت میں وزیر آباد کا مقتول معظم نواز، لاہور کا ظل شاہ اور گزشتہ ہفتے مارے جانے والے درجن بھر گمنام شہری ہونا لکھا ہے۔ ایں خانہ ہمہ ’خوناب‘ است۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleصائمہ ملک کی کتاب بیتی :کچھ اپنے تو کچھ اپنی کتاب کے بارے میں۔
Next Article نصرت جاویدکا تجزیہ:روایتی صحافت اور سوشل میڈیا کی ابلاغی جنگ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration

مئی 17, 2026

Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and

مئی 17, 2026

Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic

مئی 17, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • Happy Zodiac Online game play Free Dangerous Beauty Comment 2026 RTP, Bonuses, Demonstration مئی 17, 2026
  • Ramses Book Position: Resources, Totally free 30 free spins no deposit casino Spins and مئی 17, 2026
  • Ramses II Position Because of the mr bet no deposit bonus codes uk Novomatic مئی 17, 2026
  • 40 Almighty Ramses casino true blue $100 free spins dos Demonstration Enjoy Totally free Slot Game مئی 17, 2026
  • Raging Rhino Trial Position 100 sherlock holmes slot play for real money percent free Gamble, RTP: 95 97% مئی 17, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.