Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب
اہم خبریں

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کے خلاف ٹھوس ثبوت پیش کیے جائیں گے، آئی جی پنجاب

ایڈیٹرجون 4, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور:آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ 9 مئی کے روز پیش آئے واقعات اچانک پیدا ہونے والے ردعمل کا نتیجہ نہیں تھے، بلکہ یہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ظاہر کیا گیا ردعمل تھا جو ملوث افراد اور رہنماؤں کی آڈیوز، ویڈیوز اور سوشل میڈیا پر کی گئیں ان کی پوسٹس سے ثابت ہوتا ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ریاستی اداروں کے خلاف ایک لمبے طرز عمل کے ذریعے نفرت کو ابھارا گیا، ان چیزوں کے تمام شواہد موجود ہیں جو میڈیا کو دکھائے جائیں گے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز انسٹاگرام، ٹوئٹر، فیس بک پر کیا کیا کہا گیا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے افراد کی 215 کالز ہیں، 8 مارچ کو زمان پارک کے باہر جو ہنگامے کیے گئے، وہی لوگ 9 مئی کو جناح ہاؤس میں ہونے والے ہنگامے میں بھی ملوث ہیں، ہم ان کی رہائی کے خلاف اپیل کرنے جا رہے ہیں، عدالت کے سامنے ثبوت رکھیں گے۔
آئی جی پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کی 41 کالز ہیں جو جی ایس ایم کی ہیں، واٹس ایپ کالز اور دیگر ڈیٹا بھی عدالت میں رکھیں گے، اس کے علاوہ حماد اظہر، میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری، مراد راس، اور میاں اسلم اقبال کی کالز ہیں جو عدالت کے سامنے رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ 154 رابطہ نمبرز ایسے ہیں جو 8 مارچ کو استعمال کیے گئے اور 9 مئی کو بھی، یہ وہ لوگ ہیں جو ہر اول دستہ ہیں، یہ تمام لوگ وہاں موجود ہیں، ان کی جیو فیسنگ ہوچکی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ راولپنڈی کے 88 کالرز ہیں جو اپنی قیادت کے ساتھ منسلک ہیں، ان کی کالز موجود ہیں جو عدالت میں پیش کیے جانے کے قابل ثبوت ہیں جنہیں ہم عدالت میں پیش کر رہے ہیں، یہ جی ایچ کیو کا کیس ہے، ایک جیسی ٹائمنگ ہے، ایک جیسے ریاستی ادارے ان کے اہداف ہیں۔
ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ فیصل آباد میں آئی ایس آئی کے دفتر کے باہر ایک شہید کی یادگار ہے، ان کی یادگار کو توڑا گیا، اس کو مسخ کیا گیا، 25 کالرز ایسے ہیں جو حملے کے وقت وہاں موجود تھے، میانوالی پی ایف بیس کی دیوار تڑوائی گئی، فائرنگ کرائی گئی، ایم ایم عالم کے جہاز کو جلایا گیا، جہاں دشمن نہ پہنچ سکا، وہاں یہ شر پسند پہنچ گئے، اس دوران کی گئی کالز کا بھی ہمارے پاس تمام ریکارڈ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ 165 ملزمان اپنی قیادت کے ساتھ رابطے میں تھے، جن کی شناخت ہوچکی ہے، ان میں سے 37 گرفتار ہیں، کہا جاتا ہے کہ ان کو گرفتار کیوں کیا، وہ لوگ جو جناح ہاؤس کے اندر موجود تھے، ان میں سے 101 کی شناخت ہوچکی ہے، 18 گرفتار ہیں، 8 مارچ کو زمان پارک میں ہنگامہ کیا، اس دن انہوں نے 34 پولیس والے زخمی کیے، اس دن کے 120 بندوں کی شناخت ہوچکی ہے، 19 گرفتار ہوچکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ لوگ جو بی پارٹی بنتے ہیں جن کے ساتھ یہ لوگ آگے رابطہ کرتے ہیں، ان میں سے 152 کی شناخت ہوچکی، 40 گرفتار ہیں، ان کے خلاف ثبوت و شواہد موجود ہیں جو عدالت میں پیش کیے جائیں گے۔
آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ ان کے واٹس ایپ پر گروپ بنے ہوئے تھے، ہم نے 170 بندوں کی شناخت کرلی، 11 گرفتار ہوچکے، ان 708 بندوں میں سے جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ گرفتاریاں کیوں ہو رہی ہیں، یہ ثبوت ہیں جن کی وجہ سے 125 بندے عدالتوں میں پیش کیے جاچکے ہیں اور ہر ایک کو پیش کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مظلومیت کارڈ کھیلا گیا، کہا گیا کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کی گئی، 40 بندے مار دیے، پھر کیا گیا کہ 25 مار دیے، جب ہم نے کہا کہ لاشیں کہاں ہیں، ڈی این اے کراتے ہیں پھر پتا چلا کہ 4 بندے ان ہی کی فائرنگ سے یا ایک بندہ دھویں میں پھنس کر مر کیا کیونکہ انہوں نے فائربریگیڈ نہیں جانے دی۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس غیر مسلح تھی، آرمی نے گولیاں نہیں چلائیں، آج نیا جھوٹ بولا جا رہا ہے کہ خواتین کے ساتھ زیادتی کی جا رہی ہے، اگر کوئی شکایت ہے تو ہم نے کمیٹی بنادی ہے، زیادتی تو خواتین اہلکاروں کے ساتھ کی گئی، اب تک ہم نے بہت برداشت کا مظاہرہ کیا ہے، جھوٹے الزامات، جھوٹی تصاویر اور ویڈیوز پھیلائی گئیں، بعد میں انہوں نے اپنی ٹوئٹ ڈیلیٹ کیں۔
ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ عمران خان ریاض کے بارے میں کہا گیا کہ ان کو تشدد کرکے مار دیا گیا، ان کے حوالے سے ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جو عدالت میں اپنی رپورٹ پیش کرے گا، تمام تھانوں میں کیمرے موجود ہیں، 50 خواتین زیر حراست ہیں، تمام خواتین قیدی خواتین کے لیے مختص پولیس تھانوں میں قید ہیں۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

#chairman pti #gird o pesh #girdopesh #PTI imran khan آصف زرداری آئی جی پنجاب آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور اسلام آباد افغانستان انتقال سوشل میڈیا لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Article19 کروڑ پاؤنڈز کیس: نیب نے سابق وفاقی وزرا، کابینہ اراکین کےخلاف تحقیقات کا آغاز کردیا
Next Article آڈیو لیکس کمیشن کے خلاف درخواست سمیت اہم مقدمات سماعت کے لیے مقرر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی اور دانشور الطاف حسن قریشی 94 برس کی عمر میں انتقال کرگئے

مئی 17, 2026

پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ

مئی 3, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.