Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 19, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • دوبارہ مذاکرات ہوئے تو پاکستان میں ہی ہوں گے : وائٹ ہاؤس
  • ایران نے چینی سیٹلائٹ کی مدد سے امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا
  • بات دل میں کہاں سے آتی ہے : ( کچھ باتیں حفیظ ہوشیار پوری کی ) وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»برے وقت میں ساتھ دینے والے بھی کہتے ہیں آپ نے کب تک قرضے لینے ہیں، وزیر اعظم
اہم خبریں

برے وقت میں ساتھ دینے والے بھی کہتے ہیں آپ نے کب تک قرضے لینے ہیں، وزیر اعظم

ایڈیٹرجون 19, 20231 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Shahbaz-Sharif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد:وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ جن دوستوں نے برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، وہ بھی کہتے تو نہیں لیکن آپ ان کے چہروں سے جان سکتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ آپ نے کب تک قرضے لینے ہیں، آپ یہ قرضے لے کر ان کو استعمال کریں، اپنے وسائل پیدا کریں۔
اسلام آباد میں پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں سے ملاقات کرکے بہت خوشی ہوئی۔
ان کا کہنا تھا کہ ملک کے نوجوان ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر رہے ہیں، پاکستان کا مستقبل ان باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھوں میں بہت محفوظ ہے، اس کے لیے ہمیں آپ کے لیے سرمایہ کاری کرنی ہوگی جس کے آپ حقدار ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جن کی نوجوان نسل کے ہاتھوں میں کوئی ہنر ہوتا ہے، میں جب خادم پنجاب تھا تو میں نے پنجاب اسکلز ڈیولپمنٹ کا پروجیکٹ شروع کیا تھا، ہم نے نوجوانوں پر سرمایہ کاری کی۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے میرٹ پر لاکھوں لیپ ٹاپ تقسیم کیے، اس کی وجہ سے مجھ پر تنقید کی گئی لیکن اس کی مجھے پرواہ نہیں تھی کیونکہ میں نوجوانوں کے ہاتھوں میں لیپ ٹاپ دے رہا تھا، کلاشنکوف نہیں تھما رہا تھا اور آج پھر نواز شریف نے اپنے دور میں وفاقی حکومت میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے، میرا بس چلے تو ملک کے ہر نونہار بچے کے ہاتھ میں لیپ ٹاپ ہو تاکہ وہ اعلیٰ تعلیم حاصل کرسکے، کتابیں پڑھ سکے اور جان سکے کہ چین کیسے پاکستان کا بہترین دوست بنا، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای پاکستان کے قابل اعتبار دوست ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج شدید مالی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے، ہم اس میں سے نکلیں گے، اس مشکل وقت میں بھی چین پاکستان کا بھرپور ساتھ دے رہا ہے، آپ نے خبر دیکھی ہوگی کہ چین نے ایک اور ارب ڈالر پاکستان کو دے دیے جو اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں آگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں چاہوں گا نہ آپ کو یہ کہہ رہا ہوں کہ قرضے اور لان ہمیں لینے چاہئیں، مختلف ادوار میں لیے گئے قرضے پاکستان پر بہت بڑا بوجھ ہیں، وہی قومیں آگے بڑھتی ہیں جو قرض کا بہترین، پیداواری استعمال کرتی ہیں، فائدہ اٹھاتی ہیں، منافع کماتی ہیں، یہ اس وقت ہی ہوتا ہے جب ہنر، محنت، قابلیت، امانت اور دیانت ہو۔
شہباز شریف نے کہا کہ اس مجلس میں پیغام دینا چاہتا ہوں کہ ہمیں قرضوں سے جان چھڑانی چاہیے اور وہ دوست جو پاکستان کے لیے بہت قابل اعتبار ہیں، جنہوں نے برے وقت میں ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا، وہ بھی کہتے تو نہیں لیکن آپ ان کے چہروں سے جان سکتے ہیں کہ وہ کہتے ہیں کہ آپ نے کب تک قرضے لینے ہیں، آپ یہ قرضے لے کر ان کو استعمال کریں، اپنے وسائل پیدا کریں، اللہ نے آپ کو پہاڑ، بڑے بڑے منرلز اور مائنز دیے ہیں، زمین میں لوہا دیا ہے، بے شمار قدرتی وسائل ہیں، ہائیڈرو پاور، شمسی توانائی پیدا کر سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لوگ کہتے ہیں کہ آپ کے دور میں آپ کا پنجاب بڑا آگے بڑھ رہا تھا، آپ نے یہاں پر ایک سال میں کیا کیا، اگر اس ایک سال کی داستان لے کر بیٹھ جاؤں تو رات ہوجائے گی لیکن جو انسانوں کے پیدا کردہ مسائل و مشکلات اور بحران ہیں، وہ سن کر آپ کے رونگٹے کھڑے ہوجائیں گے لیکن اس کی تفصیل میں جانے کی ضرورت نہیں ہے، آج ہم وعدہ کریں کہ ہم سب مل کر پاکستان کی تقدیر بدلیں گے اور وہ وقت آئے گا جب پاکستان کا ہاتھ امداد دینے والوں میں ہوگا لینے والوں میں نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ممالک جہاں مذہب کا ذکر بہت کم ہے، وہ اپنی محنت سے بہت آگے چلے گئے، آج بھی اگر ہم جاگ جائیں، ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں، ایک دوسرے پر الزامات نہ لگائیں، ایک معاشی ایجنڈے کے اوپر اکٹھے ہوجائیں، کوئی حکومت آئے یا جائے، وہ معاشی ایجنڈا قائم رہے جس طرح کہ دنیا کے بعض ممالک میں ہے کہ وہاں انتخابات ہوتے ہیں لیکن ان کا قومی ایجنڈا تبدیل نہیں ہوتا، ہمیں بھی تین چار نکات پر اتفاق کرنا ہوگا، اس کے اوپر یکسو ہونا ہوگا اور فیصلہ کرنا ہوگا کہ کچھ بھی ہوجائے یہ ایجنڈا جس میں خارجہ پالیسی اور اقتصادی پالیسی شامل ہو۔
وزیراعظم نے کہا کہ ماضی میں بعض لوگوں نے چین کے بارے میں اس طرح کی بعض بے جا باتیں کیں، اس طرح کے جملے کسے جس سے چین کا دل دکھا اور وہ ناراض ہوا، آج ہماری حکومت کو ایک سال ہوگیا ان کو یہ یقین دلاتے ہوئے کہ وہ ایک عارضی وقت تھا، اس سے قبل ایسا نہ پہلے کبھی ہوا اور آئندہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ آج ملک کو کتنا سخت چیلنج درپیش ہے، چین سمجھ گیا کہ پاکستان مشکل میں ہے، اس کا ہاتھ تھامنا چاہیے، اللہ کا کرم ہے کہ اس نے ایسے دوستوں سے ملوا دیا جیسے سعودی عرب، یو اے ای اور قطر جو پاکستان کی مدد کر رہے ہیں، اگر ہم اپنے مربی ممالک کے بارے میں غلط بیانی کریں، ان کے بارے میں دشنام طرازی کریں، جملے کسیں اور الزامات لگائیں تو اس سے بڑی محسن کشی کیا ہوگی، چین کیا کہے گا کہ میں تو بغیر کسی شرط کے پاکستان کی مدد کرتا رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر برے وقت میں ساتھ دینے والوں کو آپ نہ صرف بھلا دیں بلکہ کسی اور کو خوش کرنے کے لیے ان کے خلاف بات کریں یا اسے بھلا دیں تو اللہ کو یہ بات پسند نہیں ہے، اگر ہم آج عزم کرلیں تو دنیا میں پاکستان، اس کے پاسپورٹ، اس کے پرچم کی عزت ہوگی اور ہمیں باہر اس طرح نہیں جانا جائے گا کہ یہ آتے ہیں مانگنے کے لیے۔
اس موقع پر شہباز شریف نے آذربائیجان کے سفیر کو اسٹیج پر بلا کر ان کے دورہ آذربائیجان کے دوران شاندار مہمان نوازی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آذربائیجان سے سستی گیس فراہمی کا معاہدہ ہو گیا ہے، باکو بہت خوبصورت شہر ہے۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل انوویشن ایوارڈ میں حصہ لینے والے باصلاحیت نوجوانوں میں چیک اور ایوارڈز تقسیم کئے۔
تقریب سے وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے امور نوجوانان شزہ فاطمہ خواجہ نے بھی خطاب کیا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پرائم منسٹر نیشنل انوویشن ایوارڈز شہباز شریف شہباز شریف خطاب وزیر اعظم شہباز شریف
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن) میں اختلاف نہیں، مستقبل میں بھی سنگین اختلافات نظر نہیں آرہے، بلاول بھٹو
Next Article برسوں کی کشیدگی کا خاتمہ، متحدہ عرب امارات اور قطر کا سفارت خانے دوبارہ کھولنے کا اعلان
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

شدید بحران میں وزیر اعظم کی تسلیاں : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 6, 2026

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنےکا اعلان : اضافے کا امکان مسترد نہیں کر سکتے : شہباز شریف

مارچ 21, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : 27 ویں ترمیم: کچھ بھی نیا نہیں ہے

نومبر 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے اپریل 18, 2026
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 18, 2026
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم اپریل 16, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.