Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»رضی الدین رضی کی مزاح نوشت : پھجے قصائی کاانتخابی منشور
ادب

رضی الدین رضی کی مزاح نوشت : پھجے قصائی کاانتخابی منشور

ایڈیٹرجولائی 11, 20238 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
razi.
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

جونہی آڈیو لیکس میں تیزی آئی تو ہمارے محلے کے قصاب کو یقین ہوگیا کہ انتخابات کا اعلان اب کسی بھی وقت ہوسکتا ہے اور حکومت سجی دکھا کر کھبی مارنے والے فارمولے پر عمل کررہی ہے۔سواس نے فوری طورپر الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا نہ صرف یہ کہ اعلان کیا بلکہ اپنا انتخابی منشور بھی سامنے لے آیا۔
قصاب کاکہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹروں کوذبح کرنے کے لیے چھریاں تیز کرنے کی ضرورت نہیں اس کام کے لیے میں اب خود میدان میں آرہاہوں اورکامیاب ہونے کے بعد صرف قصابوں کی فلاح وبہبود کے لیے ہی کام نہیں کروں گا عام لوگوں کے مسائل پربھی توجہ دوں گا۔
لطف یہ ہے کہ فضل دین عرف پھجے قصائی نے کسی سیاسی جماعت سے وابستہ ہونے کی بجائے آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کاکہنا ہے کہ ہم غلام تونہیں ، آزاد ملک کے آزادشہری ہیں، انتخابات بھی چونکہ” آزادانہ“ ماحول میں منعقد ہوں گے اس لیے میں بھی آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑوں گا۔ہم کسی سیاسی جماعت کی بھی غلامی قبول نہیں کریں گے۔حیرت ہمیں اس وقت ہوئی جب پھجے قصائی نے اپنے منشور کی تیاری کے لیے ہمارے ساتھ بھی مشورہ شروع کردیا ۔ وہ منشورایک کاغذ پر لکھ کر لایا ہواتھا اورکاغذ پر چربی کی چکنائی لگی ہوئی تھی۔
پھجے قصائی کے منشور کے نکات بہت دلچسپ تھے۔ اس نے اپنے منشور میں منتخب ہونے کے بعد بہت سے انقلابی اقدامات کرنے کاعہد کیاتھااور کہا تھاکہ منتخب ہونے کے بعدمیں منگل اور بدھ کا گوشت کا ناغہ ختم کروں گا، منگل بدھ کاناغہ ہم قصابوں کے لیے اذیت کاباعث بنتا ہے ۔ہمارے چھوٹے چھوٹے بچے اس روز گوشت کو ترس جاتے ہیں ۔ہمیں ناغے کے دن چوری چھپے گوشت فروخت کرناپڑتا ہے جس کانتیجہ یہ نکلتا کہ ہروقت گرفتاری کا دھڑکا لگا رہتا ہے ۔جب بجلی اور پٹرول کی بچت کے لیے بعض اداروں کو ورک فرام ہوم کا مشورہ دیا جاسکتا ہے تو قصاب ہفتے میں دو روز ورک فرام ہوم کیوں نہیں کرسکتے۔ ٹیکنالوجی کافائدہ ہمیں بھی تو ہونا چاہیے ۔
اس کاکہناتھا کہ میں منتخب ہونے کے بعد قصابوں کے حقوق کے لیے جدوجہد کروں گا ۔اسمبلی میں قصابوں کے لیے مخصوص نشستوں کامطالبہ کروں گا۔ ملک بھر میں قصابوں کی ایک بڑی تعدادایوانوں میں نمائندگی سے محروم رہ جاتی ہے ۔میں کوشش کروں گا کہ ان کے حقوق کی حفاظت کروں ۔قصابوں کی عزت نفس مجروح ہونے سے بچاﺅں گا ۔معاشرے میں قصاب کوعزت کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا اور تو اورادیب، شاعر بعض نقادوں کو بھی قصاب کہنے سے گریزنہیں کرتے ۔میں برسراقتدار آنے کے بعد کسی کو یہ اجازت نہیں دوں گا کہ وہ کسی نقاد کو قصاب کہہ کر قصابوں کی عزت نفس مجروح کرے۔ہم بہرحال نقادں سے زیادہ عزت والے ہیں۔
پھجے قصائی نے مزید کہاکہ اس وقت صورت حال یہ ہے کہ جس طرح معاشرہ طبقاتی تقسیم کاشکارہے اسی طرح قصاب بھی طبقاتی گروہ بندیوں کا شکارہوچکے ہیں۔عجیب دوعملی ہے کہ قصاب صرف بڑے اور چھوٹے گوشت والے کو کہا جاتا ہے،مرغی فروش بھی اگرچہ قصاب ہوتا ہے ،مچھلی فروش کو بھی قصاب کی فہرست میں ہی آنا چاہیے لیکن لوگ برا بھلا جب بھی کہتے ہیں تو بڑے اورچھوٹے گوشت والے ہی زد میں آتے ہیں۔ میں یہ دوجماعتی نظام نہیں چلنے دوں گا۔
سینئر سیٹیزن کی طر ح قصائیوں کوبھی سفری سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔چھری ، ٹوکے اور قیمے والی مشین کی درآمد پر ڈیوٹی ختم کی جائے گی۔ہم پر الزام ہے کہ ہم ٹیکس نہیں دیتے ۔حقیقت یہ ہے کہ بہت سے محکمے کبھی صفائی اور کبھی جانوروں کی چیکنگ کے نام پر ہم سے رشوت وصول کرتے ہیں۔ مرے ہوئے جانور ہم نے کبھی فروخت نہیں کیے لیکن الزام ہم پرہی آتا ہے۔
موصوف سے ہم نے جب انتخابی نشان کے بارے میں دریافت کیا تو اس نے کہاکہ میں انتخابی نشان چھری یابکرا حاصل کروں گا ۔اسے یہ بھی اعتراض تھا کہ پیپلزپارٹی والے ماضی میں تلوار کا انتخابی نشان حاصل کرتے رہے ہیں ۔تلوار قتل عام کے کام آتی ہے پھجے کا خیال تھا کہ تلوار کا انتخابی نشان کسی قصاب کوہی الاٹ ہونا چاہیے تھا۔پھرخود ہی بڑبڑایا کہ وہ قصاب ہی تو تھے ۔
قارئین محترم!ہم پھجے قصائی کے لیے دعا گو ہیں کہ وہ آئندہ انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنی برادری کی فلاح وبہبود کے لیے کام کرسکے۔ پھجے قصائی کی سپورٹرز میں اس کے وہ تمام گاہک بھی شامل ہیں جنہیں وہ کم ہڈی والا گوشت فراہم کرتا ہے، ہم خود قصائی کے سپورٹرز میں سے ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ اس نے انتخابی مہم کے د وران ہمیں مفت گوشت فراہم کرنے کاوعدہ کیا ہے اور کہا ہے کہ کامیاب ہونے کے بعد وہ کم ازکم ایک دن او رزیادہ سے زیادہ ایک ہفتہ کے لیے محلہ بھر میں مفت گوشت فراہم کرے گا۔ہماری یہ دعا ہے کہ کوئی او ر دکاندار بھی انتخابات میں حصہ لینے کااعلان کرے ،کوئی سبزی فروش الیکشن لڑے ، کوئی پرچون والا ،پان سگریٹ والا یا کسی اورپیشے سے منسلک کوئی شخص اپنی برادری کے حقوق کے تحفظ کے لیے میدان میں اترے تاکہ ہم کچھ روزکے لیے تفکرات سے آزاد ہوجائیں اورمفت خور سپورٹروں کی فہرست میں اپنانام بھی شامل کرالیں۔
اورہاں ایک بات تو ہم بھول ہی گئے پھجے قصائی نے ہمیں یہ بھی بتایا تھا کہ وہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے حقوق کی جنگ بھی ضرور لڑے گا اور منتخب ہونے کے بعد یہ جائزہ بھی لے گا کہ حکومت نے نیب قوانین میں جو ترامیم کی ہیں ان میں اصل قصابوں کے حقوق کا بھی تحفظ کیاگیا ہے یا صرف سیاست دانوں اور افسروں کوہی بچایا ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قصاب
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخالد مسعود خان کا کالم:ملتان اور سیاسی قحط الرجال…(1)
Next Article سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کروا دیے:سٹاک مارکیٹ میں تیزی آ گئی
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.