Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, جون 15, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»باجوڑ: جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 39 افراد جاں بحق
اہم خبریں

باجوڑ: جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا، 39 افراد جاں بحق

ایڈیٹرجولائی 30, 20233 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
PAKISTAN-POLITICS-ELECTION
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خیبر پختونخوا کے ضلاع باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں متعدد مقامی عہدیداروں سمیت کم از کم 39 افراد جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہو گئے۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیر صحت ریاض انور نے کہا کہ میں یہ تصدیق کر سکتا ہوں کہ اب تک ہسپتال میں 39 لاشیں لائی جا چکی ہیں جبکہ 123 افراد زخمی ہیں جن میں سے 17 کی حالت نازک ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے بھی دھماکے میں 39 ہلاکتوں کی تصدیق کی۔
دوسری جانب باجوڑ کے ڈسٹرک ہیلتھ آفیسر باجوڑ فیصل کمال کے مطابق دھماکے میں جاں بحق 45 افراد کی لاشیں اب تک ہسپتال لائی جا چکی ہیں جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
ایک عینی شاید نے ڈان نیوز کو بتایا کہ جلسہ گاہ میں کم ازکم 500 کرسیاں لگائی گئی تھیں جو مکمل طور پر بھر چکی تھیں اور بڑی تعداد میں لوگ کھڑے ہو کر بھی جے یو آئی(ف) کے قائدین کی تقاریر سن رہے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی جے یو آئی(ف) کے عبدالشکور نامی عالم دین تقریر کے لیے آئے، ایک زوردار دھماکا ہو گیا، جب مجھے ہوش آیا تو ہر طرف لاشیں بکھری پڑی تھیں۔
جس وقت دھماکا ہوا اس وقت جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کی بڑی تعداد کنونشن میں موجود تھی جس کی وجہ سے بڑی تعداد میں اموات کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
دھماکے کی آواز علاقے میں دور دور تک سنی گئی لیکن ابھی تک دھماکے کی نوعیت کے بارے میں کوئی چیز واضح نہیں ہو سکی کہ یہ خودکش تھا یا دھماکا خیز مواد کسی چیز میں نصب کیا گیا تھا۔
جمعیت علمائے اسلام(ف) کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات فاٹا خالد جان داوڑ نے ڈان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کے نتیجے میں تحصیل خار کے امیر مولانا ضیااللہ جان سمیت درجنوں شہادتوں کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے صوبائی اور وفاقی حکومت سے زخمیوں کے لیے فوری ہیلی کاپٹر کا بندوبست کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ملک بھر کے کارکنان سے پرامن رہنے کی اپیل کی۔
اس سے قبل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حمداللہ نے نجی چینل ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہمارے پاس جو اطلاع ہے اس کے مطابق ہمارے 10 سے 12 ورکرز شہید ہو چکے ہیں اور کئی درجن زخمی ہیں۔
انہوں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس کنونشن میں مجھے بھی جانا تھا لیکن میں ذاتی مصروفیت کی وجہ سے وہاں نہیں جا سکا۔
حافظ حمداللہ نے کہا تھا کہ میں حملہ کرنے والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ اگر وہ اسے جہاد کہتے ہیں تو یہ جہاد نہیں ہے، یہ فساد اور کھلم کھلا دہشت گردی ہے، یہ انسانیت پر حملہ ہے، پورے باجوڑ اور ریاست پر حملہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ میں ریاست اور ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس دھماکے کی تحقیقات ہونی چاہیے، یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ بار بار ہوتا رہا ہے، اس سے پہلے بھی باجوڑ میں ہمارے مختلف سطح کے عہدیداران کو شہید کیا گیا جس پر ہم نے پارلیمنٹ میں بھی آواز اُٹھائی لیکن آج تک کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور دیگر کا اظہار مذمت
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمیعتِ علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم نے جمیعت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن سے واقعے پر اظہارِ افسوس کیا اور دھماکے میں شہید ہونے والوں کے لیے مغفرت اور ان کے اہلِ خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی۔
وزیرِ اعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور واقعے کی مکمل تحقیقات کرکے ذمہ داران کی نشاندہی کرنے کی بھی ہدایت کی۔
جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکر کنونشن کے دوران دھماکے پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے افسوس ناک واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے شہدا کے بلند درجات اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کرتے ہوئے کارکنوں کو تلقین کی ہے کہ وہ ہسپتال پہنچ کر خون کے عطیات فراہم کریں۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے باجوڑ دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلخانہ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں سے دھماکے کے ذمے داران کو قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی منوبہ بندی کرنے والوں کو جڑ سے ختم کرنے کی ضرورت ہے۔
امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملے کا مقصد ملک میں افراتفری کی صورتحال پیدا کرنا ہے اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ تمام سیاسی قائدین اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائے۔
سراج الحق نے بم دھماکے کی فوری اور مکمل تحقیقات کروا کر مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ بھی کیا۔
(بشکریہ:ڈان نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

باجوڑ جمعیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا ورکرز کنونشن
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleلاہور:نواز شریف کی مخالفت میں حویلی بہادر شاہ منصوبہ بند کر کے اربوں کا نقصان کیا گیا، وزیراعظم
Next Article دبئی: مادام تساؤ میوزیم میں بے نظیر بھٹو کے مجسمے کی نقاب کشائی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

خیبر پختونخوا حکومت کی تبدیلی ۔۔وجہ دہشت گردی یا پارٹی کی لڑائی ؟ سید مجاہدعلی کا تجزیہ

اکتوبر 9, 2025

علی امین گنڈا پور دہشت گردی کے واقعہ کے بعد مستعفی : سہیل آفریدی نئے وزیر اعلی کے پی کے نامزد

اکتوبر 8, 2025

باجوڑ میں دھماکا، اسسٹنٹ کمشنر سمیت 5 افراد شہید، 11 زخمی

جولائی 2, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • "لیڈز سے لاہور ۔۔۔ گویا یہ بھی میرے دل میں تھا : ڈاکٹر سید علی رضا نقوی کا اختصاریہ جون 14, 2026
  • خبردار ، ہوشیار، تیار : سہیل وڑائچ کا کالم جون 14, 2026
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی جون 14, 2026
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 14, 2026
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جون 13, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.