Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 21, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ
اہم خبریں

حکومت کا جاتے جاتے سرکاری ملازمین کو الاؤنس میں 50 فیصد اضافے کا تحفہ

ایڈیٹراگست 9, 202315 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dollar and rupee
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد : حکومت نے آج اپنی مدت اختتام پذیر ہونے سے قبل سرکاری فرائض ادا کرنے والے تمام سرکاری ملازمین کے یومیہ سفری اور مائلیج الاؤنسز میں 50 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق منگل کو وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک کے اندر اب گریڈ 22 کے ملازمین کے لیے یومیہ زیادہ سے زیادہ 7 ہزار 2 سو روپے خصوصی الاؤنسز کی اجازت ہوگی، اس کے بعد گریڈ 21 کے ملازمین کو 6 ہزار روپے جبکہ گریڈ 19 اور 20 والوں کو 4 ہزار 920 روپے ملیں گے۔
اسی طرح گریڈ 17 اور 18 کے ملازمین کے لیے زیادہ سے زیادہ خصوصی یومیہ الاؤنس 3 ہزار 840 روپے مقرر کیا گیا ہے، اس کے بعد گریڈ 12 سے 16 کے ملازمین کے لیے 2 ہزار 160 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کے لیے ایک ہزار 320 روپے اور گریڈ ایک سے 4 کے لیے یومیہ ایک ہزار 200 روپے مقرر کیے گئے ہیں۔الاؤنسز میں اضافہ یکم جولائی سے نافذ العمل ہے۔
ٹرانسپورٹیشن لاگت میں بھی 50 فیصد اضافہ کر کے گاڑیوں کے لیے 7.5 روپے فی کلومیٹر اور موٹر سائیکلوں کے لیے 3.75 روپے فی کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔اس کے علاوہ ذاتی کاروں یا ٹیکسیوں کے لیے فی کلو میٹر مائلیج الاؤنس 50 فیصد بڑھا کر 15 روپے، موٹر سائیکلوں کے لیے 6 روپے، سائیکلوں کے لیے 3 روپے اور پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے 3.75 روپے فی کلو میٹر کر دیا گیا ہے۔
گریڈ 17 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے لیے ہوائی سفر کی اجازت ہے جبکہ ریٹائرمنٹ یا تبادلے پر ذاتی اشیا لے جانے کی لاگت بھی 0.03 روپے کلو فی کلومیٹر تک بڑھا دی گئی ہے۔
مندرجہ بالا یومیہ الاؤنس مخصوص اسٹیشنوں پر لاگو ہوتا ہے جنہیں وقتاً فوقتاً نوٹیفائیڈ کیا جاتا ہے، ان میں حیدرآباد، کراچی، سکھر، بہاولپور، ڈیرہ غازی خان، ملتان، کوئٹہ، سرگودھا، سیالکوٹ، لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد، فیصل آباد، پشاور، گوادر، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں مظفر آباد اور میرپور شامل ہیں۔اسی طرح دیگر اسٹیشنوں کے ملازمین کے لیے عمومی یومیہ الاؤنس کی شرح میں 50 فیصد اضافہ کر کے گریڈ 21 اور 22 کے ملازمین کے لیے 4 ہزار 200 روپے، گریڈ 19 اور 20 کے لیے 3 ہزار 720 روپے، گریڈ 17 اور 18 کے لیے 3 ہزار روپے، گریڈ 12 اور 16 کے لیے ایک ہزار 680 روپے، گریڈ 5 سے 11 کے ملازمین کے لیے 936 روپے اور گریڈ ٓایک سے 4 کے ملازمین کے لیے بڑھا کر 744 روپے تک کر دیا گیا ہے۔
یہ شرحیں وہاں لاگو نہیں ہوں گی جہاں آپریشنل ڈیوٹی کے لیے 20 مقررہ یومیہ الاؤنس تنخواہ کے ساتھ ادا کیے جا رہے ہیں۔علاوہ ازیں گریڈ ایک سے 19 تک کے سرکاری ملازمین سرکاری گیسٹ ہاؤسز، پبلک سیکٹر کارپوریشنز، ریسٹ ہاؤسز، موٹلز اور ہوٹلوں میں رہ سکتے ہیں (سوائے فائیو اسٹار والے)، وہ رسیدیں پیش کرنے پر کمرے کے اصل کرایہ کے چارجز کا دعویٰ کر سکتے ہیں جو مخصوص اسٹیشنوں میں زیادہ سے زیادہ تین یومیہ الاؤنسز اور غیر متعین اسٹیشنوں پر ڈیڑھ یومیہ الاؤنسز کے ساتھ مشروط ہیں۔
جہاں ہوٹل میں رہائش کی کوئی رسید پیش نہیں کی جاتی ہے وہاں مخصوص اسٹیشنوں میں دو یومیہ الاؤنسز اور غیر مخصوص اسٹیشنوں پر ایک الاؤنس کے برابر رہائش کے چارجز کی شرح قابل قبول ہوگی۔گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین ہوٹلوں میں رہ سکتے ہیں اور رسیدوں کو پیش کرنے پر کمرے کے کرایے کے چارجز کا دعویٰ کر سکتے ہیں جو مخصوص اسٹیشنوں کے لیے زیادہ سے زیادہ تین یومیہ الاؤنسز اور غیر متعین اسٹیشنوں پر ڈیڑھ یومیہ الاؤنس کے برابر ہوگا۔البتہ جہاں ہوٹل میں رہائش کی کوئی رسید پیش نہیں کی جائے وہاں رہائش کے چارجز کی شرح مخصوص اسٹیشنوں پر دو یومیہ الاؤنس اور غیر متعین اسٹیشنوں پر ایک یومیہ الاؤنس کے برابر قابل قبول ہوگی۔
گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے لیےاگر کمرے کا کرایہ زیادہ سے زیادہ حد سے زیادہ ہے تو حکومت اضافی رقم کا 50 فیصد ادا کرے گی۔دریں اثنا سفارتی مشنوں میں بیرون ملک تعینات سرکاری ملازمین کے لیے بھی اسی طرح کے اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے جو کہ اقوام متحدہ کے نان ہاؤسنگ کنزیومر پرائس انڈیکس کی بنیاد پر امریکی ڈالر میں قابل ادائیگی غیر ملکی اور تفریحی الاؤنسز کی مد میں ہے۔
مختلف خطوں اور ممالک کے لحاظ سے ہر سفارتی مشن کے لیے ان الاؤنسز کے لیے الگ ریٹ لسٹ نوٹیفائیڈ کر دی گئی ہے۔
( بشکریہ : ڈان نیوز )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

الاؤنس سرکاری ملازمین
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمحمد حنیف کا کالم:عمران خان اور ایک پیش گفتہ موت کی روداد
Next Article ڈاکٹر ظفر وزیر نے رات بھر میرے ساتھ زیادتی کی۔ ثناءارشاد ، پروفیسروں کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وفاقی کابینہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کیلئے نئی اعزازیہ پالیسی کی منظوری دیدی

جون 16, 2025

کے پی: عید سے قبل ملازمین کو تنخواہیں اور پینشن دینے کیلئے پیسے نہیں، ذرائع

اپریل 13, 2023

وفاقی حکومت کا سرکاری ملازمین کو عید سے پہلے تنخواہ دینے کا فیصلہ

اپریل 12, 2023

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 21, 2026
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.