Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 23, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»میاں غفار کا کالم ” کارِ جہاں “ ۔۔ ڈاکٹر راؤ آصف اور زرعی یونیورسٹی ملتان : ( پہلا حصہ )
کالم

میاں غفار کا کالم ” کارِ جہاں “ ۔۔ ڈاکٹر راؤ آصف اور زرعی یونیورسٹی ملتان : ( پہلا حصہ )

ایڈیٹراپریل 8, 202483 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
rao asif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عزت کا معیار ہر کسی کے نزدیک الگ الگ ہی ہوتا ہے۔ کہتے ہیں کہ اہل جنت کیلئے جنت اور دوزخ کا درمیانی علاقہ ہی دوزخ ہوتا ہے جبکہ اہل دوزخ کیلئے وہی جنت۔ اللہ تبارک و تعالیٰ نے ہر انسان کو دوراہے پر کھڑا کرکے اس کیلئے آپشن کھول دی ہے کہ وہ کون سا راستہ اختیار کرتا ہے۔ انسان کے نزدیک انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ابو بن ادھم کا طریقہ بہتر ہے یا انسانوں کے لیے دکھ کا باعث بننے والے فرعون کا راستہ۔ انتخاب ہر کسی کا اپنا اپنا ہے اور اس انتخاب ہی نے اس کی اگلی منزل کا تعین کرنا ہے۔ کچھ لوگ دنیا میں درد بانٹنے تو کچھ دکھ درد میں اضافے کے لیے آتے ہیں۔ کسی کو اللہ عہدہ دیتا ہے تو وہ اس عہدے سے آسانیاں بانٹتا ہے اور کوئی اسی عہدے اور حیثیت کو نسل انسانی کے لئے اذیت بنا کر رکھ دیتا ہے۔ یہی اس کائنات کے رنگ ہیں اور یہی اس دنیا کا طریق بنتا جا رہا ہے۔
ملتان شہر میں سرکاری سطح پر 6 یونیورسٹیاں ہیں جن میں سے ایک ایم این ایس زرعی یونیورسٹی ہے۔ میں عینی شاہد ہوں کہ جب ڈاکٹر محمد آصف راؤ نے اس یونیورسٹی کے وائس چانسلر کا چارج سنبھالا تو اس کی 50 فیصد سے زائد اراضی پر مختلف لوگوں کا قبضہ تھا۔ دو منزلہ چھوٹی سی عمارت میں یونیورسٹی کا کیمپس اور تمام شعبہ جات تھے اور یہ صرف 9 سال ہی کا عرصہ ہے کہ ڈاکٹر آصف راؤنے قلیل ترین عرصے میں زرعی یونیورسٹی کو جنوبی پنجاب کی سب سے بہترین یونیورسٹی کا درجہ دلوا دیا اور پھر قدم بڑھاتے ہوئے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے بعد عالمی سطح پر ہی قلیل ترین مدت میں اپنی پہچان بنانے والی اس یونیورسٹی کی پیشانی پر ڈاکٹر راؤ آصف کا نام چودھویں کے چاند کی طرح چمکتا رہے گا۔ اس زرعی یونیورسٹی کو جلالپور پیروالہ میں تجرباتی فارم کے لئے بنجر قدیم 50 ایکڑ اراضی دی گئی جسے انہوں نے اعلیٰ ترین ٹکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے قابل کاشت اراضی میں تبدیل کر دیا اور عوامی پارٹنر شپ کی ایسی روایت قائم کی کہ جنوبی پنجاب کے ہر ترقی پسند کاشتکار نے اس یونیورسٹی کو اپنا لیا اور اس کا ایسا حصہ بنے کہ اس میں رچ بس گئے۔
خانیوال میں جنم لے کر ساری زندگی فیصل آباد میں گزارنے والے ایم این ایس زرعی یونیورسٹی کے انتہائی عزت و وقار کے ساتھ رخصت ہونے والے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد آصف راؤنے اہل ملتان کے دلوں میں ایسا گھر بنا لیا کہ اس کی مثال کم ہی ملتی ہے۔
وائس چانسلر شپ کے دو ادوار پورے کیے اور شہر ملتان کی ایک پرانی عمارت کو عالیشان یونیورسٹی میں تعلیمی‘ تدریسی اور تجرباتی لحاظ سے تبدیل کرکے اپنا سامان اٹھایا اور گھر کی راہ لی۔ ہیرے کی قدر تو گوہر شناس ہی جانتے ہیں اور گوہر شناسوں نے انہیں ملتان سے اسلام آباد بلا کر نیشنل سیڈ اتھارٹی کا چیئرمین تعینات کر دیا۔ صرف ایک دہائی پہلے اکلوتا ڈاکٹر راؤآصف ملتان آیا اور زرعی یونیورسٹی کے ہر شعبے میں اپنے جیسے بلند اور مثبت سوچ رکھنے والے سینکڑوں راؤ آصف تیار کرکے چلتا بنا۔ آج لکھنے بیٹھا تو مجھے پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر رفیق احمد اور بہاء الدین زکریا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر غلام مصطفی چوہدری یاد آ گئے۔ پنجاب یونیورسٹی اور زکریا یونیورسٹی ہی میں ڈاکٹر خیرات محمد ابن رسا بھی یادوں میں ہیں۔ کیا طیب لوگ تھے۔ ڈاکٹر رفیق احمد نے پنجاب یونیورسٹی کے وائس کا عہدہ سنبھالا تو انہیں ورثے میں التوا میں پڑی ہوئی چند فائلیں ملیں جن میں ایک فائل خاصی بھاری تھی۔ ڈاکٹر رفیق احمد نے اس کا مطالعہ شروع کیا مگر معاملہ سمجھ نہ آیا تو اردلی سے کہا یہ فائل میری گاڑی میں رکھ دو۔ میں اسے گھر جا کر پڑھوں گا۔ ( جاری ہے )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

زرعی یونیورسٹی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleیوٹیلیٹی سٹور چاند رات تک کھلے رہیں گے : ریجنل مینجر ملتان سجاد حسین
Next Article ایم کیو ایم نے کراچی میں رینجرز کو مکمل اختیار دینے کا مطالبہ کردیا
ایڈیٹر
  • Website

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک اپریل 23, 2026
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم اپریل 23, 2026
  • ایران کے لیے محدود ہوتے مواقع : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.