Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, اپریل 28, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»سید مجاہد علی کا تجزیہ : سعودی وزیر خارجہ کا دورہ ، سیاسی عدم استحکام اور خراب معیشت
تازہ ترین

سید مجاہد علی کا تجزیہ : سعودی وزیر خارجہ کا دورہ ، سیاسی عدم استحکام اور خراب معیشت

ایڈیٹراپریل 18, 202419 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں سعودی عرب کے وفد نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ہے۔ اس دورے میں پاکستان میں سعودی سرمایہ کاری کے امکانات کا جائزہ لیا گیا اور سعودی حکام کو ان منصوبوں سے آگاہ کیا گیا جن میں سرمایہ کاری منفعت بخش ہوسکتی ہے۔ وزیرخارجہ اسحاق ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہزادہ فیصل بن فرحان نے مستقبل میں ’اہم فوائد‘ کی امید ظاہر کی البتہ سعودی عرب نے سرمایہ کاری کے کسی ٹھوس منصوبہ کا اعلان نہیں کیا۔
دوسری طرف وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مثبت اشارے دیے ہیں۔ سعودی عرب کے وفد سے ملاقات کے موقع پر بھی وزیر اعظم نے سرمایہ کاری کے منصوبوں پر تیزی سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ تاہم ماہرین کا خیال ہے کہ اگرچہ سعودی عرب پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہر کررہا ہے تاہم وہ صرف قابل ذکر منافع بخش منصوبوں میں ہی سرمایہ لگائے گا ۔ اسلام آباد میں اپنے قیام کے دوران سعودی وفد نے وزیر اعظم کے علاوہ صدر مملکت آصف زرداری اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے ساتھ بھی ملاقات کی۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری میں سہولت کاری کی خصوصی کونسل (ایس آئی ایف سی) کی طرف سے بھی سعودی وفد کو سرمایہ کاری کے امکانات پر بریفنگ دی گئی۔
سعودی وزیر خارجہ نے اسحاق ڈار کے ساتھ پریس کانفرنس میں اپنے دورہ کو خوشگوار قرار دیا اور پاک سعودی تعلقات کی اہمیت و ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے مستقبل کے منصوبوں کے بارے میں بھی امید افزا باتیں کیں لیکن اس دورہ کے دوران میں نہ تو کوئی واضح اعلان کیا گیا اور نہ ہی سعودی وزیر خارجہ نے یہ اشارہ دیا کہ وہ کس شعبہ میں کتنی سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ شاید یہ نکتہ اس دورہ کے ایجنڈے میں شامل بھی نہیں تھا ۔ اس دورہ کا مقصد درحقیقت دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری میں اضافہ کے امکانات کا جائزہ لینا تھا جس بارے میں پہلے سے اتفاق رائے موجود ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے رمضان المبارک کے آخری دنوں میں مکہ معظمہ میں سعودی ولی عہد پرنس محمد بن سلمان سے ملاقات کی تھی۔ اس ملاقات کا مقصد بھی سعودی عرب کو پاکستان میں سرمایہ کاری پر آمادہ کرنا تھا۔ سعودی وفد کا موجودہ دورہ دونوں لیڈروں کے درمیان اسی ملاقات کا تسلسل کہا جاسکتا ہے۔ پاکستان میں بعض حلقے یہ امید ظاہر کررہے ہیں کہ مستقبل قریب میں ولی عہد محمد بن سلمان پاکستان آئیں گے تو سعودی سرمایہ کاری کا باقاعدہ اعلان ہوگا۔ تاہم پاکستان کی طرف سے جس جوش و خروش کا مظاہرہ کیا جارہا ہے، اس کا اظہار سعودی لیڈروں کی گفتگو اور طرز عمل سے نہیں ہوتا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے تو آج کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سعودی سرمایہ کاری کے بارے میں بلند بانگ دعوے کیے اور کہا کہ ’اس دورہ سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری پاکستان آئے گی‘۔ ظاہر ہے کہ پاکستان کو زرمبادلہ کی ضرورت ہے اور معاشی افزائش کے لیے بیرونی سرمایہ کاری بھی درکار ہے۔ تاہم سعودی عرب اور دوسرے ممالک تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ہی کوئی وعدہ کریں گے۔ ان میں سر فہرست پاکستان میں سکیورٹی کی صورت حال اور سیاسی معاملات ہیں۔ پاکستان میں کام کرنے والے چینی انجینئرز پر حملوں اور افغانستان سے مسلسل پاکستانی اہداف کو نشانہ بنانے والے دہشت گرد گروہوں کی سرگرمیاں سرمایہ کاری کے نقطہ نظر سے شدید تشویش کا سبب ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ سعودی عرب کی قیادت اس مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کرنا چاہتی ہو لیکن پاکستانی لیڈروں کو بھی یہ سمجھنا چاہئے کہ اس قسم کی سرمایہ کاری محض انفرادی خیرسگالی کے طور پر ممکن نہیں ہوگی۔ بلکہ پاکستان کو یہ بھی واضح کرنا ہوگا کہ سرمایہ لگانے والے ممالک کو یہاں تحفظ حاصل ہوگا۔ امن و امان کی صورت حال قابو میں رہے گی تاکہ معاشی سرگرمیاںفروغ پاسکیں۔ اور سرمایہ لگانے والے اپنے منصوبوں سے منافع حاصل کرسکیں۔
حال ہی میں بشام میں چینی انجینئرز کے قافلے پر حملہ کیا گیا تھا جس میں پانچ چینی انجینئر ہلاک ہوگئے تھے۔ اس کے علاوہ بلوچستان میں بھی اہم تنصیبات پر دہشت گرد حملوں نے تشویش میں اضافہ کیا ہے۔ گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے سی پیک کے خلاف افغانستان سے دہشت گرد حملوں کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشت گرد چین، پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف پراکسی کے طور پر کام کر رہے ہیں۔ ماہرین کے مطابق آرمی چیف کا یہ بیان افغان طالبان کے خلاف ایک اور چارج شیٹ ہے اور اس سے دونوں ملکوں کے تعلقات میں تناؤ ظاہر ہوتا ہے۔منگل کو کور کمانڈرز کانفرنس کے بعد جاری کیے گئے اعلامیے میں آرمی چیف کا مزید کہنا تھا کہ’ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہ نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی سلامتی کے لیے بھی خطرہ ہیں‘۔ اس بیان کو پاکستان میں بیرونی سرمایہ کاری کے تناظر میں بھی دیکھنا چاہئے۔ عین ممکن ہے کہ اس بیان کا مقصد کابل حکومت کو متنبہ کرنا ہو لیکن سرمایہ کار کے نقطہ نظر سے دیکھا جائے تو ملک کا فوجی سربراہ اہم سرمایہ کاری منصوبوں پر ممکنہ دہشت گرد حملوں کا ذکر کررہا ہے۔ سرمایہ کاری کے منصوبوں پر غور کرنے والی ہر حکومت سرمایہ لگانے سے پہلے ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لے گی۔ پاکستان کو سعودی دوستی پر پرجوش اعتبار کرتے ہوئے ان حقائق کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔
حکومت کو سعودی عرب سمیت دیگر سرمایہ کاروں کو ایک تو سکیورٹی کے بارے میں قابل اعتبار یقین دہانی کرانا پڑے گی۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری منصوبوں و شعبوں کے بارے میں ٹھوس ہوم ورک کرکے واضح کرنا ہوگا کہ سعودی عرب یا کسی دوسرے ملک کے لیے پاکستان میں ہی سرمایہ لگانا کیوں کر سود مند ہوسکتا ہے۔ پاکستانی لیڈر عام طور سے بین الملکی تعلقات کو فوکس کرتے ہوئے دوست ممالک سے مفادات حاصل کرنے کے عادی ہیں۔ البتہ اب دنیا کے حالات تبدیل ہوئے ہیں اور امیر ممالک کی طرف سے اپنے سرمایے کو منفعت بخش انداز میں استعمال کرنے کا رجحان دیکھنے میں آرہا ہے۔ سعودی عرب محض پاکستان کو خوش کرنے یا بین الملکی سفارتی تعلقات کی بنیاد پر یہاں سرمایہ لے کر نہیں آئے گا بلکہ اسے یہ یقین بھی دلانا پڑے گا کہ پاکستان میں یہ سرمایہ ضائع نہیں ہوگا بلکہ دوسرے ممالک کے مقابلے میں کوئی بھی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری سے زیادہ فائدہ اٹھا سکے گا۔ ایسی مکمل اور جامع تصویر ہی کسی بھی ملک کو اپنا سرمایہ صرف کرنے پر آمادہ کرسکتی ہے۔
سکیورٹی، منافع اور ٹھوس منصوبوں کے علاوہ کسی ملک کا سیاسی استحکام بھی سرمایہ کاری میں اہم بلکہ کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ پاکستانی حکومت معیشت کی بحالی کے دعوے تو بڑے زور شور سے کررہی ہے لیکن اس کی طرف سے اتنی ہی مستعدی سے سیاسی استحکام پیدا کرنے کی کوششیں دیکھنے میں نہیں آئیں ۔ حالانکہ سیاسی ہم آہنگی ایک طرف سکیورٹی کے حوالے سے معاملات بہتر بنانے میں کردار ادا کرسکتی ہے تو دوسری طرف ملک میں عمومی سکون واطمینان سے معاشی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کا ماحول پیدا ہوگا۔ فروری میں منعقد ہونے والے انتخابات کے بعد سے تصادم اور تناؤ میں کوئی کمی دیکھنے میں نہیں آئی۔ ان میں سے ایک پہلو تو انتخابات کی شفافیت کے حوالے سے اہم ہے۔ اگر اس معاملہ کو دو فریقوں کے متضاد مؤقف کا معاملہ سمجھ کر نظر انداز بھی کردیا جائے تو بھی حکومت اس حقیقت سے انکار نہیں کرسکتی کہ تحریک انصاف ایک اہم سیاسی قوت ہے جسے قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی ہونے کا اعزاز حاصل ہے اور انتخابات میں (دھاندلی کے پرجوش الزامات کے باوجود) سب سے زیادہ ووٹ ملے تھے۔
اس کے باوجود اس کے بانی چئیر مین عمران خان بدستور جیل میں بند ہیں اور انہیں ملنے والی سزاؤں کے بارے میں شدید شبہات پائے جاتے ہیں۔ یہ مانا جاسکتا ہے کہ عدالتیں ہی اس معاملہ پر حتمی فیصلہ کرنے کی مجاز ہیں لیکن استغاثہ کے طور پر سرکاری ادارے یہ بھی تو دیکھ سکتے ہیں کہ بے بنیاد الزامات پر مقدمات قائم کرکے زیریں عدالتوں کو سزائیں دینے پر مجبور نہ کیا جائے۔ اسی طرح سانحہ 9 مئی کے حوالے سے بدستور بے یقینی پائی جاتی ہے۔ عمران خان اور تحریک انصاف ان الزامات سے انکار کرتی ہے لیکن عسکری قیادت اور حکومت کا اصرار ہے کہ اس روز تحریک انصاف ہی نے عسکری تنصیبات اور شہدا کی یادگاروں کو نشانہ بنا کر ملک میں انتشار اور عسکری حلقوں میں تصادم کی کوشش کی تھی۔ البتہ اس وقوعات اور ان میں ملوث افراد کے کی بے گناہی کا فیصلہ تو عدالتوں میں ہی ہوسکتا ہے۔ حکومت نے 9 مئی کے بعض ملزموں کو فوجی عدالتوں کے حوالے کرکے غیر ضروری تنازعہ پیدا کیا اور ابھی تک اس فیصلہ کو درست قرار دیا جارہا ہے۔ اسی طرح پارٹی کے سینکڑوں یا ہزاروں دیگر کارکنوں و لیڈروں کو سانحہ 9 مئی میں ملوث ہونے کے شبہ میں کسی نہ کسی طور سے قید رکھنے کا اہتمام کیا جارہا ہے۔ حالانکہ حکومت کو سیاسی استحکام اور خیر سگالی کے نقطہ نظر سے ان تمام معاملات پر جلد از جلد عدالتی فیصلے لینے کی کوشش کرنی چاہئے یا ایسے لوگوں کو عام معافی دے کر ملک میں سیاسی خیرسگالی کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جاتی۔
ملک میں یہ تاثر عام کرنے سے قومی مفاد حاصل کرنا ممکن نہیں ہے کہ انتخابات میں سب سے بڑی سیاسی قوت کے طور پر خود کو منوانے والے سیاسی لیڈر اور پارٹی کے لیے ملکی سیاست کے دروازے بند رہیں گے۔ اس صورت حال کو ایکس پر پابندی اور سنسر شپ کے ناروا ہتھکنڈوں کے ذریعے پیچیدہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سرکاری وکیل اس معاملہ پر عدالتوں کو مطمئن کرنے میں ناکام ہورہے ہیں۔ گزشتہ دنوں چیف جسٹس کو بدنام کرنے کے الزام میں متعدد صحافیوں یا وی لاگرز کو گرفتار کیا گیا حالانکہ چیف جسٹس نے ایسی کسی کارروائی سے لاتعلقی کا اعلان کیا۔ حکومت کو بھی سمجھنا چاہئے کہ عدالتوں کے خلاف پروپیگنڈے کے نام پر آزادی رائے کا گلا نہ کھونٹا جائے۔ عدالتوں کے پاس ایسے عناصر سے نمٹنے کے لیے توہین عدالت کاالزام عائد کرکے سزا دینے کا اختیار موجود ہے۔
شہباز حکومت کو باور کرنا ہوگا کہ آئی ایم ایف سے طویل المدت مالی پروگرام کا معاملہ ہو یا دوست ممالک سے اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کی خواہش، ان مقاصد میں کامیابی ملک میں سیاسی اطمینان سے مشروط ہے۔ سیاسی بے چینی جاری رکھ کرمعاشی بحالی کے منصوبے کامیاب نہیں ہوسکیں گے۔
( بشکریہ : کاروان ۔۔ ناروے)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاک سعودی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکسی پاکستانی کے لیے نہیں دھڑکتا :مہوش حیات : ہالی ووڈ اداکار کی دلہن بننا چاہتی ہیں
Next Article دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں: امریکا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ اور ملٹی پولر ورلڈ آرڈر : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

ستمبر 25, 2025

پاک سعودی معاہدہ اور نظریاتی مردہ خانہ : وجاہت مسعود کا کالم

ستمبر 24, 2025

پاک ، سعودیہ دفاعی معاہدہ : اسرائیل باخبر تھا ؟ ۔۔نصرت جاوید کا کالم

ستمبر 22, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.