Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»کرن خان کا کالم :مصنوعی ذہانت ، دوست یا دشمن ؟
تازہ ترین

کرن خان کا کالم :مصنوعی ذہانت ، دوست یا دشمن ؟

ایڈیٹرجون 10, 202449 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
kiran khan
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

انسان جدید ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو چکا ہے۔ آئے روز نت نئی ایجادات دیکھ دیکھ کر اب تو حیرت بھی نہیں ہوتی ۔انسان جتنی پیچیدہ تخلیق ہے اتنی ہی پیچیدہ ایجادات کرنے کے درپے ہے۔یہ سوچے بغیر کہ کہیں اس کی ایجادات اس کی تباہی کا سبب نہ بن جائیں۔آرٹیفیشل انٹیلیجنس ایسی ہی تباہی کی طرف لے کر جانے والے ایجادات میں سے ایک ہے۔ گوکہ اس ٹیکنالوجی کا علم کچھ نہ کچھ ہم سب کو ہوگا ہی پھر بھی آسان ترین الفاظ میں کچھ تعارف کرا دیتے ہیں۔۔مصنوعی ذہانت مشینوں میں سوچنے سمجھنے اور خود سے فیصلے لینے کی صلاحیت ڈالنے کا نام ہے۔
اس کے تین درجے ہیں۔۔پہلے درجے (weak AI)میں فوٹو شاپ ۔۔ورڈپاور ایکسل گیمز وغیرہ شامل ہیں۔۔دوسرے درجے پر آجاتی ہے(strongAI) یہاں انٹیلیجنس کو نسبتاً مضبوط شکل دے دی گئی ہے جس کی مثالیں ہمارے اردگرد بکھری پڑی ہیں اس درجے میں مشینوں میں کسی حد تک خود سے سمجھنے فیصلہ لینے کی صلاحیت بھی شامل کر دی گئی ہے۔ جن میں ایسے ‘ siri’ Google asistant’ alexa’ translater ‘ google map facebook chatbox ‘ face recognition apps ‘ robotic technology..وغیرہ۔۔
اور تیسرے درجے پر آتی ہے super typ یعنی” singularity ” اس درجے میں ایک مشین میں ہو بہو انسان کے دماغ جیسا پروسیسر ہوگا یا انسان کا دماغ مشین میں منتقل کرنا۔ اس اسٹیج تک پہنچنا فی الوقت ممکن نہیں لیکن کام جاری ہے۔۔اور بلاشبہ اس کے پیچھے انسان کی ہمیشہ زندہ رہنے کی خواہش کا ہاتھ ہے اور قدرت سے لڑنا کبھی انسان کے حق میں بہتر ثابت نہیں رہا ۔
بے شک دوسرے درجے کی مصنوعی ذہانت ہمارے لیے بہت مددگار ثابت ہورہی ہے ۔۔اور یہیں تک محدود رہتی تو شاید بہتر تھا ۔ لیکن کیا کیا جاے حضرت انسان کو چین کسی صورت نہیں لہذا اس مصنوعی ذہانت کو مزید خود مختار بنانے کے چکروں میں ہیں۔۔اور یہیں سے مسائل کا آغاز بھی ہوچکا ہے ۔ دنیا کے کئی نامی گرامی سائینسدان اور تھنک ٹینک اس ایجاد پر تشویش کااظہار کر چکے ہیں۔۔اور مصنوعی ذہانت کے حق میں نہیں۔۔
ان کے مطابق ایک بار اگر مصنوعی ذہانت تشکیل پا گئی تو یہ خود ہی اپنے آپ کو ری ڈیزائین کرکے بہتر سے بہتر ہوتی جائے گی۔۔اور ایک وقت آئے گا جب یہ انسانوں سے زیادہ چست اور قابل ہوجائے گی۔انسان غیر فعال ہو کر رہ جاے گا ۔۔جبکہ یہ ہر معاملے میں انسان سے برتر ہوتی جائے گی۔پھر ہوسکتا ہے ان کو انسان ہی فضول لگیں اور ان کے خاتمے کے بارے میں سوچنا شروع کر دے۔
حساس طبقہ مصنوعی ذہانت سے خوفزدہ کیوں ہے آیئے کچھ واقعات سے اس خوف کا پس منظر سمجھتے ہیں۔
۔1۔۔چند سال پہلے فیس بک نے دو روبوٹک سافٹ وئیر بنائے جن کا مقصد فیس بک پر موجود صارفین کا ڈیٹا جمع کرنا چیٹ کرنا اور مختلف زبانوں کو سمجھ کر آگے منتقل کرنا تھا ۔۔کچھ ہی عرصے میں ہوا یہ کہ یہ روبوٹ ایک عجیب سی زبان میں ایک دوسرے سے باتیں کرنے لگے ایسی زبان جس سے انتظامیہ مکمل طور پر لاعلم تھی۔ جب ان کی سمجھ میں کچھ نہ آیا کہ یہ آپس میں بات کیا کر رہے ہیں آخر تو پریشانی سے انہوں نے یہ روبوٹ ڈی ایکٹیویٹ کر دیے۔۔
۔2 ..مائکروسافٹ نے بھی ایسا ہی ایک مصنوعی ذہانت پر مشتمل tay نامی سافٹ وئیر بنایا جس کا مقصد مختلف ٹیکنالوجی کی خبروں پر خود کار طریقے سے ٹویٹس کرنا تھا۔۔لیکن ہوا یہ کہ سولہ گھنٹے کے اندر اندر یہ سافٹ وئیر بند کرنا پڑا کیونکہ یہ عجیب وغریب ٹویٹس کرنا شروع ہوچکا تھا ۔۔جن میں شدت پسندی’ تعصب’ شر پسندی وغیرہ شامل تھی۔ عوام نے احتجاج کیا انہوں نے اس معذرت کے ساتھ بند کیا کہ اس سافٹ وئیر کو شاید ہیک کرکے چینج کیا گیا۔۔
۔3..سن2016میں ہانگ کانگ نے صوفیہ نامی ایک روبوٹ تیار کیا ہے جوکہ چہرے پر پچاس سے زائد تاثرات دے سکتا ہے ۔۔انسانوں سے گپ شپ لگا سکتا ہے مشورے دے سکتا ہے حتی کہ ہنسی مذاق بھی کرسکتا ہے اس کو سعودی عرب نے شہریت بھی دے دی ہے۔۔شاید پہلا روبوٹ ہوگا جسے کسی ملک نے شہریت دی ۔ اب سعودیہ نے شہرت کیوں دی یہ تو ان کو پتہ۔۔صوفیہ کے بہت سے انٹرویوز لیے گئے۔۔ایک انٹرویو کے دوران اینکر نے اس سے سوال پوچھا آپ کو انسانیت سے خطرہ ہوا تو کیا کریں گے؟؟
صوفیہ نے مسکرا کر کچھ یوں جواب دیا "تب ہمیں انسانوں کو تباہ کرنے میں دلچسپی ہوگی ”
۔۔اینکر کو اس جواب کی توقع یقیناً نہیں تھی یہ چونکا اس نے زبردستی مسکرانے کی کوشش کی اور بات کو ٹال دیا۔۔کچھ ایسی گیمز بھی موجود ہیں جہاں مصنوعی ذہانت اپنے بنانے والوں کو ہرا چکی ہے ۔
۔لیبس میں کئی تجربات ایسے بھی کیے گئے ہیں جہاں روبوٹس کو کچھ ٹاسک دیے گئے تو انہوں نے ان تجربات میں اپنی طرف سے تبدیلیاں کردیں ۔۔کچھ روبوٹس نے دھوکے بازی تک سے بھی کام لیا ۔۔تو ان واقعات کی روشنی میں بخوبی سمجھا جا سکتا ہے کہ مصنوعی ذہانت کتنی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔
جاری ہے

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مصنوعی ذہانت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشہباز شریف کی مودی کو وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے پر مبارکباد
Next Article پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول آئی سی سی کو بھیج دیا، میچز کہاں کھیلے جائیں گے؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مصنوعی ذہانت کی جوانی اور ڈان کے رپورٹر سے سرزد ہونے والا گناہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 30, 2025

یاسر پیرزادہ کا مصنوعی ذہانت سے لکھا گیا کالم

جون 25, 2025

چیٹ جی پی ٹی نے کام کرنا بند کر دیا

اپریل 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.