Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»یاسر پیرزادہ کا مصنوعی ذہانت سے لکھا گیا کالم
کالم

یاسر پیرزادہ کا مصنوعی ذہانت سے لکھا گیا کالم

ایڈیٹرجون 25, 202520 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns of yasir pirzada girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

آج میں نے سوچا کہ اگر مصنوعی ذہانت کی مدد سے تقریر لکھی جا سکتی ہے تو کالم کیوں نہیں لکھا جا سکتا ؟ یہی بات ذہن میں رکھ کر چیٹ جی پی ٹی کوحکم دیا کہ ایک عدد ہلکا پھلکا کالم تو لکھ کر دکھاؤ۔لیکن وہ جوآتشؔ نے کہا ہے نا کہ ’بڑا شور سنتے تھے پہلو میں دِل کا‘ تو چیٹ جی پی ٹی کا بھی شورکچھ زیادہ ہی ہے ،اِس سے کام لینے میںکافی سر کھپانا پڑتا ہے، کم از کم کالم والے معاملے میں تو یہی ہوا۔میری ہدایت پرجس قسم کا ڈرافٹ چیٹ جی پی ٹی سے برآمد ہوا ،اُس کاایک نمونہ پیش خدمت ہے:
”سلام، پیارے قارئین! آج ہم عام آدمی کی دنیا کا سفر کریں گے، شاندار دنیا کا، ٹھیک ہے،بس اِس سے زیادہ اور کچھ بھی نہیں۔ سنبھل کر بیٹھ جائیں کیونکہ ہم روزمرہ کی پراسرار بھول بھلیوں کو اس انداز میں آشکار کریں گے کہ شایدآپ کو اپنی حقیقت پر بھی شک ہونے لگے۔ میں یہاں بیٹھا ہوں، اپنے باورچی خانے میں ، یہاں میرا ناشتہ رکھا ہےجس کے ارد گرد چیونٹیاں رقص کرتی ہوئی گزر رہی ہیں۔ایسے میں آپ مجھ سے اُن عام شہریوں کی ناقابل یقین کہانیاں سنیں گے جو ہمارے درمیان چلتے پھرتے ہیں مگر وہ اپنی غیر معمولی صلاحیتوں سے ناواقف ہیں۔
آئیے ہم اپنے ایڈونچر کا آغاز باب کی دلچسپ کہانی کے ساتھ کریں، وہ شخص جس نے گاڑی پارک کرنے کے فن میں مہارت حاصل کی۔ جی ہاں، آپ نےصحیح پڑھا ہے۔ باب، جودن کے وقت ایک خوش مزاج اکاؤنٹنٹ ہے مگررات کو پارکنگ کے ماہر میں بدل جاتا ہے۔ وہ اپنی گاڑی اِس عمدہ انداز میں کھڑی کرتا ہے کہ اگر کوئی پیشہ ور ڈرائیور دیکھ لے تو حیران رہ جائے، یہ ایک ماورائی تجربے سے کم نہیں۔ آگے بڑھو، سپر ہیروز،مسٹر باب ہمارے شہر میں ہیں…“ لاحول ولا قوۃ۔واضح رہے کہ لاحول میں نے پڑھی ہے ،چیٹ جی پی ٹی نےنہیں!تاہم اِس ناکام تجربے کے باوجود میں نے ہار نہیں مانی اور چیٹ جی پی ٹی کو سمجھایا کہ اخباری کالم کیا ہوتا ہے، پاکستان کا منظر نامہ کیسا ہے، یہاں کس قسم کے موضوعات پر لکھا جاتا ہے،وغیرہ۔اِس پر چیٹ جی پی ٹی نے کہا کہ اچھا،اب سمجھ میں آیا، میں غلط فہمی کی معافی چاہتاہوں اور دوبارہ کوشش کرتا ہوں تاکہ آپ کو مطمئن کرسکوں۔میں نے کہا کرو کوشش۔اُس دوسری کوشش کا نتیجہ ملاحظہ فرمائیے:
”پیارے قارئین، حفاظتی بند باندھ لیں کیونکہ ہم طوفانی قسم کے سیاسی منظر نامے کی سیر پر نکلنے لگےہیں۔ اس دائرے میں جہاں طاقتور اور کمزور کا ٹاکرا ہوتا ہے اور معمولی سیاسی چالوں کو اکثر چائے کی پیالی میں طوفان سمجھا جاتا ہے۔یہ سب کچھ کسی مزاحیہ ڈرامے سے کم نہیں ۔آئیےایک ایسی دنیا کا تصور کریں جہاں سیاسی فیصلے بورڈ رومز میں نہیں بلکہ چائے کی پیالی پر کیے جاتے ہیں۔ ہماری کہانی کا آغاز مرکزی کردار، چائے والے سے ہوتا ہے، جو کہ چائے کی پتیوں کے نمونوں کے ذریعے سیاسی نتائج کی پیش گوئی کرنے کی غیرمعمولی مہارت کے ساتھ ساتھ، ایک سمجھدار گل فروش بھی ہے۔اب آپ کو تجزیہ کاروں اور دانشوروں کی ضرورت نہیں کیونکہ چائے والے کی چائے میں سیاسی جماعتوں کا مستقبل بتانے کی غیر معمولی صلاحیت موجود ہے۔ اس کا کڑک چائے کا اسٹال سیاسی گفتگو کا مرکز ہے، جہاں سیاست دان اسمبلی کی رکنیت کیلئے نہیں بلکہ چائے والے کے قریب نشست حاصل کرنے کیلئے لڑتے ہیں۔“ مزید لاحول ولاقوۃ۔اگر آپ میں سے کسی کا خیال ہے کہ یہ تحریر قبول صورت ہے تو میں واضح کردوں کہ اصل ڈرافت کا کوئی سر پیر نہیں تھا، خاکسار نے تیر تُکّے سے کام چلا کراسے پڑھنے کے قابل بنایا ہے۔
بے شک مصنوعی ذہانت کی وجہ سے مستقبل میں بہت ساری نوکریاں ختم ہونے کا امکان ہے مگر اِس کا یہ مطلب نہیں کہ چیٹ جی پی ٹی جیسی چیزوں کی وجہ سے انسان بالکل ہی عضو معطل بن کر رہ جائے گا۔ہم سُن رہے ہیں کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے شاعری کی جا سکے گی اور گانوں کی دھنیں بھی بنائی جا سکیں گی ۔اِسی طرح کاپی رائٹنگ کیلئے بھی مصنوعی ذہانت کو بروئے کار لایا جا رہا ہے ، اور بھی بہت سے کام ہیں جن پر پہلے انسانوں کی اجارہ داری تھی مگر اب اُن پر چیٹ جی پی ٹی کا قبضہ ہوچکا ہےلیکن کیا مصنوعی ذہانت کی مدد سے کی جانے والی مصوری اور شاعری ہمیں قابل قبول ہوگی اورکیا ایسی شاعری اور مصوری پر اسی طرح تنقیدی مضامین لکھے جائیں گے جیسے موزارٹ اور ریمبراں پر لکھے جاتے تھے؟ میرے پاس مستقبل میں جھانکنے کا کوئی ذریعہ تو نہیں مگرپھر بھی مجھے یوں لگتا ہے کہ مصنوعی فنون ِلطیفہ کو زیادہ پذیرائی نہیں ملے گی ۔آرٹ انسانی جذبات کے اظہار کا نام ہے، کوئی مشین اگر اِن جذبات کا اظہار کرے گی تو وہ اظہار کھوکھلا اور جعلی ہوگا ۔ مگر یہ سب اندازے اور قیاس آرائیاں ہیں،اگر چیٹ جی پی ٹی میر اور غالب کے انداز میں شعر کہنا شروع کردے تو اِس بات سے کیا فرق پڑے گا کہ اِن شعروں کا خالق کوئی انسان ہے یا مشین، ہم نے تو فقط اچھی شاعری پر جھُومنا ہے سو جھُوم لیں گے۔بالکل اسی طرح جیسے آج کل کی فلموں میں حیرت انگیز مناظر کرومے کی مدد سے نہایت آسانی کے ساتھ فلمائے جاتے ہیں، کہیں دکھایا جاتا ہے کہ کوئی بندہ چٹان سے پھسل کر سمندر میں گر گیا ہے اور کہیں کوئی ٹرین کے نیچے کچلا گیا ہے، ہمیں اچھی طرح علم ہوتا ہے کہ یہ سب کیمرہ ٹرک ہے مگر اِس کے باوجود ہم بے حد دلچسپی کے ساتھ یہ فلمیں دیکھتے ہیں اور پروا نہیں کرتے کہ یہ سب کچھ مشینوں کی جعل سازی کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔اسی مثال کو چیٹ جی پی ٹی پر منطبق کریں، اگر مشینی شاعری مسحور کُن ہوگی تو کیا ہم محض اِس لیے نہیں سنیں گے کہ یہ چیٹ جی پی ٹی نے کی ہے کسی انسان نے نہیں؟
یہ تو وقت ہی بتائے گا کہ مستقبل میں مصنوعی ذہانت کیا گُل کھلاتی ہے، فی الحال تو میں اِس بات پر مسرور ہوں کہ مصنوعی ذہانت کی وجہ سے کم از کم کالم نگاروں کی نوکری کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ جس قسم کا بے معنیٰ کالم چیٹ جی پی ٹی نے لکھ کر دکھایا ہے، اُس قسم کا بے ربط کالم تو وہ کالم نگار بھی نہیں لکھتے جنہیں پڑھنا کسی عذاب سے کم نہیں ۔ اب اگر آپ چاہتے ہیں کہ میں اُن کالم نگاروں کے نام آپ کو بتاؤں تو یہ نہیں ہوسکتا،اِس کیلئے آپ کو مجھ سے علیحدگی میں وقت لینا پڑے گاکیونکہ اُن کالم نگاروں کے نام آپ کو چیٹ جی پی ٹی بھی نہیں بتا سکتی!
( بشکریہ : روزنامہ جنگ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

مصنوعی ذہانت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleامریکی صدر ٹرمپ کی چھٹی ؟ مواخذے کی کوشش ناکام بنا دی گئی
Next Article ایران یورینیئم افزودگی دوبارہ شروع کریگا تو اس پر پھر حملہ کریں گے: ٹرمپ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

مصنوعی ذہانت کی جوانی اور ڈان کے رپورٹر سے سرزد ہونے والا گناہ : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم

نومبر 30, 2025

چیٹ جی پی ٹی نے کام کرنا بند کر دیا

اپریل 3, 2025

نصرت جاوید کاتجزیہ : کمال کو پہنچی مصنوعی ذہانت کی اوقات

دسمبر 18, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.