Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, جولائی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • میرے گھر میں فرشتے نہیں آتے : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • جس کے ذکر سے پہلے پلکیں اشکوں سے وضو کرتی ہیں : عمار مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : لاہور کی برسات
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : لاہور کی برسات

ایڈیٹرجولائی 21, 20246 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna-mufti.jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور میں موسم کی پہلی بارش برسی۔ پہلی اس لیے کہ اس سے پہلے کی بارشیں صرف بارش کا ٹریلر تھیں۔ مٹی اڑا کے، ادھر کے پتے ادھر پھینک کے اور صرف کیچڑ کی ہلکی سی تہہ جما کے ترسا کے گزر جانے والی بارشوں کو ہم لاہوریے خاطر میں نہیں لاتے۔لاہور کی بارش تو وہ بارش ہوتی ہے کہ آپ گرمی سے بےحال زبان نکالے پیڈسٹل فین کے آگے بیٹھے، ناران کاغان جانے کے لیے آنے پائیاں گن رہے ہوتے ہیں اور زمین آسمان آگ اگل رہے ہوتے ہیں کہ اچانک ہوا کا ایک جھونکا آتا ہے۔
اس جھونکے میں کچھ ایسا ہوتا ہے کہ آپ چونک جاتے ہیں۔ ناک کے نتھنے پھڑکنے لگتے ہیں اور نجانے کس جبلت سے مجبور ہو کے قریب کھڑے فرد سے کہتے ہیں: ’بارش ہونے والی ہے۔‘اکثر ایسے وقت میں محکمہ موسمیات نے اگلے دو دن گرم اور خشک بتائے ہوتے ہیں لیکن آپ اس جھونکے سے مسرور ہو کر گھر کے پرنالے صاف کرا لیتے ہیں۔ دھوپ ویسی کی ویسی ہوتی ہے مگر لگتا ہے کہ دھوپ ماند پڑ گئی۔اس جھونکے کو گزرے آدھا گھنٹہ بھی نہیں گزرتا کہ شمال کی طرف سے گردوغبار کا طوفان، شاپر اڑاتا، سائن بورڈ گراتا، ٹہنیاں توڑتا، درانہ گلیوں بازاروں میں گھس آتا ہے۔بھاگتے دوڑتے، دروازے کھڑکیاں بند کرتے کرتے بھی سارا گھر مٹی مٹی ہو جاتا ہے۔ الگنی پہ پڑے کپڑے اڑ کے پڑوسیوں کے گھر پہنچ جاتے ہیں اور ان کے گھر کے دوپٹے پاجامے آپ کے لان میں آ گرتے ہیں۔چھت پہ سوکھنے کو رکھی بڑیاں اور کیریاں اتارتے اتارتے کالے سیاہ بادلوں کا دل آسمان کو ڈھانپ لیتا ہے۔ زبردست گھن گرج سنائی دیتی ہے اور دیکھتے ہی دیکھتے یہ موٹی موٹی بوندیں تڑا تڑ برسنے لگتی ہیں۔بارش کی خوشبو کے ساتھ بچوں کی چیخیں اور قہقہے بھی بلند ہوتی ہیں۔ حد یہ کہ مجھ جیسے آدم بےزار بھی پہلی بارش دیکھنے کو گھر سے باہر نکل آتے ہیں۔لاہوریوں کا کمال یہ ہے کہ بارش کتنی بھی تیز کیوں نہ ہو یہ چھتری استعمال نہیں کرتے۔ ہمیں تو ایک ہی وجہ سمجھ آتی ہے کہ ایسی منتوں مرادوں والی بارش میں چھتری لینا بارش کی توہین ہے۔
برسات کا موسم، آفات کا موسم
بارش کا پہلا گھنٹہ تو ہم خوب ناچتے کودتے اور ایسے حیران ہوتے ہیں جیسے پہلے کبھی بارش نہ دیکھی ہو۔ پھر جیسے جیسے شام ڈھلتی ہے، بتی غائب ہوتی ہے اور بارش تیز سے تیز تر ہوتی ہے۔ تھوڑی تشویش شروع ہوتی ہے۔ پہلا سٹیٹس واپڈا کے خلاف لگتا ہے۔
اس اثنا میں خبر ملتی ہے کہ فلاں کمرے میں پانی آگیا ہے۔ پانی نکالتے نکالتے دھیان آتا ہے کہ بارش کچھ زیادہ ہی تیز ہے۔ چار گھنٹے تک گلی میں پانی بھر جاتا ہے اور چھہ گھنٹے کے بعد یو پی ایس جواب دے جاتا ہے۔بارش وقفے وقفے سے رات بھر جاری رہتی ہے۔ نشیبی علاقے زیر آب آجاتے ہیں۔ تہہ خانوں میں پانی بھر جاتا ہے۔ کوئی سڑک بیٹھ جاتی ہے۔ کسی عمارت کا کوئی حصہ منہدم ہوتا ہے اور ایک کے بعد ایک سٹیٹس لگنے لگتے ہیں۔حکومت کی نا اہلی، موسمیاتی تبدیلی، شہروں کی پلاننگ، اربن فلڈنگ، ڈینگی کا خوف اور دیواروں پہ پھولتی کائی اور الماریوں میں لگی پھپھوندی کو بھگانے کے تیر بہدف نسخے۔برسات گھنی ہو تی جاتی ہے۔ ایک دن چھوڑ کے ایک دن برستی ہے۔ جمعرات کی جھڑی لگتی ہے۔ موسلادھار، پھوئیاں پھوئیاں، کن من اور ترشح، ہر شکل میں برستی ہے۔ لاہور کے جامن، گہرے اودے اور آم میٹھے ترین ہوتے جاتے ہیں۔ کائی سی دیواریں سیاہ پڑ جاتی ہیں اور در و دیوار سے سبزہ پھوٹ پڑتا ہے۔لاہور کی پہلی برسات شروع ہو چکی ہے۔ پرنالے لیپ لیجیے اور تیار ہو جائیے۔ نہ لاہور جہاں میں اور ہے اور نہ ہی ایسی برسات کہیں اور برستی ہے اور نہ ہی ایسے زندہ دل لوگ کہیں اور بستے ہیں۔ برسات مبارک!

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

برسات لاہور
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : اشتعال کی سیاست اور عمران خان کی جمہوریت پسندی
Next Article رضی الدین رضی کا اختصاریہ : سرور نغمی کی زندگی کا گوشوارہ اور پر سوز نغمہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز

جون 30, 2026

محسن نقوی: رومانوی شاعر اور ذاکر کی ہمہ جہت شخصیت : ڈاکٹر علی شاذف کا اختصاریہ

جنوری 15, 2026

لاہور: طالبہ کی ’خود کشی‘ کی کوشش، دوسری منزل سے چھلانگ لگادی ، حالت تشویش ناک

جنوری 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 1, 2026
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی جون 30, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.