Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, اپریل 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • بلوچستان کے ضلع چاغی میں مائننگ کمپنی کی سائٹ پر حملہ، نو افراد ہلاک
  • اسلام آباد کی کرفیو جیسی صورتِ حال میں ’’ خیر کی خبر ‘‘ نصرت جاوید کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»محمد حنیف کا کالم : اک گناہ اور سہی والا پاکستان
تازہ ترین

محمد حنیف کا کالم : اک گناہ اور سہی والا پاکستان

ایڈیٹرجولائی 12, 202413 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
film board
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہم سب کی اپنی اپنی تاریخ ہے اور ہمیں اچھی طرح یاد ہے کہ وہ کس دن شروع ہوئی تھی۔ہماری عمر کے لوگوں کی تاریخ بھٹّو کی پھانسی کی خبر سن کر شروع ہوئی تھی۔ ہم سے جو تھوڑے چھوٹے ہیں انھوں نے سنا جنرل ضیاالحق کے بارے میں کہ ہمارے محبوب صدر کا طیارہ ہوا میں پھٹ گیا اور ان کی تاریخ شروع ہوئی۔
بعد میں بےنظیر کی موت اور جنرل مشرف کے ساتھ فیس بُک فرینڈ شپ سے تاریخ شروع کرنے والے بھی ایک نسل ہے اور اب تو وہی ہے جن کی تاریخ 1992 کے ورلڈ کپ اور پھرعمران خان کے دھرنے سے شروع ہوتی ہے۔
حکمرانوں کے آنے جانے کے علاوہ بھی ایک تاریخ ہوتی ہے جو کوئی کتاب پڑھ کر، فلم دیکھ کر یا گانا سن کر شروع ہوتی ہے۔
آپ کو بھی غالباً یاد ہوگا کہ پہلی فلم سینما میں کون سی دیکھی تھی۔ اگر یاد ہے تو اس کے ساتھ ایک پورا ماحول، ایک تہذیب اور کئی بھلے برے چہرے بھی یاد ہوں گے۔ہمارے گھر میں ٹی وی، فلم پر پابندی تھی۔ ایک عید پر گھر والوں سے چھپ کر سینما میں پہلی فلم دیکھی۔ اس کا نام تھا ’ایک گناہ اور سہی‘۔ فلم دیکھنا ہی ہمارا پہلا گناہ تھا۔ فلم بھی سمجھ نہیں آئی۔
اداکارہ رانی کو سگریٹ پیتے دیکھ کر علم میں اضافہ ہوا کہ لڑکیاں بھی سگریٹ پیتی ہیں۔
ہماری طرح کئی اور بھی گھر والوں سے چھپ کر فلم دیکھنے آئے ہوئے تھے۔ کسی نے شکایت لگا دی، اس کے بعد جو پٹائی ہوئی تو ہمارا عزم اور پختہ ہو گیا۔ فلموں کے پوسٹر دیکھ کر شوق پورا کر لیتے تھے۔
ان ہی دنوں میں ایک فلم کا پوسٹر دیکھا جس کا نام تھا ’چار خون کے پیاسے‘۔ فلم نہ دیکھنے کی حسرت ساری عمر رہی۔شہر پڑھنے آئے تو سینما کو ہی کلاس روم سمجھ لیا اور ’نوٹاں دا بادشاہ‘ سے لے کر ’ہتھکڑی‘ تک کوئی فلم نہیں چھوڑی۔ کبھی تعلیم کی زیادہ لگن ہوتی تھی تو ایک دن میں تین شو بھی دیکھ لیتے تھے۔
ان فلموں کی یاد حال ہی میں شائع ہوئی ایک کتاب دیکھ کر آئی جس میں عمر علی خان نے کوئی سات سو صفحوں میں پشتو، پنجابی اور اردو فلموں کے ریویوز جمع کیے ہیں۔
کتاب کے ایڈیٹر سعد خان ہیں جو ’خجستان‘ کے نام سے پاکستان میں پاپولر کلچر کا ذاتی آن لائن عجائب خانہ چلاتے ہیں جس میں فلموں کے پوسٹر، پرانے رسائل، اشتہار اور گانے اور صوتی نوادرات بھی ملتے ہیں۔عمر علی خان کی تحریروں میں اچھوتی بات یہ ہے کہ وہ فلم کی کہانی بتاتے ہیں، اس کے بنانے والوں پر بات کرتے ہیں، فلم کتنی چلی اور کون سی ڈبہ ہو گئی یہ بتاتے ہیں۔
سیاسی فلمیں، جہادی فلمیں، جٹ فلمیں، جانوروں والی فلمیں، جنوں بھوتوں پر بننے والی فلمیں، سب پر بات کرتے ہیں لیکن کوئی بھاشن نہیں دیتے بلکہ یہ کتاب اس غریب تہذیب کا جشن ہے جو محنت کش، مزدور اور کسان طبقوں کے لیے بنائی گئی تھی۔پشتو فلموں میں آدم خور، حسینہ، ایٹم بم اور لیڈی باس جیسے نگینے شامل ہیں۔ بدر منیر اور مسرت شاہین کے تذکرے ہیں جن کی فلمیں پشاور سے نکل کر پورے پاکستان میں چھا گئیں۔
اردو اور پنجابی فلموں میں زیادہ تر بدلے کی آگ ہے یا مغربی تہذیب کا ماتم اور ظاہر ہے اگر مغربی تہذیب کی مذمت کرنی ہے تو اس سے پہلے اسے دکھانا بھی ہو گا۔ان فلموں میں کیمرہ ڈانسرز کے ارد گرد قلابازیاں لگاتا ہے۔
فلموں کے نام ہی ان کے ٹریلر ہیں۔ ڈسکو ڈانسر، غیرت، ہنٹر والی، خطرناک، خان زادہ، دلہن ایک رات کی، رضیہ پھنس گئی غنڈوں میں، عورت راج، بگڑی نسلیں، لو اِن جنگل، پاک دامن، وغیرہ وغیرہ۔۔۔کتنے خواب، کتنی خواہشیں، کتنے خوف سکرین کے پردے پر دکھائے گئے، اب ان کی جھلکیاں عمر علی خان اور سعد خان کی اس کتاب میں دیکھ سکتے ہیں۔
کوئی نصف صدی بعد ایک گناہ اور سہی کی کہانی بھی سمجھ آ گئی۔ جو گناہ ایک نسل کرتی ہے وہ آنے والی نسل کے سر ڈالتی چلی جاتی ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پنجابی فلمی صنعت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleثانیہ زہرہ کی پراسرار موت : مریم نواز کا نوٹس : قبر کشائی اور پوسٹ مارٹم کا حکم
Next Article آج کے فیصلے کے 15 دن بعد پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک بنے گا: واوڈا کا دعویٰ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

کلاسیقی موسیقی ’’ مقدس آمریت اور استاد بڑے غلام علی خان : ڈاکٹر صلاح الدین حیدر کی یاد نگاری

مارچ 5, 2026

نام ور کامیڈین اور فلم ، ٹی وی کے اداکار انور علی انتقال کر گئے

ستمبر 2, 2025

ڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : پنجاب کی وحدت پر حملہ آور آکاس بیل سوچ

جون 23, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت اپریل 25, 2026
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم اپریل 25, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.