Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کا کالم :عاشقوں کیلئے مشورے!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کا کالم :عاشقوں کیلئے مشورے!

ایڈیٹراگست 4, 202425 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اگر آپ محبت میں ناکامی کی وجہ سے پریشان ہیں اور اس پریشانی کی وجہ سے آپ کی راتوں کی نیند اڑ گئی ہے آنکھوں کے گرد سیاہ ہالے پڑ گئے ہیں، صحت خراب ہونا شروع ہو گئی ہے تو گھبرانے کی ضرورت نہیں۔آپ سیدھا ماڈرن عامل بابے کے دفتر میں تشریف لائیں انشااللہ محبوب آپ کے قدموں میں لوٹنے لگے گا ،جو آپ سے پہلے بابا جی کے دفتر میں پہنچا ہو گا۔عامل بابا صرف تعویذ ہی نہیں دیتے مشورے بھی دیتے ہیں اور ان کے مشورے تیر بہدف ثابت ہوتے ہیں کیونکہ انہیں محبت میں ناکامی کا سترسالہ تجربہ ہے۔درج ذیل چند مشوروں سے آپ اندازہ لگا سکتے ہیں کہ عامل بابا کتنے گھاگ قسم کے عاشق ہیں۔
عامل بابا کا سب سے پہلا مشورہ تو یہ ہے کہ اگر آپ محبت میں کامیابی چاہتے ہیں تو ایک وقت میں ایک سے محبت کرنے کی بجائے دو تین سے کریں کہ محبت میں’’چانس‘‘ نہیں لینا چاہئےآپ نے داخلہ کسی ایک کالج میں لینا ہوتا ہے لیکن آپ فارم مختلف کالجوں میں جمع کراتے ہیں تاکہ ایک میں ناکامی کی صورت میں دوسرے کالج میں داخلہ مل سکے۔اسی طرح زیادہ سمجھ دار لوگ مختلف کالجوں ہی میں نہیں مختلف مضامین میں بھی داخلے کیلئے اپلائی کرتے ہیں اس رویئے کو دوسرے معنوں میں TO WHOM IT MAY CONCERN بھی کہا جاسکتا ہےمحبت میں بھی یہی طریق کار کارگر ثابت ہوتا ہے۔
محبت کا دیوتا کیوپڈ اندھا ہے چنانچہ عاشقوں کو بھی کبھی تیر کسی نشانے پر نہیں پھینکنا چاہئے بلکہ یہ تیر جسے لگ جائے اس کو غنیمت سمجھنا چاہئے عاشقوں کیلئےعامل بابا کا دوسرا قیمتی مشورہ یہی ہے کہ وہ دورانِ محبت مجنوں کی پیروی میںگریبان پھاڑ کر جنگلوں کی طرف نہ نکل جائے ۔عاشق کو ہمیشہ مکمل ہوش وحواس میں رہنا چاہئے اور
بے خطر کود پڑا آتش نمرود میں عشق
عقل ہے محو تماشائے لب بام ابھی
ایسے غیر حقیقت پسندانہ مشوروں پر عمل کرنے کی حماقت نہیں کرنا چاہئے ان دنوں جو عاشق آتش نمرود میں کودنے کی کوشش کرتے ہیں ان کے خلاف مقدمہ درج ہو جاتا ہے اور پھر بڑی پھینٹی پڑتی ہے۔
عاشقوں کیلئے عامل بابا کا تیسرا مشورہ یہ ہے کہ انہیں جہاں ہمہ وقت محبوب کے حسن کے قصیدے پڑھتے رہنا چاہئے وہاں درمیان درمیان میں محبوب کو ہلکی سی تڑی لگانے میں بھی کوئی حرج نہیں۔جو عاشق ایسا نہیں کرتے محبوب انہیں گھڑے کی مچھلی سمجھ بیٹھتا ہے اور یوں ایسے عاشق کو بالآخر محبت میںناکامی کا منہ دیکھنا پڑتا ہے۔
ایک اور ضروری مشورہ جو عامل بابا عشاق کو دیتے ہیں وہ یہ ہے کہ جب انہیں محبت میں کامیابی حاصل ہو جائے تو فوراً اسے چھوڑ کر نئے محبوب کی تلاش میں نکل کھڑے ہوں کیونکہ جو عاشق عامل بابا کے مندرجہ بالا گھٹیا مشوروں کے نتیجے میں کامیاب ہو گا وہ کچھ ہی عرصے بعد اپنے محبوب کے سامنے ایکسپوژ بھی ہو جائےگا۔لہٰذاایکسپوژ ہونے سے پہلے پہلے محبوب سے اپنی جان چھڑانا بہتر ہے تاہم اس میں یہ احتیاط بہت لازمی ہے کہ عاشق اپنے محبوب سے الگ ہونے کا کوئی ٹھوس بہانہ سوچے اور اگر کوئی ٹھوس وجہ نہ مل سکے تو ظاہر داری کیلئے کسی فضول سی وجہ کو بھی بنیاد بنایا جا سکتا ہے مثلاً یہ کہ آٹا گوندھتے وقت تم ہلتی کیوں ہو وغیرہ وغیرہ، اس مشورے پر عمل کرنے سے عاشق دنیا والوں کی نظروں میں بے وفا کہلانے سے بچ جائے گا بلکہ مزید احتیاط کے طور پر عاشق کو اپنے سابقہ محبوب کے خلاف ڈس انفارمیشن کی ایسی مہم چلانی چاہئے کہ لوگ الٹا محبوب کو بے وفا سمجھنے لگیں۔
جو عاشق مملکت حسن میں بہرصورت راج کرنا چاہتے ہیں وہ عامل بابا کے پاس ان کے دفتر میں تشریف لائیں۔اپنا نام رجسٹر کرائیں اور باقاعدہ فیس ادا کریں تاکہ انہیں بقیہ مشورے مع تعویذ دیئے جاسکیں۔بابا جی نے عاشقوں کی ایک تنظیم بھی بنا رکھی ہے رجسٹریشن فیس ادا کرتے ہی آپ خودبخود اس تنظیم کے رکن بھی بن جائیں گے اور اس کے بعد تنظیم کے ان خفیہ اجلاسوں میں بھی شامل ہوسکیں گے جو ’’خفیہ ‘‘ والوں کے دفتر میں ہوتے ہیں کہ آخر ان کا بھی دل ہوتا ہے یہ بھی محبت میں کامیابی چاہتے ہیں ….
اب آخر میں ظفر اقبال کی خوبصورت غزل:
اس کے سفر میں زاد سفر دیکھنا نہیں
خود بھی ملے تو ایک نظر دیکھنا نہیں
کرنا ہے اور طرح سے محسوس اب اسے
پھرنا ہے آس پاس مگر دیکھنا نہیں
کوئی سوار ہی نہ نکل آئے اس لئے
ہم کو غبار راہگزر دیکھنا نہیں
جب دیکھنے چلے تو ہمیں کچھ پتا نہ تھا
کس سمت دیکھنا ہے کدھر دیکھنا نہیں
آنکھوں میں ایک بار ہی بھرلیں گے اس کی شکل
دیکھا اسے تو بار دگر دیکھنا نہیں
اک لفظ جو لبوں پہ لرزتا ہے رات دن
کہنا ہے اور خواب اثر دیکھنا نہیں
اچھا ہے روکیے نہ ہمیں آپ بھی کہ ہم
دیکھیں گے اس طرف ہی جدھر دیکھنا نہیں
تم کچھ بھی ہو ہم آئیں گے بس دیکھنے تمہیں
مقصد تمہارے عیب وہنر دیکھنا نہیں
اس کی طرف سے بیٹھے ہو منہ موڑ کر ظفر
آئے ہی کس لئے تھے اگر دیکھنا نہیں
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ :پاکستان کی اسرائیل کے ساتھ کیا دشمنی ہے؟
Next Article یاسر پیر زادہ کا کالم : وہ آیا، اُس نے ہنسایا اور وہ چلا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.