Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»فاروق عادل کا کالم : حسینہ واجد ، بے نظیر بھٹو اور سارک کانفرنس
تازہ ترین

فاروق عادل کا کالم : حسینہ واجد ، بے نظیر بھٹو اور سارک کانفرنس

ایڈیٹراگست 6, 202425 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بے گناہوں کا لہو رنگ لایا اور حسینہ واجد بنگلا دیش سے فرار ہو کر بھارت جا پہنچیں۔ اب سوال یہ ہے کہ بنگلا دیش کے انقلاب نیز حسینہ واجد کا انجام کیا ہو گا؟
ایک واقعہ یاد آتا ہے۔ یہ 1991۔ 92 کی بات ہوگی، شہید بے نظیر بھٹو نے سارک اپوزیشن فورم قائم کیا جس میں شرکت کے لیے تمام رکن ملکوں سے حزب اختلاف کے راہ نما کراچی پہنچے۔ ان میں حسینہ واجد بھی شامل تھیں۔ جناح کیپ پہننے والے وی سنگھ بھارت سے پہنچے۔ نیپال سے آنے والے مہمان کا تعلق کمیونسٹ پارٹی سے تھا۔ نیپال سے انو رادھا پہنچے۔ ان کے علاوہ بھی کچھ مہمان تھے۔ سارک اپوزیشن کانفرنس سے ایک روز پہلے پریس کلب نے ان مہمانوں کو مدعو کیا۔ تمام راہ نما صحافیوں میں گھل مل گئے۔ بے تکلفی کے ساتھ گپ شپ کی اور یہاں وہاں بیٹھ کر چائے سے لطف اندوز ہوئے۔ سوائے ایک مہمان کے جس کے چہرے پر ناراضی پینٹ کر دی گئی تھی اور جو بات ان کی زبان سے نکلی، زہر میں بجھی ہوئی نکلی۔ یہ حسینہ واجد تھیں۔ یوں لگتا تھا کہ پڑوسی ملکوں کے یہ راہ نما دوستانہ میچ پر آئے ہوں تا کہ وہ یہاں اپنی اور اپنے ملک کے لیے غیر رسمی سفارت کاری کر سکیں لیکن حسینہ واجد کا معاملہ مختلف تھا۔ پریس کلب کے سیکرٹری نے انھیں خوش گوار مسکراہٹ کے ساتھ خطاب کی دعوت دی تو وہ ایک جھٹکے ساتھ کرسی سے اٹھیں اور نا خوش گوار لہجے میں بولیں، مجھے بس یہی کہنا ہے کہ پاکستان ہمارے اثاثے وا گزار کیوں نہیں کرتا۔ اگلے روز سارک اپوزیشن کانفرنس میں بھی انھوں نے اسی لب و لہجے میں یہی کچھ کہا۔ بے نظیر بھی سوچتی ہوں گی کہ اگر اس بی بی نے یہاں آ کر اگر یہی کچھ کرنا تھا تو بہتر ہوتا کہ نہ ہی آتیں۔ یہ واقعہ حسینہ واجد کے اقتدار میں آنے سے پہلے کا ہے۔
ان کی وزارت عظمیٰ کے زمانے میں ڈھاکا میں ایشیا کپ ہوا تو وہ مہمان خصوصی تھیں۔ فائینل میچ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ہوا اور چند گھنٹوں کے کھیل کے بعد اندازہ ہو گیا کہ یہ ٹرافی پاکستان کو جا رہی ہے۔ یہ دیکھ کر میچ ختم ہونے سے پہلے ہی وہ اسٹیڈیم سے واپس چلی گئیں کہ کہیں انھیں پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرافی اپنے ہاتھ سے نہ دینی پڑے۔
ان کی وزارت عظمیٰ کے پہلے دور کی تکمیل کے بعد جن دنوں عام انتخابات ہو رہے تھے، ایک دوست کے ذریعے بنگلا دیش کے ایک شہری سے ملاقات ہوئی، معلوم ہوا کہ وہ صاحب بنگلا دیش نیشنل پارٹی ( بی این پی) سے تعلق رکھتے ہیں اور رنگ پور شاخ عہدے دار ہیں۔ یہ جان کر حیرت ہوئی کہ ایک سیاسی کارکن انتخابات کے موسم میں اپنے حلقے سے دور ہے۔ کہنے لگے کہ بنگلا دیش میں دو کام ایک ساتھ نہیں ہو سکتے۔
’ وہ کیا؟‘
میرے سوال پر کہنے لگے کہ حسینہ کی حکومت میں ’اپوزیشن کرنا اور ملک میں رہنا‘، یہ ممکن نہیں اور آپ لوگ پاکستان میں بیٹھ سمجھ بھی نہیں سکتے۔
وہ درست کہتے تھے۔ یہ وہی زمانہ تھا جب عبد القادر ملا، مطیع الرحمٰن نظامی، ابو صالح محمد صدیق اور بہت سے دوسرے راہ نماؤں کا عدالتی قتل کیا جا رہا تھا۔ نوے برس کے پروفیسر غلام اعظم کو جیل میں اذیتیں دی جا رہی تھیں۔ یہ بات درست ہے کہ بی این پی کے اس راہ نما کی طرح اس اذیت کا ذائقہ ہم نے نہیں چکھا تھا لیکن یہاں بیٹھ کر جتنا کچھ دیکھ اور سمجھ سکتے تھے یا ذرائع ابلاغ کے توسط سے جان سکتے تھے، اس سے واضح تھا کہ وہ سنہری سرزمین جسے سونار دیش بنانے کے نعروں کے ساتھ اپنوں سے جدا کیا گیا تھا، اب خود ان کے اپنے لیے جہنم بنا دی گئی ہے۔ تنگ نظر قوم پرستی کا نتیجہ ہمیشہ ایسا ہی دیکھا گیا ہے۔
کاٹھ کی ہنڈیا آگ پر بار بار چڑھائی جا سکتی ہے اور نہ ظلم کی آندھی تادیر چلتی ہے۔ سورج جو ایک بار طلوع ہو جاتا، سر شام اس کا ڈوبنا لازم ہے۔ حسینہ واجد نے شیخ مجیب الرحمٰن کے بیٹی ہونے کے ناتے خود کو راج کماری سمجھا اور تشدد کے ذریعے وجود میں لائے جانے والے ملک صرف اور صرف تشدد سے کام لیا۔ ظلم کا یہ کاروبار 15 برس تک کیسے برقرار رہا؟ اس سوال کا جواب زیادہ مشکل نہیں۔ پہلا جواب یہ ہے کہ ظلم کے اثرات عام طور پر دو طرح کے ہوتے ہیں۔ اول اول خوف ہوتا ہے۔ لوگ زیر زمین چلے جاتے ہیں۔ کچھ دیر کے لیے خاموش ہو جاتے ہیں اور مناسب وقت کا انتظار کرتے ہیں۔ ان کی طویل حکمرانی کا دوسرا دوسرا سبب بہتر اقتصادی حکمت عملی ہو سکتی ہے جس نے بنگلا دیش جیسے غربت کے مارے ملک میں لوگوں کو آسودگی دی پھر جب خوش حالی عادت کا حصہ بن گئی تو ظلم اور جبر سے پریشانی ہونے لگی۔ یوں لوگ رفتہ رفتہ آواز اٹھانے لگے۔ اس آواز کی گونج اتنی بڑھی کہ حسینہ واجد کے لیے اپنے محفوظ قلعے میں اطمینان سے بیٹھنا ممکن نہ رہا۔
بنگلا دیش ایپی سوڈ کا ایک اور پہلو بڑا دلچسپ ہے۔ ہمارے یہاں بھی ایک صاحب ہوا کرتے تھے جنھیں سہارے تلاش کرنے کی عادت تھی۔ ان ہی سہاروں کے چکر میں وہ اپنا بنا بنایا کھیل بگاڑ بیٹھے۔ اب بیٹھے ہوئے ہیں تصور جاناں کیے ہوئے۔ کبھی اسٹیبلشمنٹ پر چڑھ دوڑتے ہیں اور کبھی گھبرا کر یوٹرن کی عادت دہراتے ہیں۔ یہی کچھ حسینہ نے بھی کیا۔ اپنے رشتے دار کو فوج کا سربراہ بنایا لیکن اسی رشتے دار نے 45 منٹ کے نوٹس پر دیس نکالا دے ڈالا۔ خدا کرے ہمارے کھلاڑی سیاست دان بھی یہ رمز سمجھ پائیں۔ ہمارے لیے اس واقعے کا سب سے بڑا سبق تو یہی ہو سکتا ہے۔
خیر، یہ بات چھوڑیئے، اصل بات سوال یہ ہے کہ اب بنگلا دیش کا مستقبل کیا ہو گا، کیا فوج الیکشن کرا کے رخصت ہو جائے گی یا طویل عرصے کے لیے مسلط ہو جائے گی؟ یہ درست ہے کہ فوج نے حسینہ واجد کو محفوظ راستہ دے دیا ہے۔ ابھی کچھ نہیں کہا جا سکتا کہ ان کی واپسی ہو سکے گی یا نہیں۔ سیاست میں بند راستے کھلتے ہوئے اکثر دیکھے گئے ہیں۔ فی الحال تو ان کا انجام شاہ ایران جیسا دکھائی دیتا ہے جنھیں کوئے یار میں دو گز زمیں بھی نہ مل سکی۔ حسینہ بھاگ کر بھارت پہنچیں ضرور لیکن تاریخ کا ایک سبق یہ بھی ہے کہ ٹشو پیپر ہمیشہ سینے سے لگا کر کبھی نہیں رکھا گیا۔
(بشکریہ:سب نیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

بنگلا دیش بے نظیر بھٹو حسینہ واجد سارک کانفرنس فاروق عادل
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبرطانیہ میں سیاسی پناہ ملنے تک حسینہ واجد کو بھارت میں رہائش دینے کا فیصلہ
Next Article بنگلادیش میں فوج نے کرفیو اٹھالیا، تعلیمی ادارے کھل گئے
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

غلام قوم میں پیدا ہونے والے بھٹو کے افکار کو کون سولی چڑھائے گا ؟ مہتاب حیدر تھیم کا کالم

اپریل 4, 2026

سولہ دسمبر یومِ سیاہ ، چار اپریل یومِ سیاہ تر : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

اپریل 3, 2026

بھٹو ، نصراللہ اور ایک کتاب : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

فروری 20, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.