Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مذاکرات کا دوسرا دور : ہوشمندی اور لچک کی ضرورت سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»عطا ء الحق قاسمی کاکالم: شورش۔ جسے ایوانِ ادب سے انصاف نہیں ملا!
تازہ ترین

عطا ء الحق قاسمی کاکالم: شورش۔ جسے ایوانِ ادب سے انصاف نہیں ملا!

ایڈیٹراگست 17, 20245 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

کبھی کبھی دل یاد رفتگان سے معمور ہو جاتا ہے جن لوگوں سے انسان ملا ہو اور وہ آپ سے باتیں کرتے کرتے آگے سے ہنکارا بھرنا بند کردیں تو دل گھبرانے لگتا ہے لیکن اس دنیا کا نظام ہی ایسا ہے کہ ان کی جگہ دوسرے لوگ لے لیتے ہیں اور جب زمانہ انہیں شوق سے سن رہا ہوتا ہے وہ داستاں کہتے کہتے سو جاتے ہیں۔ان مرحومین میں سے جس شخصیت کا ذکر میں خصوصی طور پر کرنا چاہتا ہوں اور جس کے کردار کی عظمت میرے دل پر نقش ہے اس کا نام آغا شورش کاشمیری ہے۔ مولانا ظفر علی خان کے بعد اردو ادب و صحافت میں آغا صاحب ایسی شخصیت پیدا نہیں ہوئی۔ میں آغا صاحب کو ایک لحاظ سے ایک بدقسمت انسان سمجھتا ہوں کہ انہیں زمانے نے وہ مقام عطا نہیں کیا جس کے وہ مستحق تھے۔ جہاں ترقی پسند تحریک کی اردو ادب کے حوالے سے بہت سی خدمات ہیں وہاں اس کا ایک گناہ یہ ہے کہ اس نے تحریک سے باہر بڑے بڑے ناموں کو گہنانے کی کوشش کی اور انہیں بیشتر صورتوں میں اس میں کامیابی حاصل ہوئی۔ آغا شورش کاشمیری بھی اس نظریاتی تیر اندازی کا شکار ہوئے۔
گزشتہ دنوں آغا صاحب کے کلیات میری نظروں سے گزرے اور میں ان کی شاعرانہ عظمت کا پہلے سے زیادہ قائل ہوگیا ان کی جستہ جستہ نظمیںہفت روزہ چٹان میں میری نظروں سے گزرا کرتی تھیں اور میں سمجھتا تھا کہ ان کی حیثیت دائمی نہیں ہے لیکن جب میں نے ان کے کلیات پر نظر ڈالی تو اندازہ ہوا کہ اصلی شاعر کبھی آؤٹ آف ڈیٹ نہیں ہوتا۔ چنانچہ حبیب جالب کی طرح آغا شورش کاشمیری بھی اپنی ان نظموں کے حوالے سے زندہ و تابندہ ہیں جو انہوں نے ظلم اور ظالم کے خلاف لکھیں اور اس کی پاداش میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کیں۔
جہاں تک ظلم کے خلاف بغاوت کا تعلق ہے میرے خیال میں شاعروں میں مولانا حسرت موہانی کے علاوہ جو نام پوری للکار کے ساتھ اس ضمن میں سامنے آتا ہے وہ شورش کا ہے۔ والد ماجد مولانا بہاء الحق قاسمی بتایا کرتےتھے کہ نوجوان شورش کو اس کی شب عروسی کے موقع پرانگریز کی پولیس گرفتار کرکے لے گئی اور انہیں زنداں میں ڈال دیا ۔ شورش کو جو اذیتیں دی گئیں ان کے تصور ہی سے دل کانپ جاتا ہے ان اذیتوں میں سے ایک اذیت یہ بھی تھی کہ ان کے منہ پر غلاظت باندھ دی جاتی تھی لیکن یہ مرد حر اس عالم میں بھی انگریز سامراج مردہ باد کے نعرے لگاتا تھا۔ پاکستان بننے کے بعد اس نابغہ روز گار شاعر، ادیب اور صحافی نے عوام کے نئے آقاؤں کے خلاف مورچے لگائے اور اس کے نتیجے میں انہیں اک بار پھر ان مراحل سے گزرنا پڑا جن سے انگریز کے دور میں گزرنا پڑا تھا جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے شورش نے ملکی اور غیرملکی حاکموں کی قید میں سات سال سے زیادہ گزارے اور اس قید و بند کے دوران انہیں شوگر، بلڈ پریشر اور دوسرے امراض لاحق ہوئے اور ان موذی امراض نے انہیں ہم سے بہت جلد جدا کردیا۔ شورش کی نثری تصانیف ایک درجن سے زیادہ ہیںاور ان کے پائے کی خوبصورت نثر لکھنے والے ہمارے ہاں شاید ہی چند لوگ اور ہوں، لیکن اتنے بڑے نثار کو نظر انداز کرکے ہمارے نصابوں میں ان لوگوں کو شامل کیا گیا ہے جنہوں نے شورش جیسی نثر لکھنے کا کبھی سوچا بھی نہیں اور کبھی ظالم کی کلائی مروڑنے کی جسارت بھی نہیں کی۔
پاکستان کے پہلے فوجی آمر ایوب خان کے خلاف شورش کی صدائے احتجاج بہت بلند تھی۔ انہوں نے ایک موقع پر زبردست بھوک ہڑتال کی۔ زبردست اس لئےکہ یہ سچ مچ کی بھوک ہڑتال تھی یہ ایوب خان کے آخری دن تھے اور ذوالفقار علی بھٹو اعلان تاشقند کے حوالے سے ایوب خان کے خلاف مورچہ لگاچکے تھے۔ سچ مچ کی بھوک ہڑتال اور مختلف امراض میں مبتلا ہونے کی وجہ سے شورش کی حالت بگڑنے لگے حتیٰ کہ ڈاکٹروں نے وارننگ دے دی کہ اگر یہ بھوک ہڑتال ختم نہ ہوئی تو شورش کی موت واقع ہو جائے گی۔ اس پر شورش کے دوستوں اور مداحوں نے سوچا کہ بھٹو صاحب سے کہا جائے کہ وہ شورش کو ہڑتال ختم کرنے پر آمادہ کریں کیونکہ ضدی شورش نے اس ضمن میں کسی اور کی بات سننے سے بھی انکار کردیا تھا۔ چنانچہ کچھ لوگ بھٹو صاحب کے پاس گئے اور انہیں شورش کی تشویشناک حالت کے بارے میں بتلانے کے بعد انہیں بھوک ہڑتال ختم کرانے کیلئےکہا۔ اس کے جواب میں بھٹو صاحب نے کہا شورش کو مر جانے دو اس کی موت سے تحریک زور پکڑے گی۔ مجھے یہ بات خود مجید نظامی مرحوم نے بتائی تھی۔ سیاست شاید اتنی ہی سفاک ہوتی ہے مگر ادب کو تو اتنا سفاک نہیں ہونا چاہیے کہ وہ کسی جینوئن شخص کو محض دھڑے بندی کی وجہ سے ماننے سے انکار کردے لیکن اگر بدقسمتی سے کبھی ایسا ہو بھی جائے تو بھی شورش ایسے لوگ مرا نہیں کرتے وہ جلد یا بدیر ابھر کر سامنے آہی جایا کرتے ہیں۔ ہر عہد میں نظیر اکبر آبادی کا راستہ کچھ عرصے کیلئےروکا جاسکتا ہے ہمیشہ کیلئے نہیں۔آخر میں شورش کی ایک نظم، مگر معذرت کہ مصروفیات کی وجہ سے یہ نظم ان کی نمائندہ نظم نہیں ہے۔
سیاسی دور ہے رندوں کو پیمانوں سے شکوہ ہے
ہم ایسے درد آشاموں کو مے خانوں سے شکوہ ہے
قیامت آرہی ہے اور یوں محسوس ہوتا ہے
خدا کو اپنی دھرتی کے نگہبانوں سے شکوہ ہے
صلہ اسلام کی خدمت کا گولی ہے کہ گالی ہے
پیمبرؐ کے گھرانے کو مسلمانوں سے شکوہ ہے
مسلماں ہی تھے اولاد نبیؐ پر ٹوٹنے والے
مجھے تاریخ کے مجہول عنوانوں سے شکوہ ہے
شگوفوں پر شگوفے کھل رہے ہیں بزم ہستی میں
فضا برہم ہے انسانوں کو انسانوں سے شکوہ ہے
شکایت یا حکایت کاسہ لیسوں کی غلط ہوگی
عزیزو! اس زمیں کے سوختہ جانوں سے شکوہ ہ
چراغ آرزو روشن ہے لیکن بزم سونی ہے
چلی جاتی ہے کالی رات، پروانوں سے شکوہ ہے
یزیدی قوتیں اب تک سریر آرا ہیں اے شورش
کہوں کیا؟ اور کیا لکھوں؟ غزل خوانوں سے شکوہ ہے
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

عطا ء الحق قاسمی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخیبرپختونخوا کے بعد پی ٹی آئی پنجاب بھی اختلافات کا شکار، 2 گروپوں میں تقسیم
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ: تحریک انصاف میں مائنس ون کا منصوبہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : انشااللّٰہ بچے اسکول سے واپس آ جائیں گے!

جون 19, 2025

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : میری کہانی!

جون 14, 2025

عطا ء الحق قاسمی کا کالم : بدو بدی خوش رہنے والا شیخ ادریس!

جون 12, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا اپریل 18, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.