Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, مئی 1, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تازہ ترین»وجاہت مسعود کا کالم : قاسمی صاحب کس دھندے میں پڑ گئے
تازہ ترین

وجاہت مسعود کا کالم : قاسمی صاحب کس دھندے میں پڑ گئے

ایڈیٹراگست 28, 202443 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قبلہ عطا الحق قاسمی نے عجب چونچال طبیعت پائی ہے۔ بیٹھے بٹھائے مینڈھے لڑانا کوئی ان سے سیکھے۔ اسحاق المعروف بہ طاہر القادری نامی ایک مرد پیر بعمر تہتر برس کینیڈا کے گوشہ عزلت میں ’ایک تکیہ بنائے اپنی اولاد کو لیے بیٹھا ہے‘۔ نہ کاہو سے دوستی، نہ کاہو سے بیر۔ ہاتف کا اشارہ ہو تو ’ریاست بچانے‘ یا ’انقلاب‘ برپا کرنے وطن مالوف کا رخ کرے، ورنہ اپنے پارہ نان پر اکتفا ہے۔ ’انقلاب‘ کا پھریرا تحریک انصاف کے لڑکے بالے لے اڑے۔ جن بندگان عالی سے بیعت ہوئے تھے، ان کا اقتدار زیر و زبر ہوئے زمانے گزر گئے۔ حضرت قاسمی نے یکایک اپنی کمان میں بان جوڑ کر ایسا سوئمبر رچایا ہے کہ قادری صاحب کے متاثرین میں اضطراب کی لہر دوڑ گئی۔ عبدالحفیظ چوہدری نامی ایک مجاہد میدان میں اترے مگر حضرت قادری کی کتابوں کی فہرست گنوا کر بیٹھ رہے۔ کسی موضوع پر36 جلدیں ہیں تو کسی پر بارہ اور کسی عنوان کو محض آٹھ جلدوں میں سمیٹ لیا۔ پھر فرماتے ہیں کہ ’قادری صاحب، لاتعداد دانشوروں سے زیادہ پڑھے لکھے اور ان سے زیادہ حلقہ اثر رکھتے ہیں… ڈاکٹر طاہر القادری نے علم کی جتنی خدمت کی ہے اس صدی میں کوئی دوسرا ہے تو اس کا نام لیں‘؟‘ صاحب ہم کاہے کو کسو کا نام لیں۔ آپ نے صدی کا تعین تو کیا ہی نہیں۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ انگریزی کے اس استاد کا نام البتہ معلوم ہے جو 80ء کی دہائی کے وسط میں طاہر صاحب کے ملفوظات کو انگریزی پوشاک پہنایا کرتے تھے۔ حفیظ صاحب فرماتے ہیں کہ طاہر القادری کے عربی زبان سے براہ راست انگریزی زبان میں ترجمے کو ’دنیا بھر کے انگریزی طبقات بہت سراہ رہے ہیں‘۔ صاحب کسی علمی جریدے یا اخبارمیں اس تحسین و توصیف کا حوالہ دیا ہوتا۔ بندہ ناچیز دینی امور میں درک نہیں رکھتا۔ تاریخ کا طالب علم ہے۔ طاہر القادری صاحب کی سیاست ہی پر رائے دے سکتا ہے۔
80ء کی دہائی کا وسط تھا۔ پنجاب یونیورسٹی میں دائیں بازو کے حامی جب بندہ ناچیز سے عاجز آگئے تو ایک روز اسے گاڑی میں ڈال کر ماڈل ٹاﺅن طاہر القادری صاحب کے پاس لے گئے۔ انہیں خیال تھا کہ یہ ناچیز قبلہ طاہر القادری سے مذہبی بحث کرے گا۔ یہاں یہ وضو بہت پہلے ٹھنڈے ہو چکے تھے۔ میں نے کاغذ پر کوئی بیس سوال لکھ رکھے تھے۔ دفتر کی وسیع و عریض میز کے ایک طرف طاہر القادری علمی شان سے بیٹھے تھے۔ دوسری طرف یہ خاکسار بیٹھ گیا۔ درویش نے پہلا سوال پوچھا۔ ’زبان تخلیق ہے یا مخلوق؟‘۔ قادری صاحب چونک گئے۔ دوسرا سوال تھا کہ ’وقت قدیم ہے یا مادہ؟‘۔ قادری صاحب کھو گئے۔ ہاتھوں کے نرت بھاﺅ سے اپنے والد مرحوم کی وفات کے قصے سنانے لگے۔ یہ وہ کہانیاں ہیں جن سے تحصیل جہانیاں کا کانسٹیبل عبدالحمید بھی پیر سپاہی بن جاتا ہے۔ مختصر یہ کہ ہمارا قافلہ خالی ہاتھ واپس آ گیا۔ قبلہ کی علمی بساط مارکس، اینجلز، سٹالن، لینن اور ماوزئے تنگ تک محدود ہے۔ تس پر مولانا مودودی، امین احسن اصلاحی اور ڈاکٹر اسرار احمد کو سطحی قرار دیتے ہیں۔ طاہر القادری انقلاب کا مفہوم ہی نہیں جانتے۔ طاہر صاحب نے اپنے والد محترم فرید الدین مرحوم کے بارے میں تقویمی حقائق کو خلط ملط کر رکھا ہے۔ کنگ جارج میڈیکل کالج اور طیبہ کالج لکھنو کا سند یافتہ ڈاکٹر جھنگ سے تیس میل دور ڈسپنسری میں ملازم نہیں ہوا کرتا تھا۔ مرحوم کی شاعری کے بارے میں دعوے بھی سند سے خالی ہیں۔ فانی، جوش اور فراق کا زمانہ اتنا پرانا نہیں ہوا کہ طاہر القادری کے ’صاحب طرز‘ والد کا ایک بھی شعر دستبرد زمانہ سے محفوظ نہ رہا ہو۔
ڈاکٹر اسرار احمد نے 1982ء میں پاکستان ٹیلی ویژن سے علیحدگی اختیار کی تو ان کی جگہ اتفاق مسجد کے پیش امام طاہر القادری کو ٹی وی سکرین مل گئی۔ تب نواز شریف پنجاب کے وزیر خزانہ تھے۔ طاہر القادری پر اس خانوادے کی نوازشات ہمارا موضوع نہیں۔ 25 جنوری 1989ء کو طاہر القادری نے وہ خواب بیان کیا جو بعد ازاں خاصا متنازع ہوا۔ یہ خواب 25 مئی 1989ء کو پاکستان عوامی تحریک کی تاسیس کا ابتدائی خاکہ تھا۔ طاہر القادری پر قاتلانہ حملے کے بارے میں لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ایک طرف رکھئے۔ مولانا احمد علی قصوری، حفیظ تائب اور منیر القادری بھی طاہر القادری کی سیاسی کہہ مکرنیوں کے گواہ ہیں۔ 6 اکتوبر 1999ء کو ملک میں مارشل لا کی آمد آمد تھی۔ لاہور میں احتجاجی ٹرک پر عمران خان اور طاہر القادری موجود تھے۔ 12 اکتوبر کو طاہر القادری موبائل پر جنرل مشرف سے ’مصروف گفتگو ‘تھے ۔طاہر القادری اکتوبر 2002ء تک مشرف کے مداح تھے۔ نومبر 2004ء کو دو عہدوں کے قانون کی آڑ میں قومی اسمبلی سے استعفیٰ دیا۔ 2005ء میں کینیڈا پہنچ کر دعویٰ کیا کہ انہیں تحریک طالبان اور سپاہ صحابہ سے خطرہ ہے۔ قادری صاحب نے پاکستان میں کبھی ایسے کسی خطرے کا ذکر نہیں کیا۔ جنوری 2013ء کو اچانک پاکستان تشریف لا کر لانگ مارچ کا اعلان فرمایا ۔ قادری صاحب کا ورود مسعود میمو گیٹ کا تسلسل تھا۔ اسلام آباد پہنچ کر رات گئے طاہر القادری نے انگلی لہراتے ہوئے ’صدر ، وزیراعظم اور کابینہ برطرف ‘کرنے کا اعلان کیا۔ تین روز بعد یہ قافلہ انقلاب الٹے پاﺅں واپس ہو لیا ۔ اپریل 2014ء میں مشرف کے خلاف آرٹیکل چھ کا مقدمہ درپیش تھا۔ روزنامہ جنگ کے صحافی مرتضیٰ شاہ سے پوچھئے کہ لندن کی کس عمارت میں طاہر القادری، عمران خان، پرویز الٰہی اور جنرل ظہیر الاسلام اکٹھے دیکھے جاتے تھے۔ 17 جون 2014ء کو ماڈل ٹاﺅن میں چودہ افراد جان سے گئے۔ طاہر القادری نے اپنے سیاسی کزن عمران خان کی حکومت میں ایک مرتبہ بھی اس خون ناحق کے لیے انصاف کا مطالبہ نہیں کیا۔ طاہر القادری ہماری تاریخ کے مضحک کرداروں میں سے ایک ہے۔ 18 اکتوبر 1951 کی صبح ڈھاکہ میں ایک دودھ بیچنے والے نے خواجہ ناظم الدین کے وزیر اعظم بننے کی خبر سن کر کہا تھا ، ’وہ ڈھکینہ سکنے کا نہیں‘۔ یعنی ڈھاکے والا چل نہیں سکے گا۔ عطاالحق قاسمی صاحب آپ کس کارلاحاصل میں گرفتار ہیں۔ طاہر القادری جیسے مرغ دست آموز کا محاکمہ آپ سے ’سکنے کا نہیں‘۔
(بشکریہ:ہم سب)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

قاسمی وجاہت مسعود
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleخیبر پختونخوا: وادی تیراہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 25 دہشت گرد ہلاک
Next Article بھاری بھرکم بجلی بلوں اور ٹیکسوں کیخلاف تاجروں کی ہڑتال، کراچی سے خیبر تک کاروباری مراکز بند
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دور سے آتے ہوئے چیتے کی بو : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 8, 2026

جنگ تہذیب نہیں، وحشت کا استعارہ ہے : وجاہت مسعود کا کالم

مارچ 12, 2026

تزویراتی گہرائی، تزویراتی کھائی اور خونی لبرل : وجاہت مسعود کا کالم

فروری 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ مئی 1, 2026
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.