Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری
اہم خبریں

صدر مملکت کے دستخط کے بعد 26 ویں آئینی ترمیم کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری

ایڈیٹراکتوبر 21, 20243 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
president-message_zardari-parliament-jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اسلام آباد: 26 ویں آئینی کا گزٹ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
گزشتہ روز کابینہ کی منظوری کے بعد دونوں نے ایوانوں نے 26 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دی جس میں حکومت نے دونوں ایوانوں میں اپنی اکثریت ثابت کی۔کابینہ اور دونوں ایوانوں سے منظوری کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے دستاویز کو دستخط کے لیے صدر کو بھجوایا تھا۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے 26 ویں آئینی ترمیم کے گزٹ نوٹیفکیشن پر دستخط کیے جس کے بعد نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
26 ویں آئینی ترمیم نافذ ہونے کے بعد نئے چیف جسٹس کی تقرری تین دن قبل ہوگی اور چیف جسٹس کی تقرری کیلئے نام بھیجنے کیلئے 35 گھنٹے کا وقت باقی ہے۔چیف جسٹس 22 اکتوبر رات 12 بجے تک تین نام آئینی کمیٹی کو بھیجنے کے پابند ہیں۔چیف جسٹس پاکستان آرٹیکل 175اےکی ذیلی شق 3 کے تحت 3 سینئرججزکے نام پارلیمانی کمیٹی کوبھجوائیں گے اور پارلیمانی کمیٹی تین ججز میں سے ایک جج کا تقرر کرے گی۔خصوصی پارلیمانی کمیٹی چیف جسٹس پاکستان کا تقرر کرکے نام وزیراعظم کو ارسال کرے گی اور وزیراعظم چیف جسٹس کے تقرر کی ایڈوائس صدر کو بھجوائیں گے۔
آئینی ترمیم کی منظوری
26 ویں آئینی ترمیم کیلئے قومی اسمبلی میں شق وار منظوری کیلئے ووٹنگ کروائی گئی، اس دوران 225 ارکان نے تمام 27 شقوں کی شق وار منظوری دی۔شق وار منظوری کے بعد وزیرقانون نےآئینی ترمیم باضابطہ منظوری کیلئے ایوان کے سامنے پیش کی جس کے بعد ڈویژن کےذریعے ووٹنگ کی گئی، نوازشریف نےڈویژن کے ذریعے ووٹنگ کے عمل میں سب سے پہلے ووٹ دیا۔
اس سے قبل سینیٹ سے منظوری کے بعد وفاقی وزیرقانون اعظم نذیرتارڑ نےقومی اسمبلی سے شق وار منظوری کیلئے آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پیش کی تھی۔
قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران آئینی ترمیم پیش کرنے کی تحریک پر ارکان نے کھڑے ہوکر ووٹ کیا، ترمیم کے حق میں 225 ارکان نے ووٹ دیے جبکہ 12 ارکان اسمبلی نے ترمیم پیش کرنے کی مخالفت کی۔
سینیٹ نے دوتہائی اکثریت سے منظوری
ملکی ایوان بالا (سینیٹ) نے دوتہائی اکثریت سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور کرلی تھی۔
سینیٹ میں آئینی ترامیم کے حق میں 65 اور مخالفت میں 4 ووٹ آئے، حکومت کے 58، جمعیت علمائے اسلام کے 5 اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے 2 ووٹ آئے۔ ترمیم کی شق وار منظوری کے دوران پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبیلو ایم کے ارکان ایوان سے چلے گئے تھے۔
جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اور فیڈرل شریعت کورٹس کے ججزکی کارکردگی کا جائزہ لے سکے گا۔
سپریم کورٹ کے ججزکی تقرری کمیشن کے تحت ہوگی۔کمیشن میں چیف جسٹس، پریزائیڈنگ جج اور سپریم کورٹ کے 3 سینئرموسٹ جج شامل ہوں گے، کمیشن میں وفاقی وزیرقانون، اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ کا 15 سال کا تجربہ رکھنے والا وکیل شامل ہوگا، جوڈیشل کمیشن میں سیینٹ اور قومی اسمبلی سے حکومت اور اپوزیشن کے دو دو ارکان شامل ہوں گے جب کہ کمیشن میں ایک خاتون یا غیر مسلم رکن بھی ہوگا جو سینیٹ میں بطورٹیکنوکریٹ تقررکی اہلیت رکھتا ہو۔چیف جسٹس پاکستان کو اسپیشل پارلیمانی کمیٹی نامزد کرے گی اور چیف جسسٹس سپریم کورٹ کے 3 سینئر ترین ججز میں سے ہوگا، نامزد جج کے انکارکی صورت میں بقیہ 3 سینئرججز میں سے کسی کو نامزد کیا جاسکےگا۔
پارلیمانی کمیٹی کے 12 ارکان میں قومی اسمبلی کے 8 اور سینیٹ کے 4 ارکان ہوں گے، کمیٹی دوتہائی اکثریت سے چیف جسٹس کی ریٹائرمنٹ سے14 روزقبل نامزدگی کرے گی۔آئین منظوری کے بعد چیف جسٹس کی پہلی نامزدگی 3 روز قبل ہوگی، کمیشن یا کمیٹی کے فیصلے کے خلاف کوئی سوال نہیں کیا جاسکے گا۔کمیشن ہائیکورٹ کے ججزکی کارکردگی کا سالانہ جائزہ لے گا اور ناقص کارکردگی پرجج کو بہتری کے لیے مہلت دی جائے گی، دوبارہ ناقص کارکردگی پرکمیشن جج کی رپورٹ سپریم جوڈیشل کونسل کو بھیجے گا۔سپریم کورٹ، ہائیکورٹ اورفیڈرل شریعت کورٹ میں خالی جگہ بھرنے کے لیے کمیشن کا کوئی رکن بھی نامزدگی کرسکتا ہے۔
کوئی شخص سپریم کورٹ کا جج تعینات نہیں ہوگا جب تک کہ وہ پاکستانی نہ ہو اور سپریم کورٹ کا جج ہونے کے لیے 5 سال ہائیکورٹ کا جج ہونا یا 15 سال ہائیکورٹ/سپریم کورٹ کا و کیل ہونا لازم ہوگا۔چیف جسٹس کی مدت3 سال ہوگی، ماسوائے یہ کہ وہ استعفی دے، 65 سال کا ہوجائے یا برطرف کیا جائے۔سپریم کورٹ ازخود نوٹس کی بنیاد پرکسی درخواست کے مندرجات سے باہرکوئی حکم یا ہدایت جاری نہیں کریگی۔سپریم کورٹ کسی کیس یا اپیل کو دوسری ہائیکورٹ یا سپریم کورٹ منتقل کرسکے گی۔
سپریم کورٹ میں آئینی بینچ ہوگا جس میں سپریم کورٹ کے جج شامل ہوں گے اور آئینی بینچ میں تمام صوبوں سے برابر ججز ہوں گے، سینئرترین جج آئینی بینچ کا پریزائیڈنگ جج ہوگا جب کہ آئینی بینچ کے سوا کوئی بینچ سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار اور آئین کی تشریح سے متعلق معاملہ نہیں دیکھےگا، آئینی بینچ میں کم ازکم5 ججزہوں گے۔متعلقہ تمام درخواستیں یا اپیلیں آئینی بینچ کو منتقل کی جائیں گی۔
ہائیکورٹ میں کوئی جج تعینات نہیں ہوگا جوپاکستانی شہری نہ ہو اور 40 سال سے کم عمرنہ ہو، ہائیکورٹس میں بھی آئینی بینچ ہوگا۔سپریم جوڈیشل کونسل میں چیف جسٹس پاکستان، سپریم کورٹ اورہائیکورٹ کے 2 دوسینئر ترین ججز ہوں گے۔
کونسل میں اختلاف پراکثریت کا فیصلہ حاوی ہوگا اور کونسل کی انکوئری کے بعد جج کی برطرفی کے لیے صدر کو رپورٹ کی جائے گی۔
چیف الیکشن کمشنریا ممبراپنی مدت پوری ہونے پراپنے جانشین کے عہدہ سنبھالنے تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔
جنوری 2018 تک ربا کا خاتمہ کردیا جائے گا۔کابینہ یا وزیراعظم کا صدرکودیا گیا مشورے پر کسی عدالت، ٹربیونل یا اتھارٹی میں پوچھ گچھ نہیں ہوگی۔قومی وصوبائی اسمبلی، سینیٹ اوربلدیاتی حکومتوں کے قیام کے الیکشن کے لیے درکار رقم چارجڈ اخراجات میں شامل ہوگی۔
(بشکریہ:جیونیوز)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

26 ویں آئینی ترمیم آئینی ترمیم صدر مملکت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleڈاکٹر صغرا صدف کا کالم : ماہر معیشت ڈاکٹر شہباز کی خدمات
Next Article ’والد کے کہنے پر روپوش ہوا‘، زین قریشی نے ویڈیو بیان جاری کردیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

قومی اسمبلی نے 2 تہائی اکثریت سے 27 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظوری دے دی

نومبر 12, 2025

ستائیسویں ترمیم پر موردِ الزام ٹھہرے ہمارے آج کے کمیونسٹ : نصرت جاوید کا کالم

نومبر 11, 2025

کیا ستائیسویں آئینی ترمیم سے صوبائی خود مختاری مجروح ہو گی ؟ شہزاد عمران خان کا تجزیہ

نومبر 3, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.