Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, جون 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • امن معاہدہ تو تیار ، صرف سرنامے پر ’اختلاف‘ ہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تم جیو ہزاروں سال : پاکستان نے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا
  • اک اور ’ پنکی‘ کا سامنا تھا : مظہر عباس کا کالم
  • نومید ہم مباش کہ رندان بادہ نوش : وجاہت مسعود کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»انگریزی اخبار ڈان کے پانچ ماہ سے اشتہار بند :’ آزاد پالیسی پر حکومت نارا ض ہے ‘انتظامیہ
اہم خبریں

انگریزی اخبار ڈان کے پانچ ماہ سے اشتہار بند :’ آزاد پالیسی پر حکومت نارا ض ہے ‘انتظامیہ

ایڈیٹرمارچ 8, 20258 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dawn
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور ۔۔ارشد چوہدری کی رپورٹ : پاکستان کے ایک بڑے میڈیا گروپ ڈان نے اپنے حالیہ اخباری اداریے میں الزام عائد کیا ہے کہ وفاقی اور پنجاب حکومتوں نے گذشتہ پانچ ماہ سے ان کے اشتہارات روک رکھے ہیں۔
ڈان میڈیا گروپ کے ایک عہدیدار نے کہا کہ ’حکومتی پالیسیوں سے متعلق حقائق پر مبنی خبروں کی وجہ سے وفاقی اور پنجاب حکومتوں اور سندھ اور بلوچستان حکومتوں نے ڈان کے سرکاری اشتہار روکے ہوئے ہیں۔‘البتہ اخبار کے چھ مارچ کے شمارے میں خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے اشتہارات شائع ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔عہدیدار نے بتایا کہ طویل عرصے سے اشتہار بند ہونے سے ادارہ شدید مالی مشکلات کا شکار ہو رہا ہے۔
ڈائریکٹر جنرل تعلقات عامہ پنجاب (ڈی جی پی آر) غلام صغیر نے کہا کہ ’کسی بھی میڈیا گروپ کو اشتہار دینا نہ دینا حکومت کا قانونی اختیار ہوتا ہے۔ تاہم جتنا حصہ بنتا ہے وہ اشتہارات ہم سب کو ہی دیتے ہیں۔ لیکن کوئی پابندی نہیں کہ ڈان کو لازمی ہی اشتہار دینے ہیں۔‘
اس اقدام پر پاکستان کے ہیومن رائٹس کمیشن کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت ڈان جیسے اداروں کے اشتہارات بند کر کے آزادی صحافت اور تنقیدی ادارتی پالیسیوں کی بقا کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔پاکستان فیڈرل یونین جرنلسٹس (پی ایف یو جے) کی جانب سے بھی ڈان گروپ کے سرکاری اشتہارات بند کیے جانے کی مذمت کرتے ہوئے انہیں بھی دوسرے قومی میڈیا گروپوں کے مطابق اشتہارات جاری کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
سرکاری اشتہار کیوں نہیں مل رہے؟
ڈائریکٹر جنرل پی آر غلام صغیر کے بقول، ’ڈان انتظامیہ اچھی طرح جانتی ہے کہ ان کے اشتہارات کیوں بند ہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ حکومت اپنے بجٹ کے مطابق سرکاری اشتہارات جاری کرتی ہے۔ جس اخبار یا چینل کو چاہے حکومت اشتہار دے جس کو نہ چاہے اسے نہ دے۔ یہ کسی کو اختیار نہیں کہ وہ بلیک میل کر کے یا زبردستی اشتہارات حاصل کر سکے۔ ہم اپنی پالیسی کے مطابق اشتہار دیتے ہیں جتنا ڈان کو دینا ہوتا ہے وہ دیا جاتا ہے۔‘
ڈان کے عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ’ڈان میڈیا گروپ کی آزاد ایڈیٹوریل پالیسی کے ساتھ جس طرح ماضی کی حکومتوں کو اختلاف رہا ہے۔ اسی طرح موجودہ حکومت بھی آزاد صحافت کرنے پر ڈان گروپ سے ناراض ہے۔ وہ دیگر میڈیا گروپوں کی طرز پر ڈان کو بھی حکومتی پالیسیوں پر آزادانہ تنقیدی خبریں دینے سے اجتناب کرنے پر مجبور کرنا چاہتی ہے۔’یہی وجہ ہے کہ اکتوبر 2024 سے وفاقی اور پنجاب حکومت نے تو مکمل اشتہارات بند کر رکھے ہیں۔ سندھ حکومت اپنی قیادت کی تشہیر کرنے سے اشتہارات مشروط کرنے کے لیے دباو ڈال رہی ہے۔ صرف کے پی کے حکومت کی جانب سے دیگر میڈیا گروپوں کے برابر اشتہار دیا جا رہا ہے۔‘انہوں نے الزام عائد کیا کہ ’جب حکومتی عہدیداروں سے بات کرتے ہیں تو وہ ایک ہی جواب دیتے ہیں کہ یہ اشتہارات ہم نے بند نہیں کیے۔ لیکن سرکاری اشتہارات تو اپنی جگہ نجی ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو بھی ڈان گروپ کو اشتہار دینے سے روکا گیا ہے۔ اس صورت حال میں ڈان گروپ مالی مشکلات سے دوچار ہے جس کے اثرات میڈیا ورکرز پر بھی آرہے ہیں۔‘
امتیازی سلوک کے ممکنہ اثرات
ڈان اخبار کے اداریے میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ’تنقید کو خاموش کرنا کوئی حل نہیں ہے، چاہے یہ مسئلہ سماجی، سیاسی یا کسی اور نوعیت کا ہو۔ حیرت کی بات یہ ہے کہ کمزور حکمرانوں کو ہمیشہ اس سادہ حقیقت کو سمجھنے میں مشکل پیش آئی ہے۔‘
اخبار کا مزید کہنا تھا کہ مختلف وقتوں میں ’آمروں کو پریس کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرتے دیکھا گیا ہے۔ ایسے ہر دور میں بہت سے ایسے تھے جنہوں نے مفاد عامہ کو دوسری باتوں سے بالاتر رکھنے کا انتخاب کیا کیونکہ ذمہ دار اخبارات اور صحافی ہمیشہ جانتے تھے کہ وہ اپنے فرض سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔‘
صحافیوں کی قومی تنظیم پی ایف یو جے کے صدر رانا محمد عظیم نے اس بارے میں کہا کہ ’ویسے تو ہر دور حکومت میں سب سے زیادہ خطرہ آزادی صحافت کو لاحق ہوتا ہے لیکن موجودہ حکومت نے تو میڈیا کا سانس بند کرنے کی ٹھان رکھی ہے۔ پہلے پیکا ایکٹ ترامیم کے ذریعے صحافیوں کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی۔ اب ڈان میڈیا کے سرکاری اشتہارات روک کر نہ صرف اس آزاد ادارے بلکہ یہاں کام کرنے والے ورکرز کے روزگار بھی خطرے میں ڈال دیا ہے۔‘
رانا عظیم کے بقول، ’ملک میں یہ پہلا دور نہیں جس میں صحافتی پیشہ ور ادارے امتیازی سلوک کا شکار ہیں۔ اس سے پہلے بھی جبر تشدد کے باوجود صحافی ڈٹ کر کھڑے رہے۔ ڈان پر بھی پہلی بار ایسا وقت نہیں آیا اس سے قبل بھی کئی بار اس ادارے کو نشانہ بنایا گیا۔ لیکن اہم بات یہ ہے کہ ادارہ اور صحافی آج بھی وہیں موجود ہیں ان کے خلاف کارروائیاں کرنے اور کرانے والے تاریخ کا حصہ بن گئے۔‘انہوں نے کہا کہ ’جو اخبارات حکومتی کارکردگی کے اشتہارات بنا کر خبروں کی جگہ پیش کرتے ہیں انہیں نوازا جا رہا ہے اور جو اخبار یا چینل تنقید کرتے ہیں ان کے خلاف انتقامی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔‘
اس بارے میں موقف جاننے کے لیے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سے رابطہ کیا گیا لیکن ابھی تک ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں ملا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں جب اخبار کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ ‘ڈان لیکس’ کے بعد بعض افراد کے حکم پر ملک کے بڑے حصوں بالخصوص کنٹونمنٹ علاقوں میں اخبار کی اشاعت روک دی گئی تھی۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

:ڈان نیوز آزادی صحافت صحافت
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمیڈم نور جہاں کاخالی پیٹ گانا اور فیض صاحب کا چہرہ سرخ ہو جانا : عطاء الحق قاسمی کا کالم میری کہانی (37 )
Next Article سہیل وڑائچ کا تجزیہ : شاہ محمود قریشی پر شک؟
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی

اپریل 29, 2026

صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 28, 2026

ملتان پریس کلب کو قبضہ مافیا اور سوداگروں سے نجات دلائیں: مقبول حسین تبسم کا کالم

فروری 15, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی جون 1, 2026
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی جون 1, 2026
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 1, 2026
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا مئی 31, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.