Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار
  • دہشت گردی کے خاتمے میں علماء کرام کا کردار بہت اہم ہے : پروفیسر ڈاکٹر طحہ قریشی
  • ایران نے صدر مسعود پزشکیان کے استعفے کی تردید کر دی
  • لبنان میں اسرائیل کے عزائم کیا ہیں؟ ۔۔ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • لبنان کے تاریخی قلعے پر اسرائیلی قبضہ : فرانس نے سلامتی کونسل کا اجلاس بلا لیا
  • فرانس میں چیمپیئنز لیگ کے جشن کے بعد ہنگامے، 400 سے زیادہ افراد گرفتار
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»مردان کے پہاڑوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، ’ نو لاشوں میں سے دو خواتین اور ایک نو عمر لڑکے کی تھی‘، ایم ایس
اہم خبریں

مردان کے پہاڑوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی ، ’ نو لاشوں میں سے دو خواتین اور ایک نو عمر لڑکے کی تھی‘، ایم ایس

ایڈیٹرمارچ 29, 202510 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
mardan protest
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

مردان : پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مردان کی تحصیل کاٹلنگ میں عسکری ذرائع کے مطابق بابزئی کے پہاڑوں میں شدت پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں متعدد شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایم ایس ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ ہسپتال میں حملے کے بعد جو نو لاشیں لائی گئی ہیں ان دو خواتین اور ایک نوعمر لڑکے کی لاش شامل ہے۔ٹائپ ڈی ہسپتال کاٹلنگ کے میڈیکل سپرانٹینڈنٹ (ایم ایس) ڈاکٹر لقمان نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ لاشوں میں دو خواتین اور سات مرد شامل ہیں جنھیں بظاہر بلاسٹ برن انجریز آئی ہیں اور ان کے جسم جھلسے ہوئے ہیں۔
سنیچر کو مقامی لوگوں نے لاشیں سوات ایکسپریس ہائی وے پر رکھ کر احتجاج کیا اور یہ دعویٰ کیا کہ اس حملے میں عام شہری بھی ہلاک ہوئے ہیں تاہم عسکری ذرائع نے اس دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’ان دور دراز علاقوں میں شدت پسندوں اور ان کے سہولت کاروں کے علاوہ کسی بھی عام شہری کی موجودگی ممکن نہیں اور اگر یہاں پر کوئی عام شہری موجود تھا تو وہ ممکنہ طور پر ان شدت پسندوں کا سہولت کار ہو سکتا ہے۔‘
سکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ’سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہیں کہ سکیورٹی فورسز کی اس کارروائی میں عام شہری مارے گئے ہیں درست نہیں کیونکہ زمینی حقائق اس کے برعکس ہیں۔‘
مقامی افراد کے مطابق سوات ایکسپریس ہائی وے پر احتجاج میں شامل مظاہرین سے حکام نے مذاکرات کیے جس کے بعد مقامی افراد کے مطابق حکام کی جانب سے ایف آئی آر کے اندراج، ہلاک ہونے والوں کے ورثا کو شہدا پیکج دینے اور آئندہ اس قسم کی کارروائیاں نہ کرنے کے مطالبات تسلیم کرنے پر یہ احتجاج ختم کیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر عظمت اللہ وزیر کے مطابق ان مذاکرات میں ڈی پی او ظہور بابر افریدی، رکن صوبائی اسمبلی زرشاد انجم اور مفتی حماد یوسفزئی سمیت دیگر افراد شامل تھے اور مذاکرات کی کامیابی کے بعد موٹروے ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔تاحال اس بارے میں آئی ایس پی آر کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے تاہم مردان سے ایک سرکاری افسر نے بی بی سی کو نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا ہے کہ ’بابزئی کے پہاڑوں میں مشتبہ افراد گھنے درختوں میں چھپے ہوئے تھے جن کے خلاف جمعے کی رات سکیورٹی فوسرز نے کارروائی کی۔’اس کارروائی کے دوران تین مشتبہ مقامات پر ڈرون کے ذریعے بمباری کی گئی جس میں شدت پسندوں کا جانی نقصان ہوا ہے۔‘
سرکاری افسر نے بتایا کہ ’اُن کی اطلاع کے مطابق ایک مقام پر تین شدت پسند اور دوسری جگہ پر سات شدت پسند ہلاک ہوئے ہیں لیکن اب تک اس کی باقاعدہ تصدیق نہیں ہو سکی۔‘ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ علاقہ انتہائی دشوار گُزار ہے اور یہاں جانے کے لیے پیدل سفر کرنا پڑتا ہے۔‘
عسکری ذرائع کے مطابق ’ان دہشت گردوں نے عید کے دوران بڑی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ ان دہشت گردوں کے مقامی سہولت کار بھی ان کے ساتھ اس کارروائی میں ہلاک ہوئے ہونے کی اطلاعات ہیں۔‘سینیئر سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ ’یہ علاقہ ماضی میں بھی شدت پسندوں کا اہم مرکز رہا ہے جہاں سوات اور شانگلہ سے مشتبہ افراد اس علاقے میں پناہ لیتے رہے ہیں۔’اس علاقے میں شدت پسندوں کے مختلف گروہ متحرک رہے ہیں۔ یہاں اس سے پہلے بھی سکیورٹی فورسز کی جانب سے کارروائیاں کی جا چکی ہیں اور سنہ 2009 سے شدت پسندوں کے مختلف گروہ اس علاقے میں رہ کر دیگر علاقوں میں کارروائیاں کیا کرتے تھے۔‘
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleپاکستان واپسی پر ایک مبارک تحریر : ڈالٹر علی شاذف کےقلم سے
Next Article منصور کریم سیال کو وسیب کا سلامِ آخر : نماز جنازہ میں سیکڑوں افراد کی نم آنکھوں سے شرکت
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ

جون 4, 2026

عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم

جون 4, 2026

قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم

جون 3, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • معیشت کے بارے میں بے بنیاد دعوے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 4, 2026
  • عید قرباں اورلائیو سٹاک کا ڈوبتا سرمایہ : برملا / نصرت جاوید کا کالم جون 4, 2026
  • قاتل کی بیوی اور بیٹا پروفیسر محی الدین کے فارم ہاؤس پر ملازم تھے : قتل کے حقائق کیا ہیں ؟ ان کہی / نسیم شاہد کا کالم جون 3, 2026
  • طوفانی بارش اور ژالہ باری : کے پی کے میں چھت گرنے سے 6 بچے ہلاک جون 3, 2026
  • علی خامنہ ای کی نمازِ جنازہ اور تدفین ’ذوالحج کے آخر یا محرم کی ابتدا‘ میں ہوگی: ایرانی عہدیدار جون 3, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.