Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
منگل, مئی 5, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»نصرت جاوید کا تجزیہ : پاکستان بھارت جنگ کے ایک اور راؤنڈ کا عندیہ
تجزیے

نصرت جاوید کا تجزیہ : پاکستان بھارت جنگ کے ایک اور راؤنڈ کا عندیہ

ایڈیٹرمئی 9, 20256 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
nusrat javaid
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

عسکری امور کے ’’ماہرین‘‘ اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے مجھ جیسے ’’عقلِ کل‘‘ دو ملکوں کے درمیان کشیدگی یا جنگ کو مختلف زاویوں سے دیکھتے ہیں۔ ہماری ’’عالمانہ‘‘ گفتگو میں خلقِ خدا کے دلوں میں اْبلتے جذبات کو اکثر نظرانداز کردیا جاتا ہے۔ محض نصابی معیار سے یہ دیکھا جاتا ہے کہ جنگ میں ملوث فریقین کے مابین ’’حساب‘‘ کب برابر ہوگا اور امن کے لئے مذاکرات کی گنجائش کب نکلے گی۔
کسی اور کو دوش دینے کے بجائے میں اپنی سوچ کا جائزہ لینے کو ترجیح دوں گا۔ اپریل 22ء کے روز مقبوضہ کشمیر کی وادی بائی سرن میں ہوئے دہشت گرد واقعہ کے بعد بھارتی میڈیا نے 24/7چیخ پھاڑ سے پاکستان کو مذکورہ حملے کا ذمہ دار ٹھہرادیا۔ بغیر کسی ثبوت کے مطالبہ یہ ہونے لگا کہ پاکستان کو اس واقعہ کا ’’سبق‘‘ سکھایا جائے۔ مودی کی گود میں بیٹھے میڈیا میں مچائی اس نوعیت کی دہائی سے میں پریشان نہیں ہوتا۔ ’’گودی میڈیا‘‘ مودی کے چہیتے سرمایہ کاروں کی دی خیرات سے چلایا جاتا ہے۔ اسی باعث چند اپوزیشن جماعتیں اپنے جلسوں اور جلوسوں میں نریندر مودی کے بجائے ’’اڈانی/امبانی کی سرکار‘‘ کے خلاف نعرے لگاتی ہیں۔ یاد رہے کہ یہ دونوں بھارت کے سیٹھوں کی صفِ اوّل میں نمایاں ترین ہیں۔ اڈانی کی دونمبریاں بین الاقوامی سکینڈل بناچکی ہیں۔ امبانی خاندان اپنے ہاں ہوئی شادیوں میں ’’شہدے پن‘‘ کے نئے ریکارڈ بناتا رہتا ہے۔ ’’گودی میڈیا‘‘ سے زیادہ مجھے ’’سیٹھوں سے آزاد‘‘ ہوئے ان یوٹیوب چینلوں نے مایوس کیا جو کچھ ایسے بھارتی صحافی چلاتے ہیں جن کو میں 1990کی دہائی کے آغاز سے شناسائوں کے بجائے ’’دوست‘‘ گردانتا تھا۔ وہ اور ان کے مہمان مودی سرکار کو پاکستان کے خلاف جنگ کے لئے اْکسانے میں ’’گودی میڈیا‘‘ سے بھی دو قدم آگے بڑھے سنائی دئے۔ کتابوں سے کہیں زیادہ مجھے ان کے اپنائے رویے نے بالآخر سمجھادیا کہ ہر حوالے سے ’’لبرل‘‘ زندگی گزارنے والے محمد علی جناح دوقومی نظریہ اپناکر برصغیر کے مسلمانوں کے لئے علیحدہ مملکت کا مطالبہ کرنے والی تحریک کے ’’قائد اعظم‘‘ کیوں قرار پائے تھے۔
اپنی مایوسی کے ذکر میں الجھا تو اصل موضوع بھلادوں گا۔ نصابی ذہن سے سوچتے ہوئے یہ طے کرنے کو مجبور ہوا تھا کہ ’’گودی میڈیا‘‘ میں جو شور برپا ہے وہ بھارتی حکومت کو پاکستان کے خلاف جنگ چھیڑنے سے بازنہیں رکھ پائے گا۔ اتفاقاََ منگل کی شام اپنے کئی صحافی دوستوں سے گفتگو کرتے ہوئے میں اس رائے پر ڈٹا رہا۔ میرے دوستوں کی اکثریت اگرچہ یہ سوچ رہی تھی کہ دور رس اقتصادی مفادات کو ذہن میں رکھتے ہوئے مودی سرکار جنوبی ایشیاء میں ایٹمی جنگ بھڑکانے سے گریز کرے گی۔ اس کے علاوہ یہ تصور بھی مقبول ہورہا تھا کہ مودی کا انتہائی قریبی دوست مشہور ہوا امریکی صدر ٹرمپ پاک-بھارت جنگ ٹالنا چاہ رہا ہے۔ مجھے یہ لکھتے ہوئے ہرگز خوشی نہیں ہورہی کہ منگل کی رات ہی میں درست ثابت ہوا۔
بدھ کی صبح اٹھ کر یہ کالم لکھنے تک میرا ’’تجزیہ‘‘ تھا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات جو رائونڈ ہوا ہے ’’اخلاقی‘‘ اعتبار سے پاکستان نے جیت لیا ہے۔ نام نہاد بین الاقوامی دنیاکی نگاہ میں بھارت پہل گام میں ہوئے واقعہ کے ذمہ داروں کا تعین کئے بغیر پاکستان کے نو مقامات پر میزائل برسانا شروع ہوگیا۔ اس کا مرکزی ہدف مساجد ہیں جن سے ملحق مدرسوں کو وہ ’’دہشت گردی‘‘ کی نرسریاں قرار دیتا ہے۔ اس کے علاوہ چند مقامات کو ’’تربیتی کیمپ‘‘ ٹھہراتے ہوئے نشانہ بنایا گیا۔ آج کے ڈیجیٹل دور میں اگرچہ ایسے کوئی شواہد فراہم نہ کئے جو ثابت کریں کہ جس مقام کو میزائل سے اڑایا گیا وہاں کب ،کس برس اور کونسے ’’ دہشت گرد‘‘ تربیت لینے میں مصروف تھے۔ گنجان آبادی کے درمیان قائم عمارتوں کو پیشہ وارانہ افواج ہدف بنانے سے گریز کرتی ہیں۔ بھارت نے مذکورہ اصول مگر رعونت سے بھلاتے ہوئے 31 شہریوں کو اپنے حملوں سے شہید کردیا۔ گھریلو خواتین اور معصوم بچے ان میں شامل تھے۔ پاکستان نے بھارت کے برعکس فقط میزائل برسانے والے جہازوں میں سے پانچ مارگرائے۔ اس کے علاوہ صرف فوجی تنصیبات پر جوابی حملے کئے۔ یوں میری ناقص رائے میں پاکستان نے پہلا رائونڈ ’’اخلاقی‘‘ اعتبار ہی سے نہیں بلکہ جنگی منطق کے اعتبار سے بھی جیت لیا۔ فرانس سے بہت چائوسے خریدے رافیل طیارے کی تباہی اس ضمن میں بھارت کی سبکی کے لئے ’’موراوور‘‘ محسوس ہوئی۔
مجھے گماں تھا کہ منگل اور بدھ کی درمیانی رات ہوئے ’’یدھ‘‘ کے ذریعے بھارت اور پاکستان نے اپنے اپنے انداز میں حساب برابر کردیا ہے۔ ان دونوں کے مابین جنگ کے ایک اور رائونڈ کی اب ضرورت نہیں رہی۔ بدھ کے دن صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ٹرمپ نے بھی تقریباََ ایسے ہی خیالات کا اظہار کیا۔ بدھ کی سہ پہر لیکن بہاولپور کے رہائشیوں کے جذبات سے آگہی میسر ہوئی۔ میرے کئی متحرک صحافی دوستوں نے ایسے کئی نوجوانوں سے گفتگو کی جو منگل اور بدھ کی درمیانی رات ہوئے حملوں کے شہیدوں کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے تھے۔ ان سب کی متفقہ رائے تھی کہ ’’حساب برابر نہیں ہوا‘‘۔ بھارت نے پاکستان کی خودمختار سرحد کو پامال کرنے والے میزائل بھیج کر پاکستان اور آزادکشمیر کے شہروں میں قائم عمارتوں کو نشانہ بنایا۔شہری آبادی میں سے 31 کو شہید کیا۔ ان شہداء میں گھریلو خواتین اور ایسے معصوم بچے اور بچیاں بھی شامل تھے جن کی اکثریت ابھی تک دس سال کی عمر تک بھی نہیں پہنچی۔ نماز جنازہ میں شرکت کے بعد اس کے دیگر شرکاء سے تفصیلی گفتگو کر کے صحافی دوست مجھے بتاتے رہے کہ وہاں موجود لوگ غصے سے بپھرے ہوئے تھے۔ ان کا اجتماعی مطالبہ تھا کہ پاکستان بھی بھارت کی سرحد پار کرتے ہوئے اپنے میزائلوں کے ذریعے اس کے شہروں میں قائم عمارتوں کو نشانہ بنائے تاکہ ’’حساب برابر‘‘ ہوسکے۔
مذکورہ جذبات سے آگہی کے بعد میں بدھ کے روز ہوئی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے اختتام پر جاری ہوئی پریس ریلیزکے ایک ایک لفظ کو دو سے زیادہ بار پڑھنے کو مجبور ہوا۔ اس کی کئی سطریں خط کشیدہ کے ذریعے نمایاں کرتے ہوئے احساس ہوا کہ حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے ان جذبات سے غافل نہیں جو بہاولپور کے صحافیوں کی بدولت مجھ تک پہنچے ہیں۔ عوام کے دلوں میں اْبلتے غصے کو ٹھنڈا کرنے کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف نے بدھ کے روز پہلے قومی اسمبلی اور بعدازاں قوم سے براہ راست خطاب کیا۔ وزیر اعظم کے خطاب کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی ڈیجیٹل شواہد کے ذریعے قوم کو سمجھانے کی کوشش کی کہ بھارتی جارحیت کا کس انداز میں جنگی اہداف پر نگاہ رکھتے ہوئے جواب دیا گیا ہے۔ ان دو تقاریر کے باوجود جمعرات کی صبح یہ کالم لکھنے سے قبل بھارتی ڈرون طیاروں کی دراندازی کی خبریں آئی ہیں۔یہ خبریں مجھے پاک -بھارت جنگ کے ایک اور راؤنڈ کے لئے ذہنی طورپر تیار کررہی ہیں۔
(بشکریہ:روزنامہ نوائے وقت)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

پاکستان بھارت تجزیہ جنگ نصرت جاوید
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت نے پی ایس ایل میں خلل ڈالنے کیلئے پنڈی اسٹیڈیم کو نشانہ بنایا: محسن نقوی
Next Article سید مجاہد علی کا تجزیہ:جنگ میں کوئی فاتح نہیں ہوتا!
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

دو خطوط اور جنگ کا بیانیہ : معصومہ شیرازی کا کالم

اپریل 15, 2026

دور سے آتے ہوئے چیتے کی بو : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 8, 2026

ٹرمپ کا حتمی ہدف ، ایران کی کامل تباہی : برملا / نصرت جاوید

اپریل 7, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے مئی 4, 2026
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.