Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اہم خبریں»جناح ہاؤس حملہ کیس: 252 افراد پر فردِ جرم عائد، ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار
اہم خبریں

جناح ہاؤس حملہ کیس: 252 افراد پر فردِ جرم عائد، ملزمان کا صحتِ جرم سے انکار

ایڈیٹرمئی 24, 20255 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jinnah house lahore
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

لاہور ۔۔ رپورٹ ارشد چوہدری ۔۔انسدادِ دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے ہفتے کو جناح ہاؤس (کور کمانڈر کی رہائش گاہ) حملہ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں سمیت 252 مبینہ کارکنان پر فردِ جرم عائد کر دی۔ ملزمان کے وکیل برہان معظم نے انڈپینڈنٹ اردو سے گفتگو میں کہا کہ ’عدالت نے نو مئی کو جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزمان پر فردِ جرم عائد کر دی ہے۔ ہم نے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ اب یہ ٹرائل چلے گا اور شہادتیں ریکارڈ ہوں گی۔ پراسیکیوشن نہ پہلے کچھ ثابت کر سکی نہ ہی اب ٹھوس ثبوت پیش کیے جا سکتے ہیں۔‘
جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں آج ہفتے کو کیس کی سماعت کی۔ گذشتہ روز فردِ جرم عائد کرنے سے متعلق ملزمان میں چالان کی کاپیاں تقسیم کرائی گئی تھیں۔عدالت کی جانب سے عالیہ حمزہ، روبینہ جمیل، خدیجہ شاہ، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید سمیت دیگر پر فردِ جرم عائد کی گئی۔ عدالت کو بتایا گیا کہ جناح ہاؤس حملے کے دو ملزم وفات پا چکے ہیں جبکہ 10 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے۔ اس کیس میں پولیس کی جانب سے ملوث قرار دیے گئے شاہ محمود قریشی بیماری کی وجہ سے پیش نہیں ہو سکے۔
برہان معظم کے بقول: ’عدالتی کارروائی جاری ہے مگر ابھی تک پراسیکیوشن قابلِ یقین ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اب گواہان کے بیانات ہوں گے، پھر ان پر جرح ہوگی۔ یہ کیس اتنی جلدی منطقی انجام کو نہیں پہنچنے والا۔ ہم نے قانون کو مدِنظر رکھ کر کیس کا جائزہ لیا ہے، ملزمان کو مجرم ثابت کرنا ممکن نہیں ہو گا۔‘
برہان کے بقول، ’اس کیس کی نوعیت ایسی ہے جیسے ماڈل ٹاؤن کیس کی تھی، وہ بھی سالوں سے چل رہا ہے، ملزم آزاد گھوم رہے ہیں۔ اس کیس کو بھی اسی طرح ثابت کرنا بہت مشکل ہے۔‘واضح رہے کہ 21 دسمبر کو جناح ہاؤس سمیت نو مئی کے پرتشدد واقعات میں ملوث 25 ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر فوجی عدالتوں سے 10 سال قیدِ بامشقت تک کی سزائیں سنائی گئی تھیں۔ 26 دسمبر کو نو مئی 2023 میں ملوث عمران خان کے بھانجے حسان نیازی سمیت مزید 60 مجرمان کو 10 سال تک قیدِ بامشقت کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔
کیس ہے کیا؟
عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے نو مئی کو گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا۔ اس دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذرِ آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا، جبکہ اس دوران کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔ مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا گیا تھا۔
اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا، جب کہ عمران خان اور دیگر پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

جناح ہاؤس حملہ کیس
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکراچی سے لاہور پہنچی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
Next Article پنجاب میں طوفان اور بارش سے تباہی، 13 شہری جاں بحق ، 92 زخمی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

جناح ہاؤس حملہ کیس: عالیہ حمزہ سمیت 6 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

دسمبر 5, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.