Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»گل نو خیز اختر کا کالم : LWMC اور عید کا چیلنج
کالم

گل نو خیز اختر کا کالم : LWMC اور عید کا چیلنج

ایڈیٹرجون 12, 20257 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
columns ofGul-Nokhaiz-Akhtar girdopesh.com
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پتا نہیں کیوں مجھے ایسا لگا کہ شائد لاہور میں اِس بار عید الاضحی کینسل ہو گئی ہے۔ دن میں تین چار بار مجھے کڑکتی دھوپ میں باہر جانے کا اتفاق ہوا، شوق شوق میں شہر کی مختلف سڑکوں پر گاڑی دوڑاتا رہا لیکن وہ عید قرباں جیسی بات نظر نہیں آئی۔ مجھے اچھی طرح یاد ہے کئی سال پہلے لاہور میں عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی آلائشیں سڑکوں پر پڑی ہوتی تھیں اور باآسانی پتا چلایا جاسکتا ہے کہ اِس علاقے میں کتنے ویہڑے، کتنے بکرے اور کتنے چھتروں کی قربانی ہوئی ہے۔ فضا میں اِن آلائشوں کی ایک خاص بو پھیلی ہوئی ہوتی تھی۔ لیکن اِس بار تو آنکھیں ترس گئیں انتڑیاں دیکھنے کو۔ اچھے کام کی تعریف ضرور کرنی چاہیے۔ لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے جس طرح سے شہر کو صاف ستھر ا رکھا اس کیلئے بہت سی داد۔ عید سے ایک روز قبل LWMC کے ورکرز نے بڑے بڑے ویسٹ بیگز گھروں میں پہنچائے تاکہ جانوروں کی آلائشیں وغیرہ اس میں ڈال دی جائیں۔ اور عید کے روز یہی سٹاف گھر گھر جاکر یہ بیگز وصول کرتا رہا۔ ایک بات کا مجھے خدشہ تھا کہ کہیں صفائی کی اس مہم کا دائرہ نسبتاً صاف علاقوں تک تو محدود نہیں، لہٰذا میں نے اندرون شہر کے احباب کو بھی فون کر کے معلومات لیں اور دل خوشی سے بھر گیا کہ تقریباً ہر جگہ یہی صورتحال تھی۔ اس حوالے سے ہیلپ لائن نمبر بھی بیگز پر موجود تھا تاکہ جہاں یہ بیگز نہیں پہنچے وہ فون کر کے یہ بیگز منگوا لیں۔ میں نے عادت کے ہاتھوں مجبور ہو کر چیک کرنے کے لیے یہاں کال کی اور پوچھا کہ اگر میرے گھر ویسٹ بیگ نہ پہنچا ہو تو مجھے کیا کرنا چاہیے۔ حیرت انگیز طور پر بڑے میٹھے لہجے میں جواب آیا کہ یہ ویسٹ بیگز ہر علاقے کی یونین کونسل کے دفتر سے مفت حاصل کیے جا سکتے ہیں اور اگر وہاں نہیں جا سکتے تو اپنا ایڈریس لکھوا دیجئے، شام تک بیگ آپ کے گھر پہنچ جائیں گے۔ صفائی ستھرائی لاہور کا کریڈٹ بن چکی ہے اور یہ سلسلہ کچھ سال تک تواتر سے جاری رہا تو کچھ ضدی لاہوریوں کو بھی صفائی ستھرائی کی عادت پڑ جائے گی۔ کچرا پھینکنے والے اگر نہیں سدھریں گے تو جتنی مرضی مشینیں لگا لیں، ورکرز لگا لیں، صفائی ممکن نہیں۔ آپ نے نوٹ کیا ہو گا کہ جب سڑکوں پر آلائشیں وغیرہ پھینکی جاتی تھیں تو پرندوں کے بھی جھنڈ کے جھنڈ اکٹھے ہو جایا کرتے تھے، اِس بار اُنہیں بھی مایوسی ہوئی۔ حیرت کی بات ہے کہ یہ ساری آلائشیں نہ صرف اٹھائی گئیں بلکہ ٹھکانے بھی لگائی گئیں۔ دوسری اچھی بات یہ دیکھنے کو ملی کہ جب ہماری طرف LWMC کا سٹاف آیا تو میں نے انہیں ٹھنڈا پانی پوچھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ جس گھر میں بھی پلاسٹک بیگز دینے جا رہے ہیں وہاں اسی طرح لوگ پیار محبت سے اُنہیں پانی کا پوچھتے ہیں لہٰذا اُن کی گاڑی میں یخ پانی کی دو بوتلیں ابھی تک موجود ہیں۔ یہ سینٹری ورکرز پیار کے دو بولوں سے پگھل جاتے ہیں اور انہیں بھی احساس ہوتا ہے کہ یہ بھی اِس ملک میں برابر کے شہری ہیں۔
لاہور کی صفائی میں LWMC کا بہت اہم کردار ہے۔ یہ ادارہ محکمہ بلدیات کے زیر انتظام کام کرتا ہے اور اسکے ذمہ شہر میں ویسٹ کولیکشن، مکینکل سوئیپنگ، مکینیکل واشنگ، مینوئل سوئیپنگ، سبزی اور فروٹ منڈی کے آپریشنز سمیت شہر میں مختلف اقسام کے سپرے اور صفائی کے دیگر انتظامات شامل ہیں۔ اس ادارے کے پندرہ ہزار ورکرز اور سو فیصد مشینیں 24گھنٹے متحرک رہتی ہیں۔ یہی ادارہ ہسپتالوں کا کچرا بھی ٹھکانے لگاتا ہے۔ جتنی تعداد میں لاہور میں جانور قربان ہوئے ہیں اُس لحاظ سے یہ ایک نہایت مشکل ٹاسک تھا کہ شہر میں اِن کی آلائشوں کا کوئی نام و نشان تک نظر نہ آئے۔ لیکن یہ ہوا ہے اور لاہوریوں کی آنکھوں کے سامنے ہوا ہے۔ شہر صاف ہوں تو ایک عجیب سی تازگی کا احساس دیتے ہیں۔ کاش لاہور کی یہ صفائی پورے پاکستان میں دیکھنے کو ملے، ہر جگہ کچرے سے پاک ہو، سڑکیں تاحد نظر کشادہ اور چمکدار نظر آئیں اور ماحول میں پاکیزگی ہی پاکیزگی ہو۔ چھوٹی موٹی ٹافیاں، جوس کے ڈبے یا چپس کے خالی پیکٹ سڑک پر پھینکنا ہمارا عمومی مزاج ہے ہم تو ابھی نصف ایمان تک بھی نہیں پہنچے باقی تو بہت مشکل مراحل ہیں۔ آپ نے جا بجا ایسے لوگ دیکھے ہوں گے جو گاڑی میں ایش ٹرے موجود ہونے کے باوجود سگریٹ کی لاش اپنے زور بازو سے سڑک کنارے پھینک جاتے ہیں۔ LWMC کے چیئرمین بلال ذوالفقار علی صاحب ہیں جن سے میری کوئی ملاقات تو نہیں لیکن ان کا عمومی تاثر ایک فرض شناس اور محنتی انسان کا ہے۔ اُنہیں بھی بہت مبارک اور انکے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو بھی، جن کی دن رات کی محنت رنگ لائی۔ ہم لوگ عموماً صفائی نہ ہونے پر تو کالم لکھتے ہیں، تنقید کرتے ہیں لیکن اگر واقعی بہترین کام ہو رہا ہو تو اسے خاطر میں نہیں لاتے کہ یہ صحافتی آداب کے ’منافی‘ ہے۔ عید کی شام دوست احباب کے ہمراہ گزری، وہاں بھی یہی موضوع زیر بحث رہا اور سب نے کنفرم کیا کہ اس بار صفائی لاجواب تھی۔ لاہور جیسے شہر بے مثال کو ہر وقت موتیوں کی طرح چمکتا دیکھنا بہت سے لوگوں کا خواب تھا جو شائد اُن کی زندگی میں ہی پورا ہو رہا ہے ورنہ چند برس قبل لاہور کی جو حالت تھی اس حوالے سے معروف کامیڈین امانت چن کا ایک ڈائیلاگ یاد آ گیا، کہنے لگے کہ ’میں پہلی بار لاہور سے لندن گیا تو وہاں اتنی صفائی تھی کہ میرا دم گھٹنے
لگا‘…
(بشکریہ:روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

کالم گردوپیش گل نو خیز اختر
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleوزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا
Next Article ائیر انڈیا کا مسافر طیارہ احمد آباد میں گرکر تباہ، 100 سے زائد افراد ہلاک
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

میرے کالموں میں بے بسی و مایوسی کا اظہار اور حارث خلیق : برملا / نصرت جاوید کا کالم

اپریل 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.