Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 29, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»علاقائی رنگ»بلوچستان»سانحہ لورالائی : وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے ۔۔ شاہد راحیل خان کا کالم
بلوچستان

سانحہ لورالائی : وہ جو تاریک راہوں میں مارے گئے ۔۔ شاہد راحیل خان کا کالم

ایڈیٹرجولائی 12, 20254 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
balochistan crime scene
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شاید ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے فیض احمد فیض کی یہ مشہور زمانہ نظم نہ سنی ہو یا کم از کم اس کا یہ مصرع "ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے نہ گنگنایا ہو۔فیض احمد فیض نے یہ نظم مئی 1954 میں اس وقت لکھی تھی جب وہ راولپنڈی سازش کیس ( جو فیض احمد فیض اور ان کے چند ساتھیوں کے خلاف بغاوت کا مقدمہ تھا’ میں گرفتار ہو کر جیل میں قید تھے۔)
دوسری جنگ عظیم کے بعد جولائی 1950 میں جولیس اور ایتھل روزن برگ نامی ایک جوڑے کو امریکہ میں روس کے لئے دوسری عالمی جنگ کے دوران جاسوسی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا ۔ اس گرفتار شدہ جوڑے کے صحت جرم سے انکار اور دنیا بھر سے ان کی گرفتاری پر اٹھنے والی احتجاجی آوازوں کے باوجود جون 1953 میں الیکٹرک شاکس کے ذریعے ان کی موت کی سزا پر عملدرآمد کر دیا گیا تھا۔اس جوڑے کے خطوط پر مشتمل ایک کتاب کسی طرح جیل میں فیض احمد فیض تک پہنچی جسے پڑھنے کے بعد فیض احمد فیض نے "ہم جو تاریک راہوں میں مارے گئے” جیسی نظم تخلیق کر کے نہ صرف اپنے بلکہ آنے والے زمانے کے ہر مظلوم کا نوحہ لکھا تھا۔
فیض احمد فیض نے 71 سال پہلے جولیس اور ایتھل روزن برگ جن پر جاسوسی کا الزام تھا’ کی سزائے موت پر "ہم جو تاریک راہوں میں مارے” گئے جیسا نوحہ لکھا تھا مگر گزشتہ روز اپنے ہی وطن کی "تاریک راہوں میں مارے جانے والوں” پر تو کوئی الزام نہیں تھا نہ ان سے کوئی جرم سرزد ہوا تھا۔ہاں یہ جرم ضرور تھا کہ وہ روزی روٹی کی تلاش میں اپنے گھروں سے دور اپنے ہی ملک کے ایک دوسرے حصے میں جا کر قیام پذیر ہوئے تھے۔انہیں گمان نہیں یقین تھا کہ وہ وہاں بھی سبز ہلالی پرچم کے سائے تلے محفوظ رہیں گے۔وہ "پاک سر زمین شاد باد” کا ترانہ سن کر جوان ہوئے تھے۔ان کا قصور یہ تھا کہ پاک سر زمین کے ہر گوشے ہر ٹکڑے اور ہر حصے کو "کشور حسین شاد باد” سمجھتے تھے وہ نہیں جانتے تھے کہ "پاک سر زمین” کی بیشتر گزر گاہیں اب "تاریک راہوں”میں ڈھل کر قتل گاہیں بن چکی ہیں اور ان تاریک راہوں میں کوئی بھی کبھی بھی کہیں بھی مارا جا سکتا ہے۔تاریک راہوں میں مارے جانے والے یہ پہلے بیگناہ و بے قصور مقتول نہیں تھے ان سے پہلے بھی ایسے بہت مقتول ہوئے ہیں جن کی ارواح آج بھی دہائی دے رہی ہیں "میں کس کے ہاتھ پہ اپنا لہو تلاش کروں”.
گذشتہ روز کے ناحق قتل کے بعد حکام کی میٹنگز اور حکمرانوں کے رٹے رٹاۓ بیانات کا سلسلہ جاری ہے مگر کوئی فیض احمد فیض موجود نہیں جو تاریک راہوں میں مارے جانے والے بیگناہوں کا ایک تازہ نوحہ ہی لکھ دے۔۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

فیض احمد فیض لورالائی
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleآج ’’ تابِ نظارہ نہیں‘‘ کی خالق ماہ طلعت زاہدی کی پانچویں برسی ہے
Next Article وجاہت مسعود کا کالم : بلوچ سرزمین اور پنجابی لہو
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

وجاہت مسعود کا کالم : بلوچ سرزمین اور پنجابی لہو

جولائی 12, 2025

سید مجاہد علی کا تجزیہ : بلوچستان میں نسلی بنیاد پر قتل عام کا ایک نیا سانحہ

جولائی 12, 2025

لورالائی میں قتل ہونے والے پانچ مسافروں کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے : لاشیں پہنچ گئیں

جولائی 11, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے اپریل 28, 2026
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم اپریل 28, 2026
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.