Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
اتوار, جون 14, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی
  • ”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم
  • مری حادثہ: والدہ، اہلیہ اورپانچ بچے مجھے تنہا چھوڑ گئے ۔۔ سوتری وٹ ملتان کا کاشف علی غم سے نڈھال
  • مظفر آباد میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں 20 شہادتوں کی تصدیق
  • آزاد کشمیر میں ہڑتال اور بداعتمادی کی فضا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مری حادثہ، ملتان سوگوار : ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 10 افراد کی میتیں ناقابلِ شناخت
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سہیل وڑائچ»سہیل وڑائچ کا کالم : تلاش گم شدہ
سہیل وڑائچ

سہیل وڑائچ کا کالم : تلاش گم شدہ

ایڈیٹرجولائی 13, 202518 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

بابا بلھے شاہ کی متاعِ عزیز گم ہوئی تو انہوں نے لکھا
میری گٹھڑی کو لاگا چور
تضا دستانیوں کا بھی سب سے قیمتی اَثاثہ گم ہو چکا ہے۔ چاروں طرف اسکے گم ہونے کی خبر ہے مگر کہیں سے اسکے ملنے کا پتہ نہیں چل رہا، یہ بھی علم نہیں کہ گم ہونے والے کو کوئی چرا لے گیا ہے، اسے زبردستی لے جایا گیا ہے یا پھر وہ جلال الدین رومی کے مرشد فرید الدین عطار کی طرح خود ہی روٹھ کر کہیں کھو گیا ہے۔
خیال و خواب کے اخبار میں تلاش گمشدہ کے کالم میں اس کی گم شدگی کا پتہ چلا تو فوراً احساس ہوا کہ گھر کیوں خالی خالی ہے، بظاہر سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے، کھایا پیا جا رہا ہے، موج مستی ہے، جنگ میں فریق مخالف کو زیر کر چکے ہیں ،سیاست میں کوئی خطر ناک چیلنج درپیش نہیں۔ گھر کا سائیں موجود ہے اور سائیں کے ہر کارے ہر جگہ، ہر معاملے اور ہر چیز کو باریکی سے دیکھ رہے ہیں۔ درخت لہلہا رہے ہیں، موسیقی کا تڑکا بھی لگا ہوا ہے مگر کوئی خلش، کوئی کمی ،کوئی خلا باقی ہے۔
اصل میں ہمارے تضادستانی گھر سے ’’فیصلہ بھائی‘‘ گم ہو گئے ہیں وہ ایسے کھوئے ہیں کہ کوئی فیصلہ ہی نہیں ہو پاتا اور اگر کہیں کوئی جھوٹا،سچا، الٹا سیدھا فیصلہ یا فیصلی کی بھی جاتی ہے تو وہ گلے پڑ جاتی ہے۔ فیصلہ بھائی کیا گئے کہ سب کچھ گڈمڈ ہو گیا۔ تجربہ کار وفاقی کابینہ کی موجودگی میں ایک ہی سال کے ایک ہی سیزن میں پہلے یہ کہہ کر چینی برآمد کر دی گئی کہ چینی کا اضافی اسٹاک ہے اسلئے فالتو چینی برآمد کر رہے ہیں۔ پھر اسی قابل ترین کابینہ نے اسی سیزن میں چینی درآمد کر لی کہ چینی کم یاب ہونے کا خدشہ ہے۔ اس نااہلی کی وجہ صرف اور صرف فیصلہ بھائی کی گمشدگی ہے وگر نہ ایسا کیسے ہو سکتا ہے کہ حکومت ایک ہی سال میں، ایک ہی سیزن میں دو متضاد فیصلے کر لے؟
فیصلہ بھائی ہمارے درمیان ہوتے تو کیا زراعت کا یہ حال ہوتا؟ کپاس کی پیداوار کم ہوتی۔ گرین انیشی ایٹو اور زراعت کیلئے مراعات کے اعلان کے باوجود زراعت کے کسی شعبے میں اضافہ نہیں صرف کمی ریکارڈ کی گئی ہے، کسان کی گندم خریدنے والا کوئی نہیں۔ حالانکہ سائیں کی خواہش تھی کہ زراعت پھلے پھولے، بمپر کراپس ہو مگر ہوا الٹ؟ وجہ صرف اور صرف فیصلہ بھائی کی گم شدگی ہے۔
کہا گیا کہ بیرونی سرمایہ کاروں کا سیلاب آرہا ہے ،بجٹ کہانی بالکل الٹ ہے بیرونی سرمایہ کاری تو ایک طرف خود اپنےملک کے سرمایہ کاروں نے ہاتھ اٹھا لیے، شرح پیداوار مایوس کن ہے۔ قابل ترین وزیر خزانہ اور تجربہ کار نائب وزیر اعظم کی موجودگی میں ایسا کیوں ہو رہا ہے؟ ظاہر ہے اس کی ایک ہی معقول وجہ نظر آتی ہے اور وہ صرف اور صرف فیصلہ بھائی کی عدم موجودگی ہے۔ وگرنہ اس قدر ذہانت اور تجربے کے باوجود اس درجہ مایوس کن صورت حال کیوں پیدا ہوتی۔
اور تو اور حکومت نیک نیتی سے ٹیکس میں اضافہ کرنا چاہتی ہے بڑا زور لگا کر ٹیکس میں اضافہ کر بھی لیا گیا۔ ارادہ تھا کہ ٹیکس نیٹ میں تاجر اور دوسرے نئے شعبوں کو لا کر ٹیکس دہندگان کو بڑھایا جائے گا، اب جو ا عداد و شمار سامنے آئے ہیں ان سے پتہ چلتا ہےکہ ٹیکس نیٹ میں تو وسعت نہیں آسکی البتہ سارا زور تنخواہ دار طبقات سے ٹیکس وصولی پر ہے جو پہلے ہی سے پسے ہوئے ہیں، یہاں بھی بڑے بڑے طاقتور افسر ہیں، بارسوخ اور بارعب ہیں مگر فیصلہ بھائی کے نہ ہونے سے ساری گیم خراب ہو رہی ہے۔
وفاقی حکومت تاریخ کی تجربہ کار ترین کابینہ چلا رہی ہے وزیر اعظم کے تجربے کا پورے ملک میں کوئی ثانی نہیں، وہ بہترین انتظامی صلاحیتوں کے مالک ہیں، کابینہ میں خود وزیر اعظم کے تربیت یافتہ چھ سے زائد پرسنل اسٹاف افسران کندھے سے کندھا ملائے کام کر رہے ہیں۔ پرسنل اسٹاف افسروں سے زیادہ بااعتماد کون ہوتا ہے وہ تو ابرو کا اشارہ بھی سمجھتے ہیں، باس کی خوبیوں کا ان کے علاوہ کسی کو حتیٰ کہ باس کے خاندان کو بھی علم نہیں ہوتا ۔ اس قدر ’’شاندار‘‘ کابینہ کے باوجود فیصلے نہیں ہو رہے۔ مسئلہ وہی ہے فیصلہ بھائی کی عدم موجودگی۔ کاش کوئی فیصلہ بھائی کو ڈھونڈنکالے۔
وزیر اعظم ہائوس اس وقت تاریخ کے سب سے قابل، ذہین اور تجربہ کار افسروں کے زیر نگرانی چل رہا ہے، تجربے نےان کو کندن بنا دیا ہے، پرسنل اسٹاف افسروں نے رشوت ،سفارش اور سیاست کے رستوں کو مکمل بند کر رکھا ہے کمی ہے تو بس ایک۔ اور وہ کمی بھی صرف فیصلہ بھائی کی وجہ سے ہے۔ ورنہ نہ نیت کا کھوٹ ہے نہ لوٹ کھسوٹ ہے اور نہ استعداد کی کمی۔ بس فیصلہ بھائی کہیں نظر نہیں آرہے۔
بلھے شاہ کی گٹھڑی کو چور لے اڑے تو انہیں مکمل اندازہ تھا کہ چوری کیسے ہوئی ،چور کون ہے اور گٹھڑی کے اندر کیا کیا خزانے چھپے تھے جو جاتے رہے۔ ہمارے تضادستانی گھر کومکمل علم تو نہیں مگر کچھ کچھ اندازہ ہے، ماہرین نفسیات اورماہرین سماجی علوم اس پراسرار گم شدگی کی تاریخی، سماجی اور نفسیاتی وجوہات بیان کرتے ہیں۔ انکے مطابق فیصلہ بھائی کو فرید الدین عطار کی طرح حاسدوں نے اس قدر تنگ کیا کہ وہ اپنے محبوب رومی سے جدا ہونے پر مجبور ہو گئے ۔ہمارے گھر میں بھی فیصلہ بھائی کو 75سال سے اس قدر تنگ اور پریشان کیا گیا کہ وہ بالآخر کہیں کھو گئے ہیں ۔ ان کی کوئی خبر ہے اور نہ ان کا کوئی پتہ۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ گھر کی کارکردگی بیگم کو فیصلہ بھائی نے سارے اختیارات دیئے ہوئے تھے وہی سارا نظام چلاتی تھی، غلطیاں بھی کرتی تھی مگر نظام میں بہتریاں بھی لاتی تھی ،نئے نئے آئیڈیاز سے گھر کو کھڑا رکھا ہوا تھا۔ مگر سوتیلے ماموں میاں احتساب نے اس کا ناطقہ بند کر رکھا تھا ہر معاملے پر کارکردگی میں کیڑے نکالتے، فیصلہ بھائی دفاع کرتے مگر سوتیلے ماموں میاں احتساب پر بھیڑ بکریاں واہ واہ کے ڈونگرے برساتیں۔ میاں احتساب نے اپنا نیٹ ورک اس قدر وسیع کر لیا کہ فیصلہ بھائی کا سانس ہی بند ہونے لگا۔ سازشوں کا جال اتنا ظالمانہ تھا کہ اس سے کسی بھی حکومت، کسی بھی وزیر، حتیٰ کہ وزیر اعظم اور صدر کا بچنا بھی مشکل ہو گیا۔ جب سے میاں احتساب نےنیب خانم اور ٹیکس النساء دو سوکنوں کو کارکردگی بیگم کے مقابل لا کھڑا کیا ہے گھر کا نظام رکنے لگاہے۔ پہلے ہی آنٹی اینٹی کرپشن اور عدالت بیگم نے شکنجہ ڈالا ہوا تھا نئی سے نئی افتاد پڑنے پر کارکردگی بیگم نے عملی زندگی سے ریٹائرمنٹ لے کر اللہ اللہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ فیصلہ بھائی مایوس ہونے لگے انکا انحصار سو فیصد کارکردگی بیگم پر تھا انہوں نے گھر کے معاملات سے کنارہ کیا تو بھٹہ ہی بیٹھ گیا فیصلہ بھائی کو احساس ہو گیا کہ اب وہ غیر متعلق ہو گئے ہیں ،گھر کو خدا حافظ کہا اور نہ جانے کہاں چلے گئے ۔بس اس دن سے گھر میں فیصلے نہیں ہو رہے باقی سب ٹھیک ہے بس فیصلہ بھائی گم ہیں۔ تلاش گم شدہ کے اشتہار کے بعد شاید کوئی انہیں ڈھونڈ لائے تو گلشن کا کاروبار چلے۔
( بشکریہ : روزنامہ جنگ ۔۔ )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سہیل وڑائچ کالم
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleمونا لیزا کی مسکراہٹ جیسی بیٹیاں : یاسر پیرزادہ کا مکمل کالم
Next Article عمران خان ’فیصلہ سازوں‘ کے ساتھ مذاکرات کے لیے تیار، 90 دنوں میں ’آر یا پار‘ کریں گے: گنڈاپور
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

”ہائی برڈ "حکومتی بندوبست اب قابلِ عمل نہیں رہا : نصرت جاوید کا کالم

جون 12, 2026

ڈکار مینیجمنٹ فورس اور بریتھ ریگولیشن اتھارٹی :شہزاد عمران خان کا کالم

جون 9, 2026

عرض الدین کی عرضداشت اور شیداں تندور والی : شاہدمجید جعفری کی مزاح نوشت

جون 6, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ڈاکٹر مزمل حسین کا اختصاریہ : تعلیمی ادارے سرمایہ کاروں کے سپرد کرنے کی پالیسی جون 14, 2026
  • بجٹ میں خسارہ، غربت میں اضافہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 14, 2026
  • پیٹرول 4 اور ڈیزل اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا کردیا گیا جون 13, 2026
  • ایران ہٹ دھرمی کی بجائے ہوشمندی سے کام لے : سید مجاہد علی کا تجزیہ جون 12, 2026
  • آزاد کشمیر لانگ مارچ کے شرکاء پر لاٹھی چارج اور شیلنگ : ہلاکتوں کی تعداد 15 ہو گئی جون 12, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.