Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
ہفتہ, مئی 2, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار
  • امریکی استعماریت کے مدمقابل ایرانی تسلط کا خواب :سیدمجاہد علی کا تجزیہ
  • پروفیسر ڈاکٹر حسان خالق قریشی ایمرسن یونیورسٹی ملتان کے نئے وائس چانسلر : چارج سنبھال لیا
  • مزدوروں کے عالمی دن پر پیٹرول پھر مہنگا کر دیا گیا: سات روپے لیٹر اضافہ
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»شاہد مجید جعفری»ملا ہدہد، کھد بدھ اور ہٹاکٹا جی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
شاہد مجید جعفری

ملا ہدہد، کھد بدھ اور ہٹاکٹا جی : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت

ایڈیٹرجولائی 20, 2025161 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
shahid majeeb book
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

قصہ مشہور ہے کہ دوستوں کی محفل میں کسی نے ملا ہد ہد سے پوچھا سر جی یہ بتائیں کہ صبر جمیل کسے کہتے ہیں؟ ۔ پہلی دفعہ اطلاعاً عرض ہے کہ سوال پوچھنے والے کا نام کالے خان عرف کالو کم عقل تھا ۔ جو کہ پارٹ ٹائم صحافی اور فل ٹائم نان بائی کا کام کرتا تھا۔ دوسری دفعہ بھی اطلاعاً عرض ہے کہ ملا سے پوچھا گیا یہ سوال سو فیصد پلانٹڈ تھا جو کہ ملا کُھد بدھ نے بڑی مشکلوں سے کالو کم عقل کو بتلایا و سمجھایا تھا ۔ ادھر کالو کم عقل کی بات سن کر ملا ہد ہد جو کہ ابھی تازہ تازہ ہی مسماۃ صابرہ سلطانہ کے برادر بزرگ پیر جمیل ہٹے کٹے سے بری طرح سے مار کھا کے آئے تھے بوجہ شرمندگی چپ رہے۔ انہیں خاموش دیکھ کر ملا کُھد بدھ جھٹ سے بولے۔ صابرہ کے بھائی پیر جمیل (ہٹے کٹے) سے اچھی خاصی کٹ کھا نے کے بعد ، ذرا سی بھی آہ و بکا نہ کرنا صبرِ جمیل کہلاتا ہے۔
ادھر ملا کُھد بدھ کا طنز سن کر ہد ہد صاحب بے چین ہوئے، پہلو بدلا۔ کن اکھیوں سے ادھر ادھر دیکھا اور پھر محفل سے یوں اٹھے ، جیسے کوئی جہاں سے اٹھتا ہے۔ ہدہد صاحب کو یوں جاتے دیکھ کر ملا کُھد بدھ زیر (باریک) مونچھ مسکرائے ، پھر فاتحانہ نظروں سے حاضرین مجلس کی طرف دیکھا اور دل ہی دل میں یہ کہتے ہوئے اٹھ کھڑے ہوئے کہ ساڈے نال پنگا ، ناٹ چنگا۔ اس نازک موڑ پہ ملا کھدبد کے بارے میں یہ بتانا ضروری ہے کہ آپ ملا ہدہد کے پیر بھائی ہونے کے ساتھ ساتھ(بسلسلہ عشق مسماۃ صابرہ سلطانہ) ان کے رقیب بھی تھے تیسری دفعہ بھی اطلاعاً عرض ہے کہ چونکہ رنگت میں دونوں ہی قدرتی سیاہ بلکہ کالے سیاہ تھے اس لیے یار دوست انہیں بلا خوف و خطر ایک دوسرے کے رقیب رو سیاہ کہا کرتے تھے۔ دونوں ایک ساتھ ہی پیر ہٹے کٹے کی ہمشیرہذ مسما ۃ صابرہ سلطانہ پہ فریفتہ تھے ۔( جسے ہٹا کٹا صاحب جانے کیوں ہمشیرہ کی بجائے ہمیشہ ہی دختر نیک اختر کہا کرتے تھے) ۔جہاں تک ملا کھد بدھ کے کام دھندے کا تعلق ہے تو آپ کام کم اور چغلیاں زیادہ لگایا کرتے تھے۔ ان کو ہر وقت اس بات کی کھد بدھ لگی رہتی تھی کہ اس وقت کون کیا کر رہا ہے ؟
مندرجہ بالا غم ناک واقعہ(کہ جس میں ملاہد ہد کی ناک سے خون نکلا اور پتلون پاٹی تھا) کی حقیقت کچھ یوں بیان کی جاتی ہے کہ دونوں ہی پیر ہٹا کٹا صاحب کی چھوٹی بہن کے بلاتفاق عاشق زار اور دونوں ہی پہلے میں، پہلے میں کے امیدوار بھی تھے۔ ادھر وہ کہنہ مشق خاتون جو خود کو ” پیکر دوشیزگی "کہتے ہوئے ذ را نہ شرماتی تھیں کا مزاج لڑکپن سے عاشقانہ تھا۔ اسی لیے واقفان حال جس میں سیاسی و غیرسیاسی سبھی شامل تھے بہ یک اتفاق انہیں باجی ” ڈانواں ڈول ” کہا کرتے تھے۔ اس کی وجہ یہ تھی کہ مسماۃ کا دل کسی بھی وقت کسی پہ بھی ڈول سکتا تھا ۔ اور سائل چاہےکیسا بھی ہو وہ مائل بہ کرم ہونے میں ذ را بھی وقت نہیں لگاتی تھیں۔اب تک آپ ظاہراً تین شادیاں اور تین ہی طلاقیں لے چکیں تھیں (جبکہ خفیہ ملاقات جسے فی زمانہ” ڈیٹ” کہا جاتا ہے کی گنتی تا دم تحریر جاری ہے) ۔ آپ چٹی ان پڑھ ہونے کے باوجود بھی محبت کے کھیل میں کمال مہارت رکھتی تھیں ۔آپ نے اس موضوع پر بے شمار اقوال بھی کہے تھے ان میں سے ایک بطور تبرک پیش کیا جاتا ہے فرماتی ہیں ۔
(دورازے کی ) گھنٹی نہ بجا ماہیا، سیدھا اندر آ ۔کہتے ہیں کہ اس قول زریں نے اس قدر شہرت پکڑی کہ نصیبو لعل نامی ایک مغنیہ نے اس کا پنجابی ترجمہ کروایااور پھر اسے گا کر خوب داد و شہرت سمیٹی ۔ مذکورہ گانے کے پنجابی بول ہیں کنڈی نہ کھڑکا سوہنیا سدھا اندر آ ۔ موصوفہ کے بارے میں یہ بات بھی ہمارےعلم میں لائی گئی ہے کہ بسیار کوشش کے باوجود بھی ان کو ابھی تک سچا پیار نہیں ملا ہے۔ اسی لیے آپ تلاش حق کی خاطر مختلف لوگوں سے خفیہ و کارنر میٹنگز وغیرہ کرتی رہتی تھیں۔ چنانچہ اسی سلسلہ میں آج ان کی ملاقات ملا ہد ہد سے طے تھی۔(جس کا ملا کھد بدھ کو بہت قلق تھا)
ادھر وقت مقررہ سے پانج سو منٹ پہلے ہی ملا ہدہد نے اپنی باریک آنکھوں میں سرمہ لگایا۔کان میں پڑوسی سے مانگا ہوا عطر "الف لیلہ و لیلہ” کا پھوہا رکھا ۔پھر خود کو آئینے میں دیکھ کر شرماتے ہوئے بولے ۔ آج آپ نہیں یا گاہک نہیں۔اس کے بعد ملا نے اپنی جیب سے اکلوتی اٹھنی نکالی اور اپنے پیکر خاکی کا صدقہ کیا ۔ پھر اپنی بلائیں لیتے ہوئے مسماۃ کی طرف چل دیئے۔ افسوس ناک خبر بطور اطلاع دی جاتی ہے کہ اس امر کی مخبری ملا کھدبدھ نے پہلے ہی پیر ہٹا کٹا صاحب کو دے رکھی تھی۔(اسی لیے وہ گھات لگائے ملا کے انتظار میں بیٹھےتھے )۔ دوسری طرف ملا کان پہ ہاتھ رکھے اس فکر میں گھلے چلے جا رہے تھے کہ اگر کہیں خدانخواستہ عطرِ "الف لیلہ و لیلہ” کا پھوہا گر گیا تو وہ پڑوسی کو کیا جواب دیں گے؟ ۔
جائےمقتل پہنچ کر ملا ہدہد بلا خوف و خطر کمرے میں داخل ہوگئے۔ کیونکہ پیکج کے مطابق انہوں نے (مسماۃ کا )دروازہ نہیں کھٹکھٹانا۔۔ بلکہ سیدھا اندر جانا تھا ۔۔چنانچہ جیسے ہی ملا مفاد ذاتی کے تحت کمرے میں داخل ہوئے۔ اپنے سامنے مسماۃ کی بجائے پیر ہٹا کٹا جی کو دیکھ کر دنگ رہ گئے۔پھر خطرہ 440 وولٹ کا ادراک کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہونے کی کوشش کرنے ہی لگے تھے کہ ہٹا کٹا جی نے انہیں اپنے آہنی ہاتھوں میں دبوچ لیا۔اور دھیرے سے کہنے لگےتیری آواز نہیں نکلنی چاہیئے۔یہ سن کر ملا نے اقرارمیں سر ہلا دیا۔اس کے بعد جو انہوں نے ملا کو مارا تو ہائے مار ڈالا ،مطلب ان کی اچھی خاصی پٹائی کر ڈالی ۔آفرین ہے ملا کی ہمت پر کہ اتنی مار کھا نے کے باوجود بھی آپ نے چوں تک نہیں کی ۔کرتے بھی کیسے کہ اپنے قول کے ہاتھوں مجبور جو تھے (اف اللہ )۔ اچھی خاصی مار کھانے کے بعد ہٹا کٹا جی ملا ہد ہد کوآز اد کرتے ہوئے بولے۔چل اب میری عزت کر، ہٹاکٹا جی کا یہ فرمان سن کر پہلے تو ملا ہکا بکا رہ گئے پھر جلدی سے کورنش بجا لاتے ہی گرتے پڑتے گھر کی طرف چل دیئے۔
تازہ ترین صورت حال یہ ہے کہ ملا کھد بدھ ابھی تک چغل خوری میں مصروف ہے۔ کالو کم عقل جو کہ پارٹ ٹائم صحافی اورفل ٹائم نان بائی کاکام کرتا ہے ہے عوام کے لیے توبرائے نام مگر اپنے لیے دھڑادھڑ نان لگا رہا ہے۔ مسماۃ صابرہ سلطانہ سچے پیار کی تلاش میں دل کا بوہا (دروازہ) کھولے کسی کے انتظار میں بیٹھی ہے۔ پیر ہٹا کٹا صاحب جس کو جی چاہتا ہے دے مار تے ساڑھے چار ۔۔بلکہ بعض اوقات تو پونے پانچ تک بجا دیتا ہے ۔عجیب بات ہے کہ اچھی خاصی مار کٹائی کے بعد ہٹا کٹا ہر مضروب سے یہ تقاضہ بھی ضرور کرتا ہے کہ مجھ سے ڈرو اور میری عزت بھی کرو۔ رہی بات ملاہد ہد کی، تو وہ یہی سوچ سوچ کر ہلکان ہوا جا رہا ہے کہ جائیں تو جائیں کہاں کہ
بنے ہیں اہلِ ہوس، مدعی بھی منصف بھی
کسے وکیل کریں، کس سے منصفی چاہیں؟

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleغیرت مندوں کے معاشرے میں ایک حمیرا : یاسر پیرزادہ کا کالم
Next Article گریٹر تھل کینال : لقمان اسد کا کالم
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک

مئی 2, 2026

حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ

مئی 2, 2026

یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم

مئی 1, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • بموں کو ناکارہ بناتے ہوئے پاسدارانِ انقلاب کے 14 اہلکار ہلاک مئی 2, 2026
  • حیدرآباد کنگز مین سنسنی خیز مقابلے کے بعد ، فائنل میں : اسلام آباد آؤٹ مئی 2, 2026
  • یومَ مئی اور کالونی ٹیکسٹائل ملز کے مزدوروں کی یاد : قریب و دور سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم مئی 1, 2026
  • کیا پیٹرول مہنگا ہونے کے ذمہ دار شہباز شریف ہیں ؟ ۔۔ نصرت جاوید کا کالم مئی 1, 2026
  • باتھ روم میں خاتون کی ویڈیو بنانے کا الزام، 2 سری لنکن کرکٹرز گرفتار مئی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.