قابل فخر ہمسایہ و برادر دوست ملک ، عوامی جمہوریہ چین ہمیشہ سے توانائی کے منصوبوں، صنعت و تجارت اور سماجی خدمات کے شعبوں میں دل کھول کر پاکستان کی مدد کرتا آیا ہے۔ شہد سے میٹھی ، سمندر سے گہری ، ہمالیہ سے بلند پاک چین دوستی ایک تاریخی حقیقت ہے۔ پاکستان پر جب بھی آزمائش یا مشکل وقت آیا دوست ملک چین نے ایک قدم آگے بڑھ کر پاکستان کی مدد کی اور پاکستانیوں کو گلے سے لگایا۔ کئی سال قبل پاکستانی قیادت کو گوادر بندرگاہ اور کاشغر سے گوادر تک سڑک بنانے کی تجویز پیش کی۔ بی بی سی نیوز کے مطابق 2017ءکے آخر تک گوادر بندرگاہ کا کام مکمل ہو جائے گا اور گوادر بندرگاہ مکمل طور پر فعال ہو جائے گی۔ جس کے بعد پاکستان معاشی اور اقتصادی طور پر خوشحال ہو گا، بیروزگاروں کو روزگار ملے گا اور پاکستان کے معاشی مسائل کا خاتمہ ہونے کے روشن امکانات ہیں۔ گوادر بندرگاہ کے فعال ہونے کے بعد پاکستان مزید مستحکم ہو جائے گا۔ پاکستان میں پانی اور بجلی کا بحران ختم ہو جائے گا لیکن بعض ممالک اور حلقے پاکستان کو شاہراہ ترقی پر گامزن ہونے سے روکنے کیلئے ایک بار پھر منفی عزائم کے ساتھ سامنے آ رہے ہیں لیکن اس بار ترقی کا سفر روکنے والے عناصر کو ہمیں مل کر پسپا کرنا ہو گا۔ ملکی ترقی کے حامل اقتصادی راہداری منصوبے سے متعلق جنم لینے والی افواہوں کو رد کرنا ہو گا۔ ملک میں امن و سلامتی اور اقتصادی ترقی کی راہوں کو ہموار کرنا ہو گا۔ تب ہی پاکستان ایشیئن ٹائیگر بن پائے گا اور ملک کا مزدور خوشحال ہو گا۔ کسان خوشحال ہو گا۔ پاکستان کو پوری دنیا کے ساتھ تجارت کے مواقع میسر آئیں گے۔ درآمدات برآمدات میں آسانی ہو گی اور ملک میں خوشحالی کی فضا قائم ہو گی۔
جمعہ, جون 26, 2026
تازہ خبریں:
- روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
- وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
- سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
- محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
- بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
- ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
- گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
- کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
- کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
- 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ

