Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, اپریل 22, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری
  • اسلام آباد میں مذاکرات کی تیاریاں اور غیر یقینی صورتِ حال : جے ڈی وینس آج پاکستان روانہ ہوں گے
  • امن معاہدہ کی طرف بڑھتے ہوئے فریقین کی لاچاری : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»عطاء الحق قاسمی»پیرزادگی اور مشرک کتے: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی
عطاء الحق قاسمی

پیرزادگی اور مشرک کتے: روزن دیوار سے / عطا ء الحق قاسمی

ایڈیٹراپریل 6, 20180 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

اللہ جانے وہ کون سے لوگ ہیں جنہیں کتے اچھے نہیں لگتے مجھے تو یہ مخلوق بہت اچھی لگتی ہے ۔رات گئے گھر لوٹتے ہوئے جب گلیاں اور کوچے ویران ہوتے ہیں سب لوگ اپنے گھروں میں سو رہے ہوتے ہیں اور ہر طرف سناٹوں کا راج ہوتا ہے اور یوں ماحول کے زیر اثر موٹر سائیکل پر سوار ہونے کے باوجود آنکھوں میں نیند تیرنے لگتی ہے تو اچانک کسی دکان کے پھٹے کے نیچے سے کوئی مریل سا کتا برآمد ہوتا ہے اور عف عف کرتا ہوا موٹر سائیکل کے ساتھ ساتھ بھاگنے لگتا ہے وہ دراصل اظہار عقیدت کے لئے میری قدم بوسی کی سعادت حاصل کرنا چاہتا ہے چنانچہ وہ بار بار اپنا منہ میرے ٹخنے کی طرف لاتا ہے۔ لیکن جیسا کہ میں نے ابھی بتایا ہے خود میرے اپنے دل میں کتوں کے لئے محبت کے اتھاہ جذبات موجود ہیں لہٰذا ان لمحوں میں، میں موٹر سائیکل کی رفتار ذرا تیز کر دیتا ہوں تاکہ میری قدم بوسی کے شوق میں کہیں اس کا منہ موٹر سائیکل کے گرم گرم سائلنسر سے ناچھو جائے لیکن کئی کتے وفورعقیدت میں گرم سائلنسر کی بھی پروا نہیں کرتے اور ٹخنوں کے بالکل قریب پہنچ جاتے ہیں ان لمحوں میں ،میں خوف خدا کے باعث اپنی ٹانگ اوپر اٹھا لیتا ہوں کہ اس معاملے میں میں کڑا وہابی واقع ہوا ہوں اور قدم بوسی والے اس اقدام سے مجھے شرک کی بو آتی ہے اور میں تو ویسے ہی بہت گنہگار آدمی ہوں کتوں کے اس اظہار عقیدت سے مجھے خاصی ندامت محسوس ہوتی ہے بلکہ ان لمحوں میں تو عرق ندامت باقاعدہ میری پیشانی پر دیکھا جا سکتا ہے ،اللہ جانے میری پیرزادگی کی بابت کس بدبخت نے انہیں بتایا کیونکہ میں نے تو اسی بنا پر ایک عرصے سے اپنے نام کے ساتھ ’’پیرزادہ‘‘ لکھنا چھوڑ دیا ہے بہرحال کتے مجھے اس لئے اچھے لگتے ہیں کہ یہ سوئے ہوؤں کو بیدار کرتے ہیں۔سونے میں کوئی قباحت نہیں مگر موٹر سائیکل چلاتے ہوئے سونے میں کچھ قباحتیں ہیں جن میں ایک قباحت یہ بھی ہے کہ انسان کو دوبارہ بیدار ہونے کا موقع بہت کم ملتا ہے ۔
ویسے کتوں سے محبت کے دعویداروں میں ایک ہم ہی نہیں اہل مغرب بھی ہیں مغرب میں تو بسااوقات انسانوں پر کتوں کو ترجیح دی جاتی ہے تاہم مشرق میں ایسا نہیں کیونکہ یہاں تو ہم ایسے انسانوں کو بھی کتوں پر فوقیت حاصل ہے ۔مغرب میں ہم نے دیکھا ہے کہ کتے وی آئی پیز کی طرح ٹریٹ ہوتے ہیں جبکہ ہمارے ہاں اقتدار کے بعد وی آئی پیز کو کتوں کی طرح ٹریٹ کیا جاتا ہے۔ اہل مغرب کو تو کتوں کے ساتھ اس درجہ رغبت ہے کہ اگر شوہر اور کتے میں سے کسی ایک کو ترجیح دینے کا موقع آجائے تو بیوی کتے کو ترجیح دیتی ہے ۔جبکہ ہمارے ہاں اس قسم کی صورتحال میں بہرحال شوہر کو غنیمت سمجھا جاتا ہے۔ امریکہ میں ایک بی بی نے جو میرے ہمسائے میں رہتی تھی اپنے شوہر سے طلاق لے لی کیونکہ وہ آتے جاتے کتے کو جھڑکتا تھا ۔یہ بی بی طلاق کے بعد بہت خوشی تھی کہتی تھی اس روز سے سکھ کی نیند سو رہی ہوں کیونکہ ’’ٹونی ‘‘ سوتے میں خراٹے تو نہیں لیتا!
خیر ان سطور میں مغرب اور مشرق میں موازنہ مقصود نہیں کیونکہ وہ جو کہا جاتا ہے کہ مغرب مغرب ہے اور مشرق مشرق ، یہ نہ کبھی ملے ہیں اور نہ کبھی ملیں گے ۔تو اس کی بنیادی وجہ کتوں کے سلسلےمیں ان علاقوں کے باسیوں کی متضاد پالیسی ہے ۔چنانچہ ہمیں اگر کتے پسند ہیں تو یہ ہمارا انفرادی مسئلہ ہے اس پسند کی ایک وجہ تو ہم شروع میں بتا چکے ہیں ۔دوسری وجہ یہ ہے کہ کتے سوشل بہت ہوتے ہیں ان میں وسیع القلبی بھی بہت ہوتی ہے ان میں نا تو کوئی محبوب ہوتا ہے اور نہ کوئی رقیب، بس سارے کتے ہوتے ہیں ۔کتوں کی جو ایک چیز مجھے مزید پسند ہے وہ ان میں خوشامد اور چاپلوسی کا جوہر ہے ۔جس کتے کو ہڈی ڈال دیں وہ دم ہلانے لگتا ہے پاؤں چاٹنے لگتا ہے اور جتنا چاہے ذلیل کریں وہ ذلیل نہیں ہوتا اسے اپنی عزت افزائی ہی سمجھتا ہے کتے ہمیں اس لئے بھی پسند ہیں کہ ان میں علاقائی تعصب بہت ہوتا ہے وہ کسی اجنبی کو برداشت نہیں کرتے اسے اپنے علاقے میں دیکھ کر بھونکنا شروع کر دیتے ہیں اور ہمیں ان کا یہ علاقائی تعصب ہی پسند ہے۔ کیونکہ ہم انسان ہوتے ہوئے بھی پٹھان، بلوچی، سندھی اور پنجابی ضرور ہیں مگر سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔ کتے ان چکروں میں نہیں پڑتے وہ کسی اجنبی کو دیکھ کر سیدھا اس کی ٹانگوں کو پڑتے ہیں چونکہ میرا یہ کالم ان کی نظروں سے نہیں گزرے گا چنانچہ ان کی تعریف کرنا تو سوئے ہوئے بچے کا منہ چومنا ہے جس سے نہ بچہ خوش ہوتا ہے نہ بچے کی ماں خوش ہوتی ہے ۔یوں بھی کتوں کے اس قصیدے سے ہم لوگوں کے وہ جذبات ختم نہیں ہو سکتے جو ہم کتوں کے لئے اپنے دلوں میں رکھتے ہیں۔ایک دوست جن کے گھر میں رحمت کا فرشتہ ایک عرصے سے داخل نہیں ہوا ان دنوں اپنے کتے کو گھر سے نکالنے کی سوچ رہے ہیں کیونکہ انہوں نےسنا ہے کہ جس گھر میں کتا ہو وہاں رحمت کا فرشتہ داخل نہیں ہوتا۔میں نے اپنے دوست کے اس فیصلے پر صادکیا اور کہا ’’تم نے ٹھیک فیصلہ کیا ہے کتے کو واقعی گھر سے نکال دینا چاہئے کہ گھر میں ایک نجس چیز کا وجود مناسب نہیں لیکن اگر اس کے باوجود تمہارے گھر میں برکتوں کا نزول نہ ہو تو تجرباتی طور پر تین چار ماہ کے لئے تم خود مری وغیرہ چلے جانا اس سے تمہاری صحت بہتر ہو جائے گی اور شاید تمہارے گھر رحمت کا فرشتہ بھی آ جائے !‘‘
اور آخر میں ایک راز کی بات یہ جو ان دنوں میں موٹر سائیکل پر نہیں بلکہ کار میں سوار نظر آتا ہوں تو اس کی وجہ کتوں کی مجھ سے حد درجہ عقیدت تھی جو چلتی موٹر سائیکل پر میرے پاؤں چومنے سے باز نہیں آتے تھے اور مجھے یہ منظور نہیں تھا کیونکہ اللہ تعالیٰ کو تمام گناہوں میں سے شرک سب سے زیادہ ناپسند ہے۔
(بشکریہ: روزنامہ جنگ)

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکرشنا کماری کوہلی کے لیے بہت سی دُعائیں:کہتا ہوں سچ /شاکر حسین شاکر
Next Article مائنس ون اور موروثی سیاست : جمال گفت / حسنین جمال
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا

اپریل 22, 2026

ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی

اپریل 22, 2026

بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم

اپریل 22, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • ارشاد بھٹی معافی مانگ لی : میں لالی ووڈ کوئین ہوں ، معاف کیا : اداکارہ میرا اپریل 22, 2026
  • ٹرمپ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی درخواست پر جنگ بندی میں توسیع کر دی اپریل 22, 2026
  • بشیر ساربان ، جانسن اور باقرخانیوں کی کہانی : نصرت جاوید کا کالم اپریل 22, 2026
  • امن مذاکرات میں افسوس ناک تعطل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 22, 2026
  • جنم ، قلم اور اظہار الم : غلام دستگیر چوہان کی یاد نگاری اپریل 21, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.