گرینڈ بلبن : امریکہ کی ریاست مشی گن میں اتوار کے روز چرچ پر ایک مسلح شخص کی جانب سے گاڑی چڑھانے اور فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد ہلاک ہو گئے ۔
حملہ آور نے چرچ کے عمارت کو آگ بھی لگا دی حکام نے بتایا کہ ڈیٹرائٹ سے 60 میل (100 کلومیٹر) شمال مغرب میں واقع قصبے گرینڈ بلینک میں چرچ آف جیسس کرائسٹ پر حملہ اتوار کی ایک سروس کے دوران ہوا جس میں سینکڑوں افراد شامل تھے۔ حملہ آور کی شناخت مشی گن کے شہر برٹن کے 40 سالہ رہائشی جیکب سینفورڈ کے نام سے ہوئی ہے۔ حملے کے بعد پولیس نے انھیں چرچ کی پارکنگ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ وہ اسے ایک ’ٹارگٹد پر تشدد کارروائی‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں تاہم حملے کی وجہ اب تک سامنے نہیں آئی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش میں مدد کے لیے ایف بی آئی کے 100 اہلکاروں کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )
فیس بک کمینٹ