Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • صحافی کی گرفتاری اور رہائی : پاکستانی میڈیا کے لیے غیر ضروری خبر : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»ادب»کون ابوالکلام آزاد ؟ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد
ادب

کون ابوالکلام آزاد ؟ : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد

ایڈیٹراکتوبر 21, 202527 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
abul kalam azad
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پاکستان بنا تو دیگر اثاثوں کے ساتھ علمی اثاثوں کی تقسیم کا معاملہ بھی سامنے آیا۔سو پہلا مرحلہ ہی انڈیا آفس لائبریری لندن میں موجود دستاویزات اور مخطوطات پر وراثت کے حوالے سے پاکستان اور بھارت کے دعووں کا فیصلہ ہونا تھا۔ممکن ہےسابق مشرقی پاکستان سے تعلق رکھنے والے پاکستان کے پہلے وزیر تعلیم محمد فضل الرحمن کا کوئی علمی اور ادبی پس منظر بھی ہو مگر جب ان کے مقابلے پر ابوالکلام آزاد بھارت کے وزیر تعلیم بیٹھے ہوتے تو جوش و خروش سے بھری ہماری مملکت کی طرف سے اس مقدمے میں کیا دلائل پیش ہوتے ہوں گے ۔ اس کا اندازہ ہمارے بزرگوں(عبدالمجید سالک،مولانا غلام رسول مہر، چراغ حسرت) کے کالموں سے ہوجاتا ہے میرا خیال ہے سند باد جہازی(چراغ حسن حسرت) نے دونوں ملکوں کے وزرائے تعلیم کے خیالی مکالمے بھی لکھے تھے جن میں ابوالکلام آزاد اپنے مد مقابل وزیر تعلیم سے کہتے ہیں کہ مرزا غالب کے دو شعر ہی سنا دیں یا ان کے خطوط کے ایک مجموعے کا نام بتادیں۔
شاید یہی صورت حال تھی کہ جب راجہ غضنفر علی کو پاکستانی وفد میں شامل کیا گیا تاہم یہ معاملہ لٹکا رہا۔تب ٹیکنالوجی اس حد تک تھی کہ کیمرے کی مدد سے کچھ مخطوطات کی کاپیاں بنائی جا سکتی تھیں پھر مائیکرو فلم کا دور آیاتب ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں جو اچھے اور لائق لوگ اسلام آباد میں ایجوکیشنل ایڈوائزر ہو کے گئے تھے ان میں ہمارے انگریزی کے استاد چوہدری نذیر احمد بھی تھے انہوں نے اس کیس پر بہت محنت کی وہ کیبنٹ ڈویژن میں جوائنٹ سیکرٹری ہو گئے تھے اسلئے مقتدرہ قومی زبان نے ان مخطوطات، دستاویزات کی ایک فہرست شائع کی تھی اور جب محترمہ بے نظیر بھٹو کے دور میں بہت بڑے لوگوں(ڈاکٹر مبارک علی ،آئی اے رحمان،احمد بشیر) کے ساتھ ایک ملتانی بھی قومی کمیشن برائے تاریخ و ثقافت کا رکن ہوا تو چوہدری نذیراحمد مرحوم نےنم آلود آنکھوں سے کہا کہ میں نے پاکستان کی ساری یونیورسٹیوں کے تاریخ،اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے پروفیسروں کو یہ فہرست اس درخواست کے ساتھ بھیجی ہے کہ اپنے شاگردوں کو ریسرچ کیلئے یہاں بھیجیں ابھی تک میں نے کسی ایک طالب علم کو یہاں نہیں دیکھا پھر جب ملتان کا ایک لائق طالب علم مختار احمد پارس چوہدری نذیر احمد مرحوم کے منصب پر فائز ہوا تو اس نے نیشنل لائبریری کے اس گوشے میں موجود سرمائے کو آن لائن کر دیا۔
اب یہ اور بات ہے کہ جس طرح کے اصحاب علم ہماری جامعات تو کیا ہائر ایجوکیشن کمیشن کی سربراہی کیلئے باہم برسر پیکار ہیں ان میں سے کوئی پوچھ بھی سکتا ہے کہ کون ابوالکلام آزاد؟۔بھارت سے جو خبریں آتی ہیں اس سے ایک طرح کی خوشی ہوتی ہے کہ وہاں ابوالکلام کے مقابلے عبدالکلام کی راکٹ سازی کو اہمیت دی جاتی ہے ۔تاہم ہمارے لئے قابل فخر ہے میں لاہور میں مجلس ترقی ادب قیام پاکستان کے سات برس بعد قائم ہوئی جس کے ناظم نامور ڈرامہ نگار امتیاز علی تاج ہوئے پھر سید وقار عظیم آئے تو انہوں نے انکے مرتبہ ڈراموں( رونق بنارسی، حباب ،آرام کے) پر اپنا نام نہیں لکھوایا پھر سچی بات ہے کہ اس کے ناظم احمد ندیم قاسمی ہوئے وہ پاکستان کے سینئر ترین قلم کار اور شاعر تھے،ہر مکتوب کا جواب خود لکھتے تھے۔انقرہ یونیورسٹی کے شعبہ اردو کی سربراہ ڈاکٹر آسمان بیلن اوزجان ’پروین شاکر اردو میں ایک معتبر نسائی آواز‘ پر ڈاکٹریٹ کا کام کرتے ہوئے پاکستان آئیں تو ان کی شفقت سے ایسی متاثر ہوئیں کہ قاسمی صاحب کا صد سالہ یوم ولادت انقرہ اور انطالیہ میں منایا گیا اور مرکزی تقریب میں ڈاکٹر ناہید قاسمی اپنے بیٹے نیر حیات(موجودہ مدیر فنون) کے ساتھ شریک ہوئیں۔
قاسمی صاحب کا احترام ممکن ہے ان کے دفتر کے ایک آدھ ساتھی نہ کرتے ہوں مگر کسی سیکرٹری مالیات یا سیکرٹری اطلاعات تو کیا وزیر اعلیٰ تک کی توقیر اسی میں تھی کہ ان کی سفارشات کو مانا جائے ۔ سو مجلس ترقی ادب کی کتب نے بھارت تک میں دھوم مچا دی تھی دوست وہاں سے فرمائش کرتے تھے کہ یہ کتاب مجلس کی بھجوا دیجئے جواب میں ہم انجمن ترقی ہند یا یادگار غالب کی کتابیں پیش کریں گے۔آج اس مجلس کے ناظم بے حد مقبول شاعر عباس تابش ہیں جو مجلس کی کتب کی اشاعت کے ساتھ تدوین نو کا کام بھی کر رہے ہیں اور صحیفہ کی اشاعت پر بھی توجہ ہے۔ مجلس ترقی ادب کے قیام سے چار برس پہلے ادارہ ثقافت اسلامیہ کا قیام عمل میں آیا جس کے سربراہ نامور فلسفی خلیفہ عبدالحکیم ہوئے جنہوں نے خطبات اقبال کی تنقیدی تلخیص پیش کی اور ایک کتابچہ ’اقبال اور ملا‘ بھی شائع کیا جس پر حکمت اقبال سے نا آشنا اس حد تک مشتعل ہوئے کہ فکر اقبال جیسی بنیادی کتاب کو جامعہ پنجاب کے نصاب سے خارج کر دیا اسی ادارے میں خلیفہ عبدالحکیم کے بعد ہم سب کے پیارے قاضی جاوید آئے،’منڈلی‘ والے، فلسفہ ،وارث شاہ،شاہ حسین اوربابا فرید کے ساتھ ڈاکٹر اجمل،فیض اور کے کے عزیزپر لکھنے والے صوفی منش مگر باآواز بلند سوچنے والے۔
مجھے یاد ہے کہ ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی پہلی رجسٹرار ڈاکٹر خالدہ گیلانی کے پی ایچ ڈی کے مقالے کی اشاعت کیلئے مسودہ لے کے گیا اور مرحومہ ڈاکٹر گیلانی کی طرف سے پیشکش کی کہ وہ مصارف میں شریک ہو جائیں گی اگر اچھا کاغذ اور اچھی جلد کتاب کو میسر آ جائے تو انہوں نے بتایا کہ میرے پاس تجربہ کار کمپوزر ہیں ،پروف ریڈر ہیں مگر وسائل کی کمی کی وجہ سے اپنے ادارے کا ایک رسالہ "المعارف ” شائع کرتے ہیں جس کی بھارت،امریکہ اور یورپ میں بھی مانگ ہے ۔اب اس ادارے کے ناظم ایف سی کالج لاہور کے سابق پرنسپل جامعہ الازہر میں اردو چیئر پر کام کرنے والے ڈاکٹر مظفر عباس ہیں جو اس ادارےکے سال تاسیس کی پچھترویں سال گرہ پر کتب کی اشاعت کا ’پر ہوس‘ ارادہ رکھتے ہیں انہیں یہ عزم مبارک ہو۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

ابوالکلام آزاد ڈاکٹر انوار احمد کالم ملتان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleشاہین شاہ آفریدی قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان مقرر
Next Article افغان عوام پاکستان سے کیوں شاکی ہیں ؟ برملا / نصرت جاوید
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم

اپریل 25, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم اپریل 28, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.