Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 27, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • اندھیر نگری چوپٹ راج : شاہد مجید جعفری کی مزاح نوشت
  • تم یہ کہتے ہو وہ جنگ ہو بھی چکی : وجاہت مسعود کا کالم
  • ایران امریکہ مذاکرات ۔۔ برف ابھی پگھلی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • ٹرمپ نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں 3 ہفتوں کی توسیع کر دی
  • عمران خان کے ساتھ ناانصافی، سیاسی اعتماد کیسے بحال ہو گا ؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»سیدہ معصومہ شیرازی»پیر غلامانِ حسینی کانفرنس میں شرکت :سفر عشق / معصومہ شیرازی
سیدہ معصومہ شیرازی

پیر غلامانِ حسینی کانفرنس میں شرکت :سفر عشق / معصومہ شیرازی

ایڈیٹرنومبر 22, 202521 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
masooma sherazi
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

پیر غلامانِ حسینی کانفرنس کا پروگرام ہر سال ایران کے ایک عظیم شہر میں منعقد ہوتا ہے، جس میں مختلف ملکوں کے شاعر، ذاکرین، اور نوحہ خوان تشریف لاتے ہیں۔ ایران کے مشہور و معروف مرثیہ خوان، نوحہ خوان، شاعر، اور خطیب حضرات کو بھی مدعو کیا جاتا بے پیر غلام وہ اہم شخصیات ہیں جنہوں نے اپنی پوری زندگی، نوجوانی سے لے کر بڑھاپے تک، واقعہ کربلا کو دنیا میں عام کرنے کی کوشش کی۔۔ان شخصیات میں خطباء شعراء اور مدح خوان شامل ہیں۔ اس سال کا پروگرام روضہ مطہر امام رضا علیہ السلام  میں منعقد ہوا، جس میں داخل ملک کے علاوہ ہندوستان، پاکستان، جرمنی، افریقہ، جنوبی امریکہ، تھائی لینڈ، افغانستان، عمان، ترکیہ، عراق، الجزایر، اور جمہوریہ آذربائیجان جیسے ممالک کی اہم شخصیات مدعو تھیں۔ پروگرام کے بعد مہمان شخصیات  کو نفیس انعامات سے نوازا  گیا۔۔

مجھ حقیر کی خوش بختی کہ اس دفعہ پاکستان سے مجھے عزت بخشی گئی۔۔میں اپنے مولا ابا عبداللہ کے حضور آنسؤوں بھری آنکھوں اور غمگین دل کے ساتھ مشکور ہوں کہ انہوں نے مجھ حقیر کی بے مایہ محبت کو اپنی توجہ کا اعزاز عطا کیا۔۔ اور مجھ ناچیز کو( پیر غلام) کا اعزاز عطا کیا گیا یعنی حضرت ابا عبداللہ کا بوڑھا غلام ۔۔یہ نشانِ اعزاز گویا مکتب وفا میں حبیب ابن مظاہر کی یاد تازہ کرتا ہے۔۔

الحمدللہ امام رؤف علی ابن موسیٰ رضا علیہ السلام کے روضہ مطہر میں منعقدہ یہ تین روزہ پیر غلامِ حسینی کانفرنس اختتام پذیر ہوئی۔ کانفرنس میں کئی ممالک کے ذاکرین عظام نے شرکت کی ۔بہترین دانشور علماء نے ذکر حسینی کے فکری نظریاتی اور عرفانی امور کے متعلق بیش بہا اور لطیف نکات بیان کیے اس تین روزہ کانفرنس میں ایران کے تقریبا تمام معتبر اور بہترین علماء نے علمی نشستوں کی صورت میں رزق علم تقسیم کیا۔۔ اور شب شعر جیسی یادگار محفل سخن نے ایسا تبرک عشق تقسیم کیا کہ دل باغ باغ ہو گیا۔۔جہاں مدح خانوں کے ولائی کلام نے دلوں کو گرمایا وہاں پرتاثیر رثائی کلام نے فرش عزا کو عرش عزا بنا دیا۔۔مولا امام رضا کی میزبانی میں اور گنبد طلائی کے سائے میں گزارے ہوئے یہ تین خوب صورت  دن ہمیں ہمیشہ یاد رہیں گے۔

تقریبا پانچ سو ذاکرین شعراء اور مدح خوانوں نے اس بابرکت نورانی سلسلے میں شرکت کی اگرچہ زبانیں الگ الگ تھیں ملک الگ الگ تھے لیکن دل کی دھڑکنوں میں نام حسین یکساں منور تھا بے شک حسین ع کی محبت تمام انسانوں کو یکجا کر دیا کرتی ہے”حب الحسین یجمعنا”۔امام حسین امام الناس ہیں اس کا تجربہ تمام ذاکرین عظام سے مل کر ہوا جن کی زبانیں الگ الگ تھیں مگر دل باہم پیوست تھے خدا کرے کہ ہم بھی عزاداری کے فروغ کے لیے ایسے ہی روح پرور سلسلے جاری کرسکیں۔۔۔یہ بھی حقیقت ہے کہ منبر حسینی ایسا وسیلہ ہے کہ ہر انسان بلا تفریق رنگ و نسل اور بغیر تفریق سن و سال اس مکتب سے فیض یاب ہو سکتا ہے ایک ایسا عمومی رابطہ جو معاشرے میں بہترین  تبدیلی اور فکری بلندی کا امین بن کر نسلوں کو اخلاقی، اعتقادی، روحانی اور عرفانی وجدان  عطا کر سکتا ہے اس لیے خطباء کی تربیت اور ان کی عزت افزائی ایک عظیم الشان انقلاب کی نوید بن سکتی ہے یہی منبر حسینی تھا جس نے ایرانی انقلاب جیسے عظیم الشان رزمیے   کی بنیاد رکھی ۔۔گویا یہ منبر ایک ایسا آفاقی انقلابی اور لازوال مدرسہ ہے جس کی جڑیں مضبوط کر کے پورے معاشرے کو تبدیل کیا جا سکتا ہے۔۔میں ملت ایران کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں کہ انہوں نے صاحبان منبر یعنی خطباء ،شعرا اور مدح خوانوں کو جمع کر کے ایک بین الاقوامی فکری انقلاب کی بنیاد رکھی ہے جس کے نتائج انشاءاللہ ان تمام ملکوں میں نظر آئیں گے دعا ہے کہ یہ سلسلہ ایک عظیم الشان تربیت کی صورت میں جاری و ساری رہے۔۔اگر غور کیا جائے تو مدارس دینیہ میں عمومی معاشرے کے چند فیصد لوگ اکتساب کرتے ہیں اور معاشرے کا ایک مخصوص طبقہ ان سے فیض یاب ہوتا ہے جبکہ منبر حسینی وہ عالمی اوپن یونیورسٹی ہے جس میں ہر عمر کے لوگ پورے عقیدے عشق اور محبت کے ساتھ شریک ہوتے ہیں اور کہے گئے سخن ہائے عشق سے اپنے دلوں کو منور کرتے ہیں سب سے موثر اور پرتاثیر تبدیلی فقط منبر حسین سے ممکن ہے اس لیے   اس  عالمی مدرسے کی عظیم برکات سے فیض یاب ہونے کے لیے خطباء کی تعلیم و تربیت کا بہترین اہتمام اور ان کی عزت افزائی ضروری ہے۔

 

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسانجھی مائیں اور علی نقوی کے ساتھ دکھ کی سانجھ : رضی الدین رضی کا تعزیت نامہ
Next Article قومی اسمبلی کے 6 اور پنجاب اسمبلی کے 7 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری : ڈی جی خان میں کانٹے دار مقابلہ
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون

اپریل 27, 2026

اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری

اپریل 26, 2026

ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی

اپریل 26, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • تہذیبوں کے درمیان ایک مکالمہ : وجے پرشاد کا فکرانگیز مضمون اپریل 27, 2026
  • اشرف جاوید کے ساتھ برسوں بعد ملاقات : طباق ، تپاک اور چشم نم ناک ۔۔۔ رضی الدین رضی کی یاد نگاری اپریل 26, 2026
  • ایران میں 4 مبینہ جاسوس گرفتار : ایک شخص کو پھانسی اپریل 26, 2026
  • ڈونلڈ ٹرمپ پر وائٹ ہاؤس میں قاتلانہ حملہ : بال بال بچ گئے اپریل 26, 2026
  • امن معاہدہ کس کی مجبوری ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 26, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.