Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جولائی 3, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج
  • پانی کا تنازعہ برصغیر میں خطرناک جنگ کا سبب بن سکتاہے : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • یکم جولائی سےایل پی جی کی قیمت میں 67 روپے فی کلو گرام کمی
  • ماؤں کا دکھ سمجھتی ہوں : ٹیوشن سینٹر سانحے کے ذمہ دار وں کو قانون کے شکنجے میں لایا جائے گا‘ مریم نواز
  • لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرگئی : 14 بچے جاں بحق
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا کے خلاف کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے اور گرفتاریاں سزا چیلنج کرنے کا اعلان
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»’25 دسمبر آتا رہے گا، جاتا رہے گا‘ : وسعت اللہ خان کا کالم
کالم

’25 دسمبر آتا رہے گا، جاتا رہے گا‘ : وسعت اللہ خان کا کالم

ایڈیٹردسمبر 26, 202516 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
qaid e azam and chritmas
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ولادتِ عیسوی کے اعتبار سے 25 دسمبر کی مقبولِ عام عالمگیر اہمیت اپنی جگہ مگر پاکستان میں یہ تاریخ بانی پاکستان محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے طور پر جانی جاتی ہے۔ اِس دن کی مناسبت سے صدر اور وزیرِ اعظم کے نام سے جو خودکار تہنیتی پیغامات میڈیا کے لیے جاری ہوتے ہیں، اُن کے کامے، فل سٹاپ بھی کم از کم چھ عشروں سے جُوں کے تُوں ہیں۔
یہ ریاستی تہنیتی پیغامات ’تہہ دل سے مبارکباد‘ سے شروع ہوتے ہیں، پھر بانیِ پاکستان کے احسانات و گراں قدر خدمات و عزمِ مصمم کے تذکرے کے بعد قوم پر زور دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی زندگیاں محمد علی جناح کے اصولوں کے مطابق ڈھالے (یعنی یہ کام بھی قوم ہی کرے ) ۔
پیغام کے آخر میں کسی برس ’مسیحی بھائیوں‘ کو بھی کرسمس کی مبارکباد ٹِکا دی جاتی ہے اور کسی برس نہیں بھی دی جاتی۔ یہ منحصر ہے اُس سیکشن افسر کے ذاتی نظریہ پاکستان اور عقیدے پر، جو سال بہ سال ورثے میں ملی فائل کی عبارت احتیاط سے جاری کرتا ہے۔
بھلے وقتوں میں دورِ ایوبی سے پہلے نوآبادیاتی روایت کی تقلید میں 25 دسمبر سے نیو ائر تک قومی سطح پر ہفتے بھر کی سرکاری تعطیلات ہوتی تھیں۔ اب صرف ’مسیحی بھائیوں‘ کو 26 دسمبر کی اضافی چھٹی ملتی ہے۔ آج کا نہیں معلوم، مگر پہلے سرکاری ٹیلی ویژن پر رات گئے ’مسیحی بھائیوں‘ کے لیے کرسمس کے تعلق سے 30 منٹ کی ایک نیم مذہبی ڈرامائی تشکیل بھی نشر ہوتی تھی۔
ہمارے بچپن میں چھٹی کے باوجود بچوں کو 25 دسمبر کی صبح سکول جانا پڑتا تھا جہاں ہیڈ ماسٹر یا ہیڈ مسٹریس پرچم کشائی کرتے اور ہم بچے اسمبلی لائن میں کھڑے ہو کر بانیِ پاکستان کے فرمودات سُنتے تاکہ اُن پر آگے چل کے عمل کر سکیں۔
میرے بچے بانیِ پاکستان کو اس لیے پہچانتے ہیں کیونکہ انھیں چپس چاکلیٹ خریدنے کے لیے جو نوٹ دیا جاتا ہے اس پر اُن کی تصویر ہوتی ہے، یا پھر وہ کسی ڈرامے میں سرکاری افسر کی نشت کے پیچھے لگی تصویر سے پہچان لیے جاتے ہیں کہ ہو نہ ہو یہ قائدِ اعظم ہی ہیں۔
یہی تصویر ایوب خان، یحییٰ خان، ضیا الحق اور پرویز مشرف کی کرسی کے پیچھے بھی ٹنگی ہوئی تھی۔ تھانے میں اُس ایس ایچ او کی کرسی کے پیچھے بھی لٹکی رہتی ہے جو کچھ دیر پہلے ہی ’پُولس مقابلے‘ سے فارغ ہو کر ہاتھ دھو رہا ہو یا بغلی کمرے میں کسی قیدی کی چھترول ہو رہی ہو یا وہ غصے یا خوف سے کانپتے کسی سائل یا سائلہ کو سمجھا رہا ہو کہ فلانے زور آور سے پنگا لے کر کیوں زندگی برباد کرنا چاہتے ہو، اُوپر والے نے تمہارے بیٹے یا بیٹی کی، بس اتنی ہی زندگی لکھی تھی اب اپنے دوسرے بچوں کا ہی خیال کر لو۔ (ایسے سمجھوتوں میں بھی پانچ ہزار کے نوٹ پر چھپے قائدِ اعظم ہی کام آتے ہیں ) ۔
اخبارات جب تک اطلاعات کی ترسیل کا بنیادی منبع تھے تب تک وہ بھی اُن قومی دنوں کی مناسبت سے خصوصی ایڈیشن نکالتے تھے۔ اب اشتہارات کے چشمے ہی خشک ہو گئے تو اخبار بھی ایک آدھ روایتی مضمون یا مختصر اداریے پر صبر شکر کر لیتے ہیں۔
سرکاری پی ٹی وی اور ریڈیو پاکستان قومی دنوں پر صبح سے شام تک قائدِ اعظم کی تعلیمات پر مبنی پروگرام سازی افورڈ کر سکتے ہیں مگر نجی چینلز کی تو معیشت ہی اشتہارات اور ریٹنگ پر ہے چنانچہ اُن کی ’حبِ قائد‘ محض خبرناموں کی حد تک ہے، یعنی کس کس نے مزارِ قائد پر پھول چڑھائے اور وہاں پر گارڈز کی تبدیلی کا منظر دیکھنے کے لیے کس قدر خلقت تھی وغیرہ وغیرہ۔
ہو سکتا ہے کسی چینل کا کوئی روشن خیال مالک کرسمس کی مناسبت سے بھی چوبیس، پچیس دسمبر رات گئے ایک آدھ خصوصی پروگرام نشر کرنے کا سوچتا ہو مگر پھر اسے کوئی نہ کوئی سیانا نیوز ایڈیٹر یا ڈائریکٹر مارکیٹنگ سمجھا دیتا ہو کہ اس آدھ گھنٹے کے لیے اشتہار کون دے گا اور ریٹنگ کتنی آئے گی؟
حضرتِ عیسیٰ کی پیدائش اگرچہ دو ہزار برس پہلے ہوئی مگر کم و بیش تمام مسیحی فرقوں کا ماننا ہے کہ وہ مقبوضہ فلسطین کے شہر بیت الحم میں ہی پیدا ہوئے تھے تاہم یہ لگژری بانیِ پاکستان کو حاصل نہیں حالانکہ وہ آج سے صرف ڈیڑھ سو برس پہلے ہی پیدا ہوئے تھے۔
سنہ 1972 تک سندھ ٹیکسٹ بُک بورڈ کی ابتدائی جماعتوں کی درسی کتب میں جناح صاحب ٹھٹھہ کے قصبے ’جھرک‘ میں پیدا ہوتے رہے، پھر کراچی شہر کے قدیم محلے کھارادر کے وزیرِ مینشن میں پیدا ہونے لگے اور اب یہی قومی اتفاقِ رائے ہے۔
وہ الگ بات ہے کہ بہت سے جدید مؤرخوں نے کھوج لیا ہے کہ وزیر مینشن جناح صاحب کی پیدائش کے بعد تعمیر ہوا تھا۔
مگر یہ سب سوشل میڈیا کی پھیلائی ’خرافات‘ ہیں جو ہر قومی بیانیے کے بارے میں شکوک پیدا کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا۔ اصل بات یہ کہ قائدِ اعظم پیدا ہو گئے اور انھوں نے پاکستان بنا کر دے دیا تاکہ ہم اُن کی آنکھ بند ہوتے ہی اس پاکستان میں ہر طرح کے سیاسی، اقتصادی، سماجی اور مذہبی تجربات کُھلم کُھلا کر سکیں۔
قائدِ اعظم پیشے کے اعتبار سے وکیل تھے مگر آج کے وکلا کی ’خدمات‘ کے پیشِ نظر یہ بات بتانے سے زیادہ چھپانے کی ہے۔
رہی بات ایمان، اتحاد اور یقینِ محکم کی تو اسے کوئی بھی اسلام آباد ہائی وے سے آتے جاتے ایک اُونچی جگہ پر لٹکا ہوا دیکھ سکتا ہے۔
( بشکریہ : بی بی سی )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

25 دسمبر کرسمس وسعت اللہ خان
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleنو مئی کیس : میاں محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید کی سزا
Next Article بریڈ فورڈ میں عسکری قیادت کے خلاف تقاریر، پاکستان میں قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو ڈیمارش جاری
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم

اپریل 28, 2026

شنگھائی میں کرسمس : یاسر پیرزادہ کا کالم

دسمبر 18, 2025

وسعت اللہ خان کا کالم : ہم کون لوگ ہیں؟

ستمبر 7, 2025

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • پاک بھارت مذاکرات کا امکان ہی نہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 3, 2026
  • کہانی نرگس کی … اسد مفتی کاکالم جولائی 3, 2026
  • لاہور سانحہ میں جاں بحق بچوں کا خون کس کے ہاتھوں پر ہے؟ سید مجاہد علی کا تجزیہ جولائی 2, 2026
  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور فلیش فلڈ سے چھ افراد ہلاک، 19 زخمی جولائی 2, 2026
  • افغانستان کے بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں فضائی حملوں کے دعوے: افغان طالبان کے چار ڈرونز مار گرائے، پاکستانی فوج جولائی 1, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.