Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعرات, اپریل 30, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • فیلڈ مارشل کو ہر دم ملک و قوم کی ترقی کا خیال رہتا ہے : وسعت اللہ خان کا کالم
  • قم کے ایک عظیم کتب خانے کا احوال : سیدہ مصومہ شیرازی کے قلم سے
  • جذبات کی طاقت اور حیدرآباد کنگزمین کی کارکردگی : ڈاکٹر علی شاذف کا کرکٹ کالم
  • ٹرمپ پر حملے کا ملزم اور بہترین استاد کا اعزاز : کوچہ و بازار سے / ڈاکٹر انوار احمد کا کالم
  • کیا ایموجی کی نئی عالمی زبان لفطوں کی روشنی ختم کر رہی ہے ؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»کالم»لونڈیہار پن سے باز آئیے : بات سے بات / وسعت اللہ خان
کالم

لونڈیہار پن سے باز آئیے : بات سے بات / وسعت اللہ خان

ایڈیٹراپریل 23, 20181 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

شکر کیجیے لاہور کے موچی دروازہ میدان میں اس بار گٹر کا پانی ہی چھوڑا گیا۔ ایک بار یہاں حزبِ اختلاف کا جلسہ ناکام بنانے کے لیے سانپ بھی چھوڑے جا چکے ہیں اور صاف پانی تو خیر پچھلے ستر برس میں کئی بار چھوڑا گیا ۔لاہور آج بھی خوش قسمت ہے کہ دیگر صوبوں کے عوام اور رہنماؤں کو وفاقی پالیسیوں سے جو بھی شکایات ہوں وہ اہلِ لاہور کو اعتماد میں لینا نہیں بھولتے۔ یہ الگ بات کہ لاہور سنتا سب کی مگر کرتا اپنی ہے۔شیخ مجیب الرحمان نے پانچ فروری 1966 کو لاہور میں ہی چھ نکات کی نقاب کشائی کی تھی۔ اس کے بعد غدار پھر محبِ وطن پھر غدار کی گردان شروع ہو گئی۔ لاہور طے ہی نہ کر پایا کہ شیخ کا کرنا کیا ہے ، کیا ماننا ہے ، کتنا ماننا ہے ؟ اس گومگو کا نتیجہ یہ نکلا کہ فروری 1974 میں اسی لاہور کو بنگلہ دیش کے وزیرِ اعظم شیخ مجیب الرحمان کا سرکاری سطح پر خیر مقدم کرنا پڑا۔ماما قدیر اٹھائیس پاپیادہ لوگوں کے ہمراہ اپنا دکھ بانٹنے کے لیے کوئٹہ سے کراچی آیا اور پھر اسلام آباد جاتے ہوئے اسی لاہور میں فروری 2014 میں ایک دن قیام کے بعد آگے بڑھ گیا۔ اگر ماما کی بات لاہور سن لیتا اور کچھ دن اپنے پاس ٹھہرا لیتا تو شائد آج جتنی پولٹیکل انجینیئرنگ کرنا پڑ رہی ہے اس کی ضرورت نہ پڑتی۔منظور پشتین کو بہت سے لوگ کل کا بچہ کہتے ہیں۔ مگر لاہور میں جلسے کا فیصلہ بتاتا ہے کہ اسے بچہ سمجھنے والے کتنے بچگانہ ہیں۔ یہ تازہ ثبوت ہے کہ دیگر قومیتیں آج بھی وفاق کے اندر اپنی تکالیف کا مداوا کرنے کے بارے میں کتنی پرامید ہیں۔مگر طالبان کو ہم خیال لیکن گمراہ بھائی کہنے والی اور خادم حسین رضوی کی گرفتاری سے معذور حکومتِ پنجاب اور اس کی انتظامی مشینری استعمال کرنے والے دوستوں نے پشتین کے ساتھیوں کو حراست میں لینے ، پھر چھوڑنے ، جلسے کی اجازت دینے ، منسوخ کرنے اور پھر اجازت دینے سے وفاق کی کتنی خدمت کی ؟ یہ جاننے کے لئے مورخ کا انتظار ضروری نہیں۔کیا آپ آرمی پبلک اسکول کے قتلِ عام کے بعد غیر متشدد اور آئین کے دائرے میں رہنے والے جوابی بیانئیے کی تلاش میں مارے مارے نہیں پھر رہے تھے؟ یہ جوابی بیانئیہ خود رو منظور پشتین کی شکل میں سامنے ہے تو آپ سے سنبھالا نہیں جا رہااڑچن یہ ہے کہ پاکستانی عوام 2018 میں مگر پاکستانی ریاست 1918 میں رہ رہی ہے ۔ آپ نے قبائلی علاقوں میں طالبان کو پنپنے دیا اور پھر ان طالبان سے جان بھی چھڑائی۔ بہت شکریہ۔ بے حد شکریہ۔اب آگے بھی تو بڑھیں۔
گاہے گاہے بس اب یہی ہو کیا
تم سے مل کر بہت خوشی ہو کیا ( جون ایلیا)
جو علاقے آپ نے گمراہ بھائیوں کی فسطائیت سے آزاد کروائے ان میں آئینی برابری کی فصل بھی تو بوئیں تاکہ مستقبل میں پاگل پن کا جھاڑ جھنکار پھر سے نہ اُگ آئے۔یہی تو موقع ہے منظور پشتین جیسوں کو وفاق دوست زراعت پر لگانے کا مگر نہ تو آپ خود کاشت کر رہے ہیں نہ مقامی کاشتکاروں کو کرنے دے رہے ہیں ۔اور جب وہ چیختے ہیں یہ کیسی آزادی ہے تو آپ سمجھتے ہیں یہ تو ریاست کے باغی ہیں۔ حالانکہ یہ پاکستان سے نہیں پاکستان میں آزادی مانگ رہے ہیں۔الجھنا ہے تو ان نوجوانوں سے سنجیدہ بحث میں الجھیں۔ اپنی منوا لیں یا ان کی مان لیں۔ان سے نپٹنے کے لیے میڈیا بلیک آؤٹ یا اجرتی تجزیہ بازوں کی آڑ لے کر لونڈیہار پن نہ فرمائیں۔آپ کی اب وہ عمر نہیں ہے۔ سفید سر کی لاج رکھتے ہوئے بزرگانہ شفقت اور تدبر کو ہاتھ ڈالیں اس سے پہلے کہ ان نوجوانوں کی بات ایک اور بتنگڑ بن جائے ۔
( بشکریہ : بی بی سی اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبشریٰ زیدی کیس اوراس کے بعد کا کراچی :ڈرتے ڈرتے / رضی الدین رضی
Next Article انور مقصود نے سندھیوں کی تضحیک پر معافی مانگ لی
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام

اپریل 30, 2026

ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ

اپریل 30, 2026

پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا

اپریل 30, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • معروف بھارتی گلوکارہ کا میوزک کمپوزر پر جنسی استحصال اور فحش فلموں کے ذریعے بلیک میلنگ کا الزام اپریل 30, 2026
  • ایران و امریکہ میں تعطل: عالمی معیشت کے لیے مشکل گھڑی : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 30, 2026
  • پی ایس ایل 11: حیدرآباد نے ملتان سلطانز کو ہرا کر فائنل کی دوڑ سے باہر کر دیا اپریل 30, 2026
  • سینئر صحافی مطیع اللہ جان کی ملازمت ختم : غیر ملکی صحافیوں کے اعزاز میں تقریب کارروائی کا باعث بنی اپریل 29, 2026
  • عدلیہ کے کفن میں آخری کیل : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 29, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.