Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
جمعہ, جون 26, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک
  • ماہ رنگ بلوچ کو سزا : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • گوادر میں سکیورٹی اہلکار کی ہلاکت کے مقدمے میں ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ کو عمر قید کی سزا
  • کراچی : تیز رفتار گاڑی مجلس عزا کے دوران امام بارگاہ کے احاطے میں جا گھسی 20 افراد زخمی
  • کُکّڑ دی لَت اور پپو دا چُوچا : سہیل وڑائچ کا کالم
  • 9 مئی کے بھوت سے کب نجات ملے گی؟ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»اختصاریئے»انقلاب کے ترانے اور انقلابی نوجوانوں کی گرفتاریاں ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف
اختصاریئے

انقلاب کے ترانے اور انقلابی نوجوانوں کی گرفتاریاں ۔۔ ڈاکٹر علی شاذف

ایڈیٹراپریل 25, 20182 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
dr ali shazif
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

میں نے بھٹو دور نہیں دیکھا۔ میں نے اپنی زندگی میں اب تک کوئی سوشلسٹ تحریک نہیں دیکھی تھی ۔ ہاں، میں نے ضیا الحق کا جبر و استبداد دیکھا۔ کابل میں عظیم کامریڈ نجیب اللہ کا بہیمانہ قتل دیکھا۔ سوویت یونین کو ٹوٹتے اور لبرل ازم اور مذہبی انتہا پسندی کو پھلتے پھولتے دیکھا۔ میں نے پاکستان میں لولی لنگڑی جمہوریت پروان چڑھتے اور پھر روشن خیال آمریت پر قربان ہوتے دیکھی ۔ میں نے سرمایہ دارانہ نظام کے ہاتھوں برباد ہوتے عراق، افغانستان اور شام دیکھے۔ ہاں اب تک میں نے وہ سرخ جدوجہد نہیں دیکھی تھی جو آج دیکھ رہا ہوں۔
آج ساری دنیا میں انقلاب کے ترانے بج رہے ہیں۔ سرمایہ دارانہ جبر کا نظام اپنی آخر سانسیں لے رہا ہے۔ سوشلزم کا آفاقی نظریہ بڑی تیزی سے محنت کشوں اور نوجوان طلبا و طالبات میں مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں بھی حالات باقی دنیا سے مختلف نہیں ہیں ۔
میرے ملک میں ایک منصوبہ بندی کے تحت مذہبی انتہا پسندی کو فروغ دے کر اذہان پر فکر و شعور کے دروازے بند کیے گئے۔ طلبا یونینز پر پابندیاں لگا کر نوجوانوں کو سیاست سے دور کر دیا گیا۔ ریاست نے اپنے کٹھ پتلی بدعنوان سیاست دانوں کا ایسا چہرہ دکھایا کہ عوام سیاست ہی سے متنفر ہو گئے ۔جعلی انتخابات اور من پسند حکومتوں کے ذریعے جمہوریت کی عصمت دری کی گئ۔ نام کی جمہوریت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ دھاندلی کے الیکشنوں میں بھی 70 فی صد ووٹر گھر بیٹھے رہے اور بقایا 30 فی صد کو فرشتوں کا خطاب دیا گیا یعنی ان کے ووٹ بھی اپنی مرضی سے ڈالے گئے۔ پچھلے کچھ سالوں میں پاکستان میں بہت سی چھوٹی بڑی تحریکیں شروع ہوئیں۔ یہ ان تحاریک سے الگ ہیں جو خود ریاست نے شروع اور پھر ختم بھی کیں ۔ لیکن حال ہی میں خیبر پختون خواہ سے اٹھنے والی پختون تحفظ موومنٹ سب سے مضبوط تحریک بن کر سامنے آئی ہے۔ 22 اپریل 2018 کو لاہور کے موچی گیٹ پر پی ٹی ایم کا جلسہ عام منعقد ہوا۔ اگرچہ جلسہ خاطرخواہ عوامی توجہ حاصل نہ کر سکا لیکن اس کے نتیجے میں کچھ اہم واقعات رونما ہوئے۔ ان میں اسی روز پی ٹی ایم کی حمایت میں احتجاج کرنے والے ریڈورکرز فرنٹ اور پروگریسو یوتھ الائنس کے کامریڈز کی گرفتاری شامل ہے۔ ان انقلابی نوجوانوں میں کامریڈ آفتاب اشرف، زین العابدین، کریم پرہار اور دیگر سوشلسٹ کارکن شامل ہیں۔ ان گرفتاریوں کے نتیجے میں ملکی اور بین الاقوامی سطح پر شدید ترین ردعمل دیکھنے میں آیا۔ امریکہ، برطانیہ، جرمنی، کینیڈا اور جنوبی ایشیائی ممالک میں زبردست مظاہرے کیے گئے جو اب تک جاری ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیوز اور تصاویر تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہیں۔ اسی طبقاتی تحریک کا دوسرا بڑا واقعہ آج ایک بار پھر کراچی میں رونما ہوا جب کامریڈ جلال جان اور یاسر ارشاد سمیت مزید چار کامریڈز کو پریس کلب کراچی کے باہر سے احتجاج کے دوران گرفتار کر لیا گیا۔ ملک بھر کے ترقی پسند ، ان ظالمانہ اقدامات کی مذ مت کرتے ہیں اور غاصب حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ 11 کے 11 گرفتار کارکنوں کو فوراً رہا کیا جائے ۔اگر نہیں، تو ہم میں سے ہر ایک اپنے کامریڈز کے ساتھ یک جہتی کے لیے گرفتار ہونے کو تیار ہے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleکیا سی پیک سے پاکستان خوشحال ہو جائے گا ؟ ۔۔ حنا شہزادی
Next Article کلثوم نواز یادآئیں / زاہدہ حنا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی

جون 26, 2026

وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان

جون 25, 2026

سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟

جون 24, 2026
Leave A Reply

حالیہ پوسٹس
  • روہڑی کے تاریخی ماتمی جلوس میں چار عزادار جاں بحق ، متعدد زخمی جون 26, 2026
  • وینزویلا میں شدید زلزلہ 32 اموات کی تصدیق : تعداد ہزاروں سے تجاوز کرنے کا امکان جون 25, 2026
  • سید مجاہد علی کا تجزیہ : ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کو کیا ملے گا ؟ جون 24, 2026
  • محرم، کربلا اور ایران میں مزاحمت کی سزا : ڈاکٹر علی شاذف کا کالم جون 24, 2026
  • بابا فرید کا عرس : بہشتی دروازے پر بھگدڑ میں 89 افراد زخمی ، 25 کی حالت تشویش ناک جون 23, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.