Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»تجزیے»کیا یہ امریکی سیاست میں خوش آئند تبدیلی ہے؟ ۔۔ عادل فراز (لکھنؤ)
تجزیے

کیا یہ امریکی سیاست میں خوش آئند تبدیلی ہے؟ ۔۔ عادل فراز (لکھنؤ)

ایڈیٹرنومبر 10, 20200 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
jo baiden
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

امریکہ میں اقتدار کی تبدیلی پوری دنیا اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کے لئے خوش آئند مانی جا رہی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کو شکست دے کر جوئے بائیڈن امریکی صدارت کی کرسی حاصل کرچکے ہیں۔ جبکہ ٹرمپ نے انتخابات کی شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں اور انہوں نے انصاف کے لئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایاہے مگر انہیں اس سے کوئی خاص فائدہ حاصل نہیں ہوگا۔ جوئے بائیڈین کی کامیابی کے بعدامید کی جا رہی ہے کہ ٹرمپ کے دوراقتدار میں عالمی سطح پر جو بدامنی، ناچاقی، سیاسی و تجارتی تعلقات میں کشیدگی، اور اقتصادی و معاشی بدحالی پھیل گئی تھی، جو بائیڈن اس صورتحال پر جلد از جلد قابو پانے کی کوشش کریں گے۔
امریکہ ٹرمپ کو ان کے غیر عاقلانہ فیصلوں، احمقانہ حرکتوں اور عالمی سیاست سے عاری سیاست مدار کی حیثیت سے کبھی بھلانہیں پائے گا۔ انہوں نے امریکی عوام کو جو سنہرے خواب دکھائے تھے، ان کے پورے ہونے کی نوبت ہی نہیں آئی اور عالمی سطح پر بھی انہوں نے امریکہ کو کمزور کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ یہ ایک ناقابل یقین حقیقت ہے کہ امریکی داداگیری اور اس کی طاقت کا دبدبہ ختم ہو چکاہے۔ دیکھنا یہ ہے کہ بائیڈن امریکی طاقت کے دبدبے کی بحالی اور عالمی سیاست پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے کون سی نئی حکمت عملی اختیار کریں گے۔
قابل ذکر یہ ہے کہ ہند نژاد امریکیوں نے بھی بائیڈن کی کھل کر حمایت کی ہے۔ انہوں نے ’ہاؤ ڈی مودی‘ اور ’نمستے ٹرمپ‘ جیسے سیاسی اور ذاتی مفاد پر مبنی پروگراموں کو زیادہ اہمیت نہیں دی۔ جس علاقے میں ’ہاؤ ڈی مودی‘ پروگرام منعقد ہوا تھا، وہاں بائیڈن کو اکثریت حاصل ہوئی ہے۔ امریکی ہندوستانی عوام نے یہ ثابت کر دیاکہ وہ جھوٹ اور فریب کی سیاست کو اکھاڑ پھینکنے میں یقین رکھتے ہیں۔ جبکہ وزیر اعظم نریندر مودی نے اس پروگرام میں کھل کر ٹرمپ کی حمایت میں تقریر کی تھی۔
انہوں نے نعرہ دیا تھا کہ ’اس بار پھر ٹرمپ سرکار‘ ، مگر ٹرمپ کے حق میں وزیر اعظم مودی کی انتخابی تشہیر پر ہندوستانی عوام نے دھیان نہیں دیا۔ انہوں نے وہی فیصلہ لیا جو ان کے حق میں بہتر تھا۔ کیونکہ ٹرمپ کی وزیر اعظم مودی کے ساتھ دوستی سے ہندوستان کو کوئی خاص اور بڑا فائدہ حاصل نہیں ہوا۔ دونوں کے تعلقات ذاتی نوعیت کے تھے جس کا ہندوستانی مفادات کی سیاست سے کوئی سروکار نہیں تھا۔ اس کے باوجود بھکتوں کی ٹولی ٹرمپ کی شکست سے آزردہ خاطر ہے۔
انہیں لگتاہے کہ بائیڈن ان کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوں گے۔ شاید انہیں علم نہیں ہے کہ ذاتی تعلقات اور دونوں ملکوں کی سالمیت پر مبنی سیاست دوالگ الگ چیزیں ہیں۔ امریکہ نے ہمیشہ ہندوستان کے ساتھ دوہرا رویہ اختیار کیاہے۔ بارہا ٹرمپ نے بھی اس دوہرے رویہ کا اظہار کیا مگر وزیر اعظم مودی اپنی ٹرمپ نوازی میں ان کے اس دوہرے رویے سے چشم پوشی کرتے رہے۔
ڈونالڈ ٹرمپ کی احمقانہ اور بصیرت سے عاری سیاست نے مشرق وسطیٰ کو بھی کم نقصان نہیں پہونچایا ہے۔ ایران اور چین کے ساتھ اس کے بگڑتے تعلقات پوری دنیا کے لئے پریشانی کا باعث بن رہے ہیں۔ دیکھنا یہ ہے کہ بائیڈن ایران کے ساتھ جوہری معاہدے پرکیا رخ اختیار کرتے ہیں۔ ساتھ ہی چین جیسے اقتصادی سپر پاور کے ساتھ امریکی تعلقات میں بہتری کی امید کی جا سکتی ہے یا نہیں؟ یہ دو اہم باتیں ہیں جن پر دنیا کی نگاہیں ٹکی ہوئی ہیں۔
ٹرمپ نے یک طرفہ کارروائی کرتے ہوئے جوہری معاہدہ سے فرار اختیار کیا تھا، جبکہ عالمی سیاست کے پیش نظر یہ فیصلہ درست نہیں تھا۔ عالمی سطح پر ٹرمپ کے اس فیصلے کی بھر پور مخالفت کی گئی مگر انہوں نے اپنے فیصلے پر نظر ثانی کی زحمت نہیں کی۔ ایران پر مسلسل معاشی پابندیوں کے اضافے نے ایرانی عوام کو امریکہ سے بددل کر دیا ہے۔ خاص طرپر عراق میں جنرل قاسم سلیمانی کے قافلے پر بزدلانہ اوردہشت گردانہ حملے نے ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی بڑھادی تھی۔
جوابی کارروائی میں ایران نے عراق میں واقع امریکی ’عن الاسد‘ ایئربیس پر میزائلوں سے حملہ کر دیا تھا جس میں امریکی فوج کا بھاری نقصان ہوا تھا۔ لہذا اب امریکہ ایران سے نرم گفتاری اور خارجہ سیاست میں تبدیلی کی امید نہیں کر سکتا جب تک اس کی طرف سے اس سلسلے میں پیش رفت نہیں ہوتی ہے۔ ساتھ ہی روس کے بڑھتے ہوئے سیاسی و فوجی اثرات پر قابو پانا بھی ایک بڑا مسئلہ ہوگا۔
ڈونالڈ ٹرمپ کی صہیونت نوازی بھی کسی سے مخفی نہیں رہی ہے۔ وہ اپنے داماد جارڈ کشنز کی محبت میں صہیونی سیاست کا بری طرح شکار ہوئے۔ سب سے پہلے تو انہوں نے اسرائیل کو مستقل حیثیت دے کر عالم اسلام کے خلاف محاذ آرائی کی۔ یہ الگ بات ہے کہ اکثر مسلمان حکومتیں ان کی حمایت میں کھڑی ہو گئیں اور انہوں نے بھی اسرائیل کی مستقل حیثیت کو قبول کرنے میں تامل سے کام نہیں لیا۔ مگر عالمی سطح پر مسلمان امریکی سیاست سے بدظن ہو گئے ہیں اور یہ پہلی بار ہواہے کہ دنیا کے تمام مسلمانوں نے مشترکہ طور پر امریکہ کی دوغلی پالیسیوں کے خلاف آواز احتجاج بلند کی۔اس مخالفت کو مسلمان ممالک کی حمایت سے الگ ہٹ کر دیکھنے کی ضرورت ہے۔ دوسری طرف یروشلم کو اسرائیلی پایۂ تخت تسلیم کرنے کی امریکی سیاست کا اثر بھی مشرق وسطیٰ پر مرتب ہواہے۔ فلسطینی مقاومتی تنظیمیں اور فلسطین کے حامی دیگر ممالک بھی اس غیر سیاسی اقدام کے خلاف متحد ہوئے ہیں۔ جارڈ کشنز جو استعماری ایجنٹ ہے اور استعمار کے اشارے پر ہی اس نے ’صدی معاہدہ‘ کا پلان ڈونالڈ ٹرمپ کے ذریعہ جاری کرواکے امریکہ کی صہیونیت نوازی کو طشت از بام کر دیا تھا۔
’صدی معاہدہ‘ کو مقاومتی محاذ نے سراسر فلسطینی عوام کے حقوق پر ڈاکہ قراردیا تھا مگر اسرائیل امریکہ کے تعاون سے اس معاہدہ کے نفاذ کے لئے ہاتھ پیر مار رہا ہے۔ بائیڈن اس معاہدہ کے دورس نتائج سے باخبر ہیں۔ اس معاہدہ پر ان کا موقف عالمی سیاست پر اثر انداز ہوگا، اس لئے ابھی یہ دیکھنا اہم ہوگا کہ جوئے بائیڈن فلسطین اور اسرائیل کو لے کر کیا رویہ اختیار کرتے ہیں۔
عالمی و علاقائی مسائل سے ہٹ کر امریکہ کے داخلی مسائل بھی کم نہیں ہیں جن کو حل کرنا نومنتخب امریکی صدر کے لئے بڑا چیلینج ہوگا۔ کوڈ۔ 19 ابھی ختم نہیں ہواہے۔ اس وباسے امریکہ سب سے زیادہ متاثر ہے اور اموات کی شرح بھی قابل تشویش ہے۔ ٹرمپ نے کوڈ۔ 19 پر کبھی سنجیدگی سے کام نہیں کیا۔ وہ ہمیشہ کی طرح لاپروا اور غیر ذمہ دار نظر آئے جس کا خمیازہ امریکی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ ایمگریشن قانون میں اصلاحات کی ضرورت ہے جس پر بائیڈن نے انتخابی تشہیر کے دوران بھی کھل کر بات کی تھی۔نسلی و صنعتی مساوات امریکہ کے لئے ایک اہم موضوع ہے۔ اسقاط حمل کی شرح تیزی سے بڑھ رہی ہے جس پر قابو پانا آسان نہیں ہوگا۔ اقتصادی و معاشی بدحالی جو کورونا کے وبائی عہد میں اپنے عروج پر ہے، ناٹو ممالک سے تعلقات میں کشیدگی جس کی ساری ذمہ داری ٹرمپ کی غیر ذمہ دارانہ سیاست پر عائد ہوتی ہے، روس کے ساتھ تعلقات کی اہمیت اور روس کے بڑھتے ہوئے اثرات کے مد نظر سیاسی حکمت عملی کی ترتیب نو، پرانے اور نئے تجارتی معاہدات پر غوروخوض، اور ایران و چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی، ایسے مسائل ہیں جن پر جوئے بائیڈن کی خصوصی توجہ ہوگی۔ ظاہر ہے بائیڈن کے پاس الہٰ دین کا چراغ نہیں ہے کہ وہ ٹرمپ کی خراب کردہ صورتحال پر اچانک ایک آدھ دن میں قابوپالیں گے، لیکن اگر بائیڈن ان مسائل پر ذمہ داری اور سنجیدگی کے ساتھ کام کریں گے تو امید ہے کہ بہت جلد مثبت نتائج ظہور پذیر ہوں گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleعاصمہ شیرازی کا کالم: نئے میثاق کا ایک اور صفحہ
Next Article کیپٹن صفدر کی گرفتاری : آئی جی سندھ پر دباؤ ڈالنے والے رینجرز اور آئی ایس آئی کے افسران کو ذمہ داریوں سے ہٹا دیا گیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ

اپریل 20, 2026

تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ

اپریل 19, 2026

ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ

اپریل 19, 2026

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.