Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
بدھ, مئی 6, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل
  • نام ور ماہرِ تعلیم ، مصنف اور محقق حفیظ الرحمان خان طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے
  • محبت میں ناکامی جماعتِ اسلامی : رضی الدین رضی کا 38 برس پرانا کالم
  • ایک نئی جنگ کا اندیشہ : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • پشاور زلمی نے پی ایس ایل 11 کا ٹائٹل جیت لیا : حیدر آباد کے خواب چکنا چور
  • پاک افغان تعلقات اور عالمی تشویش : سید مجاہدعلی کا تجزیہ
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم : بس ہمیں ہماری انٹرنیٹ سپیڈ واپس دلا دیجیے
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم : بس ہمیں ہماری انٹرنیٹ سپیڈ واپس دلا دیجیے

ایڈیٹراگست 18, 202430 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
amna-mufti.jpg
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

خلیل الرحمٰن قمر پکڑے گئے، میرا مطلب ہے مبینہ طور پہ اغوا ہوئے، لوگوں کو ایک موضوع مل گیا۔ ابھی یہ موضوع مزید گھسٹنا تھا کہ غیر متوقع طور پہ ارشد ندیم نے اولمپکس میں نیا ریکارڈ بناتے ہوئے سونے کا تمغہ جیت لیا۔پونڈے چری میں بارش ہونا کوئی واقعہ نہیں لیکن صحرائے گوبی میں اگر چھماچھم مینہ برس جائے تو یہ معجزہ ہو گا۔ پاکستانی یوں بھی ایک جذباتی قوم ہے، بس نہیں چل رہا کیا کر ڈالیں۔
ہم سب میں بھی خلیل صاحب سب سے زیادہ ارشد ندیم کے شکر گزار ہوں گے کہ اس نے ان کی باقی ماندہ آبرو بچا لی۔ ممکن ہے جلد ہی اس کے لیے کوئی ڈرامہ ’پیارے ارشد‘ کے نام سے لکھ دیں۔
ان ہی باجوں گاجوں کے شور میں جنرل (ریٹائرڈ) فیض حمید کے متوقع کورٹ مارشل کی خبر سنی تو کلیجہ منہ کو آ گیا مگر زور کا جھٹکا دھیرے سے لگا، اولمپک میڈل کی خوشی کا کشن موجود تھا۔
یہ موقع بہت ہی اچھا تھا گویا کہ شکریہ ارشد ندیم۔ یہ ملک ہے، چلتا رہے گا۔
واقعات ہوتے رہیں گے تمغے بٹتے اور اعزاز رلتے رہیں گے، موروں کو تمغہ امتیاز اور چوروں کو جیل کی کوٹھڑی اور صبح دم شہر میں داخل ہونے والے کو تاج ملتا رہے گا، کھابہ اور کھچڑی دونوں ٹکے سیر ملتے اور موٹی گردنوں میں پھندے پڑتے رہیں گے۔
عرض صرف اتنی ہے کہ ہم نکمے، بور، کسی نہ کام کے عام عوام کو پچھلے کئی روز سے سست انٹرنیٹ کی شدید شکایت ہے۔
ہمیں نہ فائر وال کی سمجھ آ رہی ہے نہ سائبر اٹیک پلے پڑ رہے ہیں، بس اتنا سمجھ آ رہا ہے کہ فری لانسرز برباد ہو گئے۔
برباد تو ہم ہو ہی رہے تھے لیکن اس تازہ مہربانی سے جس کا علم متعلقہ محکمے کی وزیر کو بھی نہیں (ظاہر ہے وہ بے چارے بھی بس گجر دم شہر میں داخل ہونے کے خطاوار ہیں) جلدی سے برباد ہو جائیں گے۔
فیض حمید صاحب نے جو کیا اس وقت ان کی پکڑ کوئی نہیں کررہا تھا، جنرل مشرف نے جو کیا ان کی پکڑ کوئی نہیں کر رہا تھا، ضیا الحق نے جو کیا اس کی پکڑ کوئی نہیں کر رہا تھا۔
آج بھی کوئی فیض ہو گا، کوئی ضیا ہو گا کوئی مشرف ہو گا جو ہماری بیڑیوں میں پتھر ڈال رہا ہو گا۔ ہمیں آپ کی دی ہوئی علامتی پھانسیوں اور کورٹ مارشلوں سے کوئی دلچسپی نہیں۔
ہمیں ہماری افیم، معاف کیجیے گا انٹرنیٹ سپیڈ واپس دیجیے، کتنی ہی نئی ویب سیریز اور فلمیں نکل گئی ہیں، کتنے فورمز پہ کمنٹ نہیں کر پائے، زندگی بے رنگ ہو چکی ہے۔
باقی رہا ملک، ملک کی سکیورٹی، عزت، وقار، نظریاتی، غیر نظریاتی، تزویراتی و غیر تزویراتی گہرائی اور دیگر نشیب و فراز تو بھیا ان کا پوری قوم کی طرف سے ایک ہی جواب ہے ۔
اس جواب کے بعد ممکن ہے آپ کو ہماری وفاداریوں پہ شک ہو۔ وفاداری تو بھیا بشرط استواری ہوتی ہے۔
اس محاورے کا مطلب خود بھی سمجھ لیجیے، ہمیں بھی سمجھا دیجیے اور اس کے بعد دل چاہے تو وفاداری کے بارے میں سوچیے۔
یوں بھی وفاداری آقا، محبوب، یا مالک وغیرہ سے کی جاتی ہے۔ مبینہ طور پہ یہ تینوں چیزیں تو سرے سے موجود ہی نہیں تو وفاداری کا ٹنٹا تو ہوا پاک، سوال پھر انٹرنیٹ کا آ جاتا ہے۔
آپ جواب دیں گے کہ یہ مسئلہ تین ہفتے میں حل ہو گا۔ ریسرچرز کو مطلوبہ سائٹس تک رسائی نہیں مل رہی اور آگے بھی شاید نہ مل پائے، باقی باریکیاں یقیناً اس فائر وال کو ایستادہ کرنے سے پہلے ہی آپ کے علم میں ہوں گی۔
اس سارے ہرے، سفید، خاکی، ارغوانی منظر نامے میں نواز شریف صاحب کا بیان ہی ایک دلچسپ چیز ہے کہ میں پھر کہتا ہوں، مجھے کیوں نکالا؟ یہ سوال ہم بھی دہراتے ہیں کہ شہباز شریف اور نواز شریف میں کیا فرق تھا؟ کیوں نکالا؟
موجودہ فیضوں سے میری گزارش ہے کہ جان دیو، اس ملک کو آزاد رہنے دیجیے، سیاسی، سماجی ثقافتی ہر عمل کو آزاد چھوڑ دیجیے، آپ کے بچے جئیں، ہمارے بچوں کو بھی جینے دیں کیونکہ ویرے! ایک دن سب پھڑے جان گے۔

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

انٹرنیٹ سروس فائروال
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleبھارت کے شہر اودے پور میں فرقہ وارانہ فسادات : کئی عمارتیں اور گاڑیاں نذر آتش
Next Article سپریم کورٹ نے الیکشن ٹریبونل کا کیس کاز لسٹ سے ہٹا دیا
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

نصرت جاوید کا کالم : آئی سی 814: نیٹ فلیکس کا ڈرامائی سلسلہ

ستمبر 9, 2024

گوادر: بلوچ یکجہتی کمیٹی کا دھرنا میرین ڈرائیو پر بدستور جاری، موبائل اور انٹرنیٹ سروس متاثر

اگست 6, 2024

نصرت جاوید کا کالم : "فائروال” سے ممکنہ نتائج کی توقع؟

جولائی 30, 2024

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • جے یو آئی ( ف ) کے رہنما مولانا محمد ادریس قتل : چارسدہ میں شدید احتجاج ، سڑکیں بلاک مئی 5, 2026
  • جنوبی وزیرستان میں بارود سے بھری گاڑی میں دھماکہ، ایک ہلاک، 14 زخمی,متعدد کی حالت نازک مئی 5, 2026
  • کیا مصنوعی ذہانت تباہی کا سبب بن سکتی ہے؟ شہزاد عمران خان کا کالم مئی 4, 2026
  • آہ پروفیسر حفیظ الرحمن : صاحب زادہ محمد زابر سعید بدر کی یاد نگاری مئی 4, 2026
  • کالعدم تنظیم کا مواد تقسیم کرنے کا الزام : یوٹیوبر سعد بن ریاض جیل منتقل مئی 4, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.