Close Menu
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
Facebook X (Twitter)
پیر, اپریل 20, 2026
  • پالیسی
  • رابطہ
Facebook X (Twitter) YouTube
GirdopeshGirdopesh
تازہ خبریں:
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ
  • آبنائے ہرمز کی دوبارہ بندش : بھارتی آئل ٹینکر پر فائرنگ کےبعد واپس چلا گیا
  • نوجوان صحافی اظہار عباسی بے روزگاری کا مقابلہ کرتے ہوئے دنیا سے چلے گئے
  • ساحر بگا کے ترانے اور بے خبری کا جشن ( مختار صدیقی کی باتیں ) : وجاہت مسعود کا کالم
  • نیو یارک ٹائمز کی رپورٹر ٹرمپ کے وفد کے ساتھ واپس کیوں نہیں گئیں ؟ نصرت جاوید کا کالم
  • ایک بریکنگ نیوز کی کہانی : حامد میر کا کالم
  • مرکزی صفحہ
  • اہم خبریں
    • عالمی خبریں
    • تجزیے
  • English Section
  • ادب
    • لکھاری
    • مزاح
    • افسانے
    • شاعری
    • کتب نما
  • کالم
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • علاقائی رنگ
    • پنجاب
      • لاہور
      • اوکاڑہ
      • خانیوال
      • پاکپتن
      • چکوال
      • جہلم
      • اٹک
      • گوجرانوالا
      • سیالکوٹ
      • گجرات
      • قصور
      • فیصل آباد
      • راولپنڈی
      • نارووال
    • سرائیکی وسیب
      • ملتان
      • ڈی جی خان
      • رحیم یار خان
      • لیہ
      • میانوالی
      • جھنگ
      • بہاول پور
      • راجن پور
      • مظفر گڑھ
      • وہاڑی
      • بہاول نگر
    • سندھ
      • کراچی
    • بلوچستان
      • کوئٹہ
      • ہرنائی
    • خیبر پختونخوا
      • شانگلہ
    • گلگت بلتستان
    • کشمیر
  • کھیل
    • پاکستان سپر لیگ
    • کرکٹ ورلڈ کپ2019
  • تجارت
  • جہان نسواں
  • وڈیوز
    • لایئوٹی وی چینلز
GirdopeshGirdopesh
You are at:Home»لکھاری»آمنہ مفتی»آمنہ مفتی کا کالم: پاکستان اور ویب سیریز
آمنہ مفتی

آمنہ مفتی کا کالم: پاکستان اور ویب سیریز

ایڈیٹراکتوبر 25, 20201 Views
Facebook Twitter WhatsApp Email
zees web series
Share
Facebook Twitter WhatsApp Email

ہمارے بچپن میں پاکپتن میں دو سینما تھے۔ ایک ’صنم‘ اور دوسرا ’نورمحل‘۔ صنم سینما جس سڑک پر تھا وہاں سکول کالج بھی قریب تھے۔ نورمحل شہر کے ایک نیم ویران سے کونے میں تھا۔خیر سے میں نے ان دونوں سینما گھروں کو کبھی اندر سے نہیں دیکھا۔
کچھ عرصے بعد، صنم سینما ڈھا دیا گیا اور اس کی جگہ ایک پٹرول پمپ اور ’مزار بابا دھکے شاہ‘ بن گئے۔ نورمحل کے بارے میں شنید ہے کہ اس میں کھاد کا سٹور بن چکا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق (جو کہ اب بہت پرانی ہو چکی ہیں)۔
پورے ضلع پاکپتن میں صرف عارف والا میں ایک سینما ہے۔ اس سینما میں خدا جانے کیا دکھاتے ہیں کیوں کہ پاکستان میں تو فلمز بنتی ہی بہت کم ہیں اور ہندوستانی فلموں پر سنا تھا کہ پابندی ہے۔
سینما گھروں کا خیال یوں آیا کہ کسی عزیز کے گھر جانا ہوا جو کچھ عرصہ قبل تک شام کے وقت( پرائم ٹائم) ٹی وی کی سکرین سے نظر بھی ہٹانا گناہ سمجھتی تھیں۔ ان کے گھر میں ٹی وی بے نور پڑا تھا بالکل نور محل اور صنم سینما کی طرح۔ دریافت کرنے پر انھوں نے بتایا کہ وہ اب فقط ’ویب سیریز‘ دیکھتی ہیں۔
لاہور کے نواح میں ایک گاؤں ’ٹھیٹر پنڈ‘ کے نام سے موجود ہے جہاں اب تھیٹر نہیں لگتا۔ کتنے ہی ایسے تھیٹرز ہیں جہاں برسوں سے کسی صاحب ذوق نے قدم نہیں رکھا اور تھیٹر کے نام پر وہاں جو کچھ ہوتا ہے اس پر بول کے لفظ کیا کھونا؟
میرے گھر میں، لکڑی کی کیبنٹ والا ریڈیو اور چمڑے کے کیس والا ٹرانزسٹر بھی رکھا ہے لیکن ان سے آخری بار کوئی پروگرام کب نشر ہوا یاد نہیں۔ وقت بہت تیزی سے گزر رہا ہے، انسان کی حسِ لطیف، اس کی دانش، تفریح کے نئے نئے دروازے کھول رہی ہے لیکن کیا پچھلے دروازے بند ہو رہے ہیں؟
داستان، کہانی، ناول شاعری، فلم، ڈرامہ بات تو وہی ہے۔ کہانی تو وہی ہے بدلی ہے تو بس تکنیک۔ نہ دنیا سے ناول رخصت ہوا ہے، نہ شاعری، نہ فلم، نہ تھیئٹر، نہ ریڈیو، نہ ٹی وی۔ یہ زوال بس ہمارے ہاں آیا۔
اگر پوچھا جائے کیوں تو جواب نہیں بن پڑے گا۔ پاکستان جیسے ملک میں جہاں قلفی کی ریڑھی سے لے کر ٹرک تک ہماری حس لطیف کے گواہ ہیں وہاں یہ فلم، تھیٹر، ریڈیو اور اب لگتا ہے کہ کیبل ٹی وی بھی رخصت ہونے والے ہیں۔ایسا کیوں ہوا؟
کہانی لمبی ہے، میں صرف ویب سیریز کی بات کروں گی جس کا جادو آج سر چڑھ کے بول رہا ہے۔ گو پاکستان میں شو بز اور ادب کی کئی اصناف اپنی موت آپ مر گئیں لیکن، شاعری اور ٹی وی ڈرامہ، خود رو بیلوں کی طرح پھلا پھولا۔
آج ہر طرف سے ایک ہی آواز آ رہی ہے کہ پاکستان کی ’ویب سیریز‘ کہاں ہیں؟ دو ایک ویب سیریز کو پاکستانی ویب سیریز کہا اور سمجھا بھی جا رہا ہے لیکن میرے نزدیک ایسا نہیں ہے۔ یہ ویب سیریز، پاکستانی اداکاروں، ڈرامہ نگاروں اور ہدایت کاروں کو لے کر بنائی گئی زی فائیو کی ویب سیریز ہیں۔ ان کا کانٹینٹ یا کہانی زی فائیو ہی کی ٹیم چنتی ہے۔ اس طرح ہم اب بھی ’اصلی تے وڈی‘ پاکستانی ویب سیریز نہیں دیکھ پائے۔
بطور میڈیا اور خاص کر فلم کی استاد کے مجھے اندازہ ہے کہ ہم کن کن شعبوں میں کمزور ہیں اور اس کی کیا وجوہات ہیں لیکن کیا ہمارے پروڈیوسرز جو ویب سیریز کی اس دنیا میں جانے کو اتاولے ہیں وہ ان کمزوریوں کو دور کرنے اور ایک مضبوط انٹر ٹینمنٹ انڈسٹری قائم کرنے کے بارے میں سنجیدہ ہیں؟
جواب نفی میں ہے۔ ہمارے پروڈیوسرز کو بنا بنایا مال چاہیے۔ تیار، کم قیمت ادیب، اداکار، ڈائریکٹر، میک اپ آرٹسٹ اور ایک ایسی صنعت، جس میں منافع اور عزت پروڈیوسر کی جیب میں جائے جبکہ محنت،دکھ، تکلیف، ٹیلنٹ کے نصیب میں ہو۔
پاکستانی فلمی صنعت کی تباہی کی بہت سی وجوہات میں سے ایک وی سی آر بھی تھا لیکن اسی دور میں ڈرامہ روز افزوں ترقی کرتا گیا۔ اگر غور کریں تو وجوہات وہی تھیں جن کے باعث آج ہم معیاری ویب سیریز نہیں بنا پا رہے۔
جب تک پروڈیوسرز سنجیدگی سے ادارے اور اکیڈمیاں یا تو خود نہیں بنائیں گے اور یا پہلے سے موجود اداروں کے ساتھ اشتراک نہیں کریں گے بات نہیں بنے گی۔سالہاسال سے ہمیں بغیر ٹکا دھیلا لگائے ٹیلنٹ حاصل کرنے کی عادت پڑ گئی ہے۔ گو پاکستان میں اب بھی ٹیلنٹ کی کمی نہیں لیکن اس ٹیلنٹ کو تراشے بغیر اب دنیا کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔
برس کے برس جس طرح ادب کے نوبل انعام پر پاکستانی ادیب با جماعت روتے ہیں اسی طرح ہر چھٹے چھہ ماہی، ایک نئی ویب سیریز دیکھ کے بھی پاکستانی ڈرامہ نگار ’پھوڑی‘ بچھا لیتے ہیں۔ کاش ہمارے پروڈیوسرز اس دکھ کو سمجھ سکتے۔
اور ہاں چلتے چلتے یہ بھی بتا دوں کہ جس سڑک پہ ’صنم سینما‘ ہوا کرتا تھا اس پہ پچھلے دنوں ’سری نگر روڈ‘ کا نیا پھٹا لگا دیا گیا تھا۔
پسِ نوشت: اس پھٹے کا پاکستان کا ویب سیریز کی دنیا میں قدم نہ جما سکنے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ جو ایسا سمجھے گا اس کی اپنی سمجھ کا فتور ہو گا۔ مصنف کا ذمہ توش پوش

( بشکریہ : بی بی ای اردو )

فیس بک کمینٹ

  • 0
    Facebook

  • 0
    Twitter

  • 0
    Facebook-messenger

  • 0
    Whatsapp

  • 0
    Email

  • 0
    Reddit

سینما گھر ویب سیریز
Share. Facebook Twitter WhatsApp Email
Previous Articleسید مجاہد علی کا تجزیہ : آفات میں گھرا ملک اور مسائل کو ہنسی میں اڑاتا وزیر اعظم
Next Article بٹوہ : نوخیزیاں / گل نو خیز اختر
ایڈیٹر
  • Website

Related Posts

ملالہ یوسفزئی ویب سیریز ’وی آر لیڈی پارٹس‘میں بطور مہمان اداکارہ جلوہ گر

مئی 31, 2024

کورونا کیسز میں اضافہ: مزارات ، سینما گھر اور آرٹس کونسلیں فوری بند کرنے کا فیصلہ

نومبر 11, 2020

گل مکئی سے زندگی تماشا تک۔۔زاہدہ حنا

جنوری 26, 2020

Comments are closed.

حالیہ پوسٹس
  • امریکا کی طرف سے آبنائے ہرمز میں ایرانی جہاز پر قبضے کا دعویٰ اپریل 20, 2026
  • تیل اور گیس کے نئے ذخائر : عوام کے چولہے پھر بھی ٹھنڈے : شہزاد عمران خان کی خصوصی رپورٹ اپریل 19, 2026
  • ایران کا ایٹم بم سے زیادہ طاقتور ہتھیار : ارشد بٹ ایڈووکیٹ کا تجزیہ اپریل 19, 2026
  • ناروے سے مفرور ، اسلام آباد میں امریکی نائب صدر کا استقبال کرنے پہنچ گیا : سید مجاہد علی تجزیہ اپریل 19, 2026
  • امن معاہد ہ کی امید، اندیشے اب بھی موجود ہیں : سید مجاہد علی کا تجزیہ اپریل 19, 2026
زمرے
  • جہان نسواں / فنون لطیفہ
  • اختصاریئے
  • ادب
  • کالم
  • کتب نما
  • کھیل
  • علاقائی رنگ
  • اہم خبریں
  • مزاح
  • صنعت / تجارت / زراعت

kutab books english urdu girdopesh.com



kutab books english urdu girdopesh.com
کم قیمت میں انگریزی اور اردو کتب خریدنے کے لیے کلک کریں
Girdopesh
Facebook X (Twitter) YouTube
© 2026 جملہ حقوق بحق گردوپیش محفوظ ہیں

Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.